Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

وطن کے دشمن

November 9, 2013 0 1 min read
Tariq Hussain Butt
Pakistan
Pakistan

ُپاکستان کا قیام ایک ایسی شخصیت کے ہاتھوں پایہ تکمیل کو پہنچا تھا جس نے اعلان کر رکھا تھا کہ پاکستان میں تھیاکریسی کی حکومت قائم نہیں ہو گی بلکہ یہاں پر ایک ایسا لبرل معاشرہ قائم کیا جائے گا جس میں ملک میں رہنے والی ساری اکائیوں کے حقوق کا خیال رکھا جائے گا۔ پہلی قانون ساز اسمبلی میں قائدِ اعظم محمد علی جناح کی تقریرانہی جذبات کا احا طہ کئے ہو ئے تھی ۔ان کی اس تقریر کو غلط رنگ بھی پہنایا گیا اور ان پر سیکو لر ہونے کا الزام بھی لگایا گیا حا لانکہ وہ سیکو لر نہیں تھے بلکہ ایک جدید، ماڈرن اور لبرل معاشرے کے قیام کے علمبردار تھے۔

ان کی کسی بھی تقریر میںمذہبی منافرت کا کہیں شائبہ تک نہیں ملے گا۔وہ جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کے مستقبل کے بارے میں بڑے متفکر رہتے تھے اور ایک علیحدہ اسلامی ریاست (پاکستان) کا قیام ان کی اسی فکر کا شاہکار بن کر سامنے آیا تھا۔وہ ایک سچے جمہوریت پسند تھے اسی لئے ان کا شمار انتہا پسندی کے شدید ناقدین میں ہوتا تھا۔ علما کی ان سے پرخاش کی سب سے بنیادی وجہ بھی یہی تھی کہ قائدِ اعظم محمد عی جناح ٹکرائو اور انتہا پسندی کی سیاست کرنے کی بجائے پر امن جمہوری جدوجہد کے علمبردار تھے۔

ان کا لباس،اندازِ زیست،خراش تراش اور رہن سہن بھی ان کے نظریات کا عکاس تھا۔یہی وجہ ہے کہ قیامِ پاکستان کے بعد کبھی بھی شدت پسندی یا انتہا پسندی کے مظاہر دیکھنے کو نہیں ملے تھے کیونکہ قائدِ اعظم محمد علی جناح کی سوچ اور کردار اس بات ی اجازت نہیں دیتے تھے ۔معاشرہ محبت اور یگانت کی اجلی تصویر تھا جس میں سارے لوگ ایک دوسرے کا احترام بھی کرتے تھے اور آپس میں بھائیوں کی طرح مل جل کر بھی رہتے تھے۔تفرقہ بازی کی بجائے پوری قوم یکجہتی کے رنگوں میں رنگی ہوئی تھی کیونکہ انھوں نے اپنے قائد سے محبتوں کا یہی سبق سیکھا تھا۔

وقت آگے بڑھتا رہا اور قیامِ پاکستان والی قیادت دھیرے دھیرے ختم ہوتی چلی گئی تو ایثار اور قربانی کی حس بھی دیکھتے دیکھتے دم توڑتی چلی گئی اور یوں شدت پسندی اپنئے ہونے کا احساس دلانے لگی۔ قائدِ اعظم محمدی جناح کے لبرل،ماڈرن اور جدید فکر کے نعرے کا عملی پیکر بن کر ذولفقار علی بھٹو افقِ سیاست پر نمو دار ہوئے تو عوام نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ان کی عوامی سیاست نے پاکستان میں یکجہتی کی نئی فضا کو جنم دیا تھا

جس سے تھیا کریسی کے خواب دیکھنے والوں کو بری طرح سے مایوسی ہوئی تھی کیونکہ عوام نے انھیں مسترد کر کے ایک جدید سوچ کے حامل سیاستدان کو اپنے مینڈیٹ سے نوازا تھا۔ایک نیا معاشرہ تشکیل پذیر ہوا تھا جس میں مذہبی شدت پسندی کو بری طرح سے شکست ہوئی تھی اور لبرل سوچ کامیابی سے ہمکنار ہوئی تھی لیکن یہ سب کچھ ایک قلیل مدت کے لئے ثابت ہوا کیونکہ جنرل ضیالحق کے مارشل لا کے بعد قوم ذات برادریوں، قبیلوں اور تفرقوں میں تقسیم ہوتی چلی گئی اور پاکستان ایک ایسی شاہراہ پر چل نکلا جہاں پر دھشت گردی کی کاروائیوں نے اس کے خوبصورت چہرے کو لہو لہان کر کے رکھ دیا۔

