Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

نس بندی کا واقعہ اور رحم مادر میں قتل جنین!

November 18, 2014 0 1 min read
Hospital
Hospital

تحریر: محمد آصف اقبال

گزشتہ دنوں چھتیس گڑھ کے علاقہ بلاسپور کے پینڈار گاؤں میں مرکزی خاندانی منصوبہ بندی کے پروگرام کے تحت نس بندی کیمپ لگایا گیا۔ جس میں گاؤں والوں کا الزام ہے کہ سرکاری ہدف پورا کرنے کی جلد بازی میں صرف چھ گھنٹے کے دوران ہی ضلع اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر 83 خواتین کی نس بندی کر دی۔ نس بندی کی جانے والی خواتین چند ہی گھنٹوں میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہو گئیں ۔اب تک سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 15 خواتین اپنی جان کھو چکی ہیں اور بقیہ مسائل سے دوچار ہیں۔ مرنے والی ایک خاتون جانکی بائی کے شوہر کا کہنا ہے کہ نس بندی سے پہلے دوا کھاتے ہی کئی خواتین کو قے ہونے لگی تھی لیکن ڈاکٹر نے ان کی طرف توجہ نہیں دی اور عورتوں کی حالت بگڑتی چلی گئی۔

وہیں دوسری طرف اینٹی بائیو ٹک دوا کی ابتدائی جانچ میں چوہے مارنے میں استعمال ہونے والا کیمکل پایا گیا ہے۔یہی نہیں دوا بنانے والی کمپنی کو دو سال پہلے بلیک لسٹ کیا جا چکا تھا، مگر حکومت اس سے اب بھی دوائیں خرید رہی تھی۔اینٹی بائیو ٹک ٹیبلیٹ سپر وفلاکسیسن 500 کی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ اس میں زنک فاسفائڈ ملا ہوا تھا۔یہ کیمکل چوہے مارنے کے لے استعمال ہوتا ہے۔واقعہ کے بعدبرانگیختہ و مشتعل مقامی شہریوں اور حزب اختلاف کانگریس پارٹی کے لوگوں نے ریاست کے وزیر صحت امر اگروال کی رہائش گاہ کا بلاسپور میں محاصرہ کرلیا۔

حکومت نے سرکاری کیمپ میں 83 سے زیادہ خواتین کا نس بندی آپریشن کرنے والے ڈاکٹر آر کے گپتا اور سی ایم ایچ او ڈاکٹر بھاگے کو برطرف بھی کر دیا ہے۔ پہلے ان افراد کو معطل کیا گیا تھا۔ادھر حکومت کی کارروائی سے انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن ناراض ہے۔ ایسوسی ایشن کا الزام ہے کہ یہ پورا معاملہ ناقص ادویات کی فراہمی کا ہے لیکن حکومت ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔دوسری طرف ریاست کے وزیر صحت امر اگروال نے کا کہنا ہے کہ وہ اخلاقی طور پر اس واقعہ کے لیے ذمہ دار ہیں۔لیکن ساتھ ہی وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ اس مشکل گھڑی میں کانگریس متاثرین کے دکھ دور کرنے میں تعاون کے بجائے لاشوں پر سیاست کر رہی ہے۔

نس بندی کا واقعہ اور اس میں غیر ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے والے ڈاکٹر کے تعلق سے سوال یہ نہیں ہے کہ برسراقتدار اور حزب اختلاف کا عمل کیا ہے۔بلکہ ہماری سمجھ کے مطابق اس موقع پر لازما ً یہ سوال اٹھنا چاہیے کہ نس بندی کی ضرورت کس کوہے؟ اور کیوں؟اور وہ کون سے مقاصد ہیں جن کے پیش نظر خاندانی منصوبہ بندی کے یہ اور اس طرح کے پروگرام چلائے جاتے ہیں؟کیونکہ معاملہ خاندانی منصوبہ بندی کا نہیں ہے بلکہ معاملہ یہ ہے کہ غریبوں اور ضرورت مندشہریوں کے حقوق کس طرح پامال کیے جائیں۔ خواتین پر جاری ظلم و استحصال کو کیسے جاری رکھا جائے۔اور وہ محترم عورت جس کو آج سماج نے ذلت آمیز مقام دیا ہے،وہ کس طرح جاری رکھا جائے۔لہذااگر ایسا نہیں ہے،تو پھر کیوں رحم مادر میں قتل جنین کے واقعات تیزی سے بڑھتے جا رہے ہیں؟

کیوں خواتین کی عزت و آبرو اور ان کی عفت و عصمت سے کھلواڑ میں اضافہ ہورہا ہے ؟اور کیوں “مہذب دنیا “کے تاجرین اُن کو بازار میں ایک فروخت کی جانے والی اشیاء کے طور پر استعمال کرتے ہیں؟ یہ وہ سوالات ہیں جو اس واقعہ اور اس پر جاری سیاست کی باآسانی نظر توہو جائیں گے لیکن نہ حزب اختلاف اور نہ ہی برسر اقتدار اِن سوالوں کا پوسٹ مارٹم کریں گے اور نہ ہی تشخیص کی جانب پیش قدمی کی جائے گی۔لیکن اس موقع پر ان لوگوں کو لازماً متوجہ ہونا چاہیے جو یا تو سیاست سے خود کو بالاتر سمجھتے ہیں یا وہ لوگ جو اقدار پر مبنی سیاست کے خواہاں ہیں۔لیکن اگر یہ دونوں ہی قسم کے افراد و گروہ خاموشی اختیار کرتے ہیں تو پھر یہ بات واضح ہو جائے گی کہ درحقیقت ماہرینِخطابت عدل کے قیام میں سنجیدہ نہیں ہیں۔