Russian Invasion
Russian Invasion

١٩٧٩میں افغانستان میں روسی یلغارسے مجاہدین کا ایک نیا گروہ وجود میں آیا جس کی امریکہ، یورپ اور پوری امتِ مسلمہ نے دل کھول کر پشت پناہی کی اور انھیں مجاہدینِ اسلام کے نام سے پکارا۔روس کی شکست کے بعد امریکہ نے بھی افغانستان کی تعمیرِ نو سے ہاتھ کھینچ لیا تو مجاہدین ِ اسلام حکومتی اختیا رات پر آپس میںدست و گریبان ہو گئے۔ان کی باہمی جنگ و جدل نے پاکستان کے امن کو متاثر کیا اور پاکستان میں دھشت گرد کاروائیوں کا آغاز ہوا۔ طالبان کے ظہور نے اس جنگ و جدل کو ختم کر کے ملک میں امن و امان قائم کیا۔

جس سے پاکستان میں بھی دھشت گرد کاروائیوں میں کمی آگئی ۔نائن الیون کو القاعدہ نے ٹون ٹاور پر حملہ کر دیا جس سے پوری دنیا میں کہرام مچ گیا۔اس حملے کے ردِ عمل میں امریکہ نے افغانستان پر ہلہ بول دیا اور فغا نستان کی اینٹ سے اینٹ بجا دی۔طا لبان چھپتے چھپاتے پاکستانی سرحدی علا قوں میں داخل ہو گئے اور پاکستان میں اپنے مضبوط اڈے قائم کر کے امریکہ فوجوں کے خلاف بر سرِپیکار ہوگئے۔ امریکہ کے خلاف اسی جنگ سے تحریکِ طالبان پاکستان کا ظہور ہوا۔

جس نے پاکستان پر امریکی معاونت کا الزام لگا کر اس کے خلاف دھشت گرد کاروائیوں کا آغاز کر دیا۔لال مسجد اپریشن نے اسے مزید تقویت عطا کی ۔ان دھشت گرد کاروائیوں سے پاکستان میں آگ و خون کا ایک ایسا کھیل شروع ہوا جس نے پاکستان کے نظامِ حکومت کو درہم برہم کر کے رکھ دیا۔ امریکہ نے ۔تحریکِ طالبان کو دھشت گرد قرار دے کر ان کی پناہ گاہوں کو ڈرون حملوں کے ذ ریعے نشانہ بنانا شرع کیا جس سے جنگجو ئوں کے ساتھ ساتھ بے گناہ شہری بھی مارے جاتے رہے۔

ڈرون حملوں میں مارے جانے والے عام شہریوں کی تعداد ٦٧ ہے جبکہ دھشت گردون کی تعداد ٢١٦١ ہے۔ ہر ڈرون حملے کے بعد پاکستان میں بم دھماکے اور دھشت گرد کاروائیاں شروع ہوجا تی ہیں۔اس طرح کی کاوروائیوں میں شہدا کی تعداد پچاس ہزار سے زیادہ ہے جو اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ دھشت گرد پاکستان اور اسلام کے اصلی دشمن ہیں۔ پاکستان کی ساری مذہبی جماعتیں تحریکِ طالبان کی درپردہ حمائت کرتی ہیں ۔ان کی اسی شہ کی وجہ سے تحریکِ طالبان نے اپنی کاروائیوں میں شدت پیدا کر کے پاکستان کو گورستان بنا رکھا ہے۔

بم دھماکوں اور خود کش حملوں نے ہزار ہا لوگوں کی جان لے لی ہے ۔تحریکِ طالبان کا رعب و دبدبہ ساری سیاسی جماعتوں پر ہے لہذا تحریکِ طالبان کے خلاف کسی کو بھی کچھ کہنے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ جو کوئی ایسا کرنے کی ہمت کرتا ہے اس کی زبان ہمیشہ کیلئے بند کر دی جاتی ہے۔ تحریکِ طالبان جہاں چاہتی ہے حملہ کر دیتی ہے اور جسے چاہتی ہے موت کے گھاٹ اتار دیتی ہے۔ اس کے جبر اور بربریت کے سامنے کسی کو بھی سر اٹھا کر چلنے کی جرات نہیں ہے ۔ جنرل پرویز مشرف پر بھی کئی قاتلانہ حملے ہوئے لیکن وہ معجزانہ طور پربچتے رہے۔

Musharraf
Musharraf

جنرل پرویز مشرف اور تحریکِ طالبان کے درمیان ایک طویل جنگ چلی جس میںتحریکِ طالبان نے سوات قبضہ کر کے پاکستانی یکجہتی کو پارہ پارہ کردیا ۔ پی پی پی کے دورِ حکومت میں راہِ راست اپریشن کے بعد سوات پر پاکستانی پرچم لہرایا گیا لیکن تحریکِ طالبان پاکستان نے اپنی اس ناکامی کا بدلہ لینے کیلئے پورے پاکستان میں خود د کش حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا ۔تحریکِ طالبان کی کمر توڑنے اور ان کی طاقت کو نیست و نابود کرنے کیلئے حکومتِ پاکستان نے امریکہ کی اعانت سے ڈرون حملوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا۔

جس کے نتیجے میں تحر یکِ طالبان کے کئی راہنما ہلاک ہوئے۔تحریکِ طالبان کوسب سے بڑا جھٹکا اس وقت لگا جب اس کے جوان سال قائد بیت اللہ مسعود ڈرون حملے میں مارے گئے۔ اسکی موت کے بعد جنگ میں مزید شدت آ گئی جس میں پاکستان کے ٠٠٠،٤٠ہزار سے زائد لوگوں نے قربانی دی،فوج کے جوانوں نے اپنی جوانیوںکا خراج دیا اور معصوم اور بے گناہ لوگوں نے اپنے پیاروں کے لاشے اٹھائے لیکن دھشت گرد کاروائیاں پھر بھی جاری ہو ساری ر ہیں۔تحریکِ طالبان کو بالکل رحم نہ آیا کہ وہ بارود کے ڈھیر سے اپنے گھر کے ہی بے گناہ انسانوں کو موت کی نیند سلا رہے ہیں۔

ظلم حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے یہی حال تحریکِ طالبان کا بھی ہوا۔اس کے دوسرے قائد حکیم اللہ مسعود بھی ایک ڈرون حملے میں ہلاک ہو گئے۔بڑی پرا نی کہاوت ہے کہ جو بندوق اٹھاتا ہے وہ اسی بندوق کی گولی سے مرتا ہے ۔حکیم اللہ مسعود نے جس راہ کا انتخاب کیا ہوا تھا اس کا انجام یہی ہونا تھا جو ہوا۔ ہزاروں لوگوں کے خون سے ہولی کھیلنے والوں کا انجام اسی طرح کی موت ہی ہوتی ہے۔ حکیم ا للہ مسعود کی قیادت میں تحریکِ طالبان نے سفاکیت اور بربریت کی انتہا کر دی تھی اور بے گناہ شہریوں کیلئے جینا حرام کر رکھا تھا۔

جس کی وجہ سے پاکستان کے آنگن میں موت ناچ رہی تھی او ر کسی بھی شہری کی بھی زندگی محفوظ نہیں تھی ۔ لیکن پاکستان میں حکیم اللہ مسعود کی ہلاکت پر حکومت اور مذہبی جماعتوں نے جسطر ح خواس باختہ ردِ ِ عمل کا اظہار کیا ہے اس نے مجھے حیران کر کے رکھ دیا ہے ۔ ایسے محسوس ہوتا ہے جیسے ڈرون حملے میں دھشت گرد وں کے سرغنہ کا نہیں بلکہ پاکستان کے بہت بڑے محسن،خیر خواہ، دوست۔ہمدرد اور غمگسار شخص کا قتل ہوا ہے جس کا سوگ منانا پوری قوم پر فرض ہے۔

Tariq Hussain Butt
Tariq Hussain Butt

تحریر: طارق حسین بٹ

Share this:
Tags:
country democracy enemy Jinnah pakistan پاکستان جمہوریت دشمن قائدِ اعظم وطن
Previous Post نیشنل بنک ڈسٹرکٹ لسبیلہ فٹ بال چمپئن شپ میں اوتھل سٹی اور حب شاہین فائنل میں مد مقابل ہوں گے
Next Post ٹریفک کی روانی کے حوالے سے عوامی شکایات کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے مستقل بنیادوں پر تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔ نشاط ضیاء قادری

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close