دراصل خاندانی منصوبہ بندی کا مقصد نسل کی افزائش کو روکنا ہے۔قدیم زمانے میں بھی اس کا وجود تھا۔لیکن اس زمانے میں یہ تحریک زیادہ منظم نہ تھی۔قدیم دور میں افزائش نسل کو روکنے کے لیے عزل،اسقاط حمل ،قتل اولاد اور ضبط نفس کے طریقے اختیار کیے جاتے تھے۔یورپ میں اس تحریک کی ابتداء اٹھارویں صدی عیسوی کے اواخرمیں ہوئی۔اس کا پہلا محرک غالبا انگلستان کا مشہور ماہر معاشیات Malthus تھا۔ اس کے عہد میں انگریزی قوم کی روز افزوں خوشحالی کے سبب سے انگلستان کی آبادی تیزی کے ساتھ بڑھنی شروع ہوئی ۔اُس نے حساب لگایا کہ اگر نسل اپنی فطری رفتار کے ساتھ بڑھتی رہے تو زمین اس کے لیے تنگ ہوجاے گی،وسائل معاش کفایت نہ کرسکیں گے،لہذا نسل انسانی کی خوشحالی کے لیے ضروری ہے کہ اس کی افزائش اس سے آگے نہ بڑھنے پائے،اس غرض کے لیے اس نے برہم چرچ کے قدیم طریقے رائج کرنے کا مشورہ دیا،یعنی بڑی عمر میں شادی کی جائے اور ازدواجی زندگی میں ضبط سے کام لیا جاے۔

ان خیالات کا اظہار اس نے اپنے رسالہ “آبادی اور معاشرے کی آیندہ ترقی پر اس کے اثرات”میں پیش کیے تھے۔اس کے بعد Frances Place نے اخلاقی ذرائع چھوڑ کر دوائوں اور آلات کے ذریعہسے منع حمل کی تجویز پیش کی۔اس رائے کی تائید میں 1833ء میں ایک مشہور ڈاکٹر چارلس نولٹن نے پلاس کی تائید کی اورمنع حمل کے طبی طریقوں کی تشریع کی نیزان کے فوائد پر زور دیا۔

India
India

انیسویں صدی کے ربع آخر میں ایک نئی تحریک اٹھی جو نو مالتھی تحریک کہلاتی ہے۔1877ء میں ڈاکٹر ڈریسڈل کی زیر صدارت ایک انجمن قائم ہوئی۔جس نے ضبط ولادت کی تائید میں نشر و اشاعت شروع کی۔اس کے دو سال بعد مسز سینٹ کی کتاب “قانون آبادی” شائع ہوئی، 1881ء میں یہ تحریک یالینڈ، بیلجیم،فرانس اور جرمنی میں پہنچی اوراس کے بعد رفتہ رفتہ یورپ اور امریکہ میں پھیل گئی۔اس کے لیے باقاعدہ انجمنیں قائم ہوئیں جو ضبط ولادت کے فوائد اور عملی طریقوں سے آگاہ کیا کرتی تھیں نیزاس کو اخلاقی نقطہ نظرسے جائز اور معاشی نقطہ نظر سے مفید بتاتی تھیں۔ دوسری جانب براعظم ہند و پاک میں گزشتہ ربع صدی سے ضبط ولادت تحریک زور پکڑ رہی ہے۔ 1931ء کے مردم شماری کے کمشنر ڈاکٹر ہٹن نے اپنی رپورٹ میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی آبادی کو خطرناک ظاہر کرنے کے لیے ضبط ولادت کی ترویج پر زور دیا۔اور کچھ زیادہ مدت نہ گزی تھی کہ ہندوستان نے اس تحریک کو ایک قومی پالیسی کی حیثیت سے اختیار کر لیا۔

گرچہ خاندانی منصوبہ بندی کے متعلق دنیا کے تمام مذاہب میں صریح احکام و نواہی موجود نہیں ہیں،لیکن پھر بھی ہرایک مذہب میں کثیرالعیل ہونے کی ترغیب و تحریص موجود ہے۔اسلام چونکہ عالمگیر مذہب ہیلہذاقرآن حکیم میں ایک سے زیادہ مقام پر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ :”اولاد کو مفلسی کے ڈر سے قتل نہ کرو”۔اسی طرح نکاح کے لیے زیادہ اولاد والے خاندان کو ترجیح دینا احادیث سے ثابت ہے۔ مولانا سید ابو الاعلی مودودی”عزل “کے تعلق سے لکھتے ہیں کہ اس کی اجازت کے متعلق جو روایات ہیں ان کی حقیقت بس یہ ہے کہ کسی اللہ کے بندے نے محض اپنی مجبوری اور حالات بیان کیے اور آپۖانھیں اپنے سامنے رکھ کر کوئی مناسب جواب دے دیا ،انکا تعلق صرف انفرادی ضروریات اور استثنائی حالات سے تھا۔ضبط تولید کی عام دعوت و تحریک ہرگز پیش نظر نہ تھی۔نہ ایسی تحریک کا مخصوص فلسفہ تھا

جو عوام میں پھیلایا جا رہا ہو۔عزل سے متعلق جو بات آپۖ سے منقول ہیں ان سے اگر عزل کا جواز بھی ملتا تھا تو ہرگز ضبط ولادت کی اس عام تحریک کے حق میں استعمال نہیں کیا جا سکتا ،جس کی پشت پر ایک باقاعدہ ،خالص مادہ پرستانہ فلسفہ کارفرما ہے۔ایسی کوئی تحریک اگر آپۖ کے سامنے اٹھتی تو مجھے یقین ہے کہ آپۖاس پر لعنت بھیجتے اور اس کے خلاف ویسا ہی جہاد کرتے جیسا آپ نے شرک اور بت پرستی کے خلاف کیا۔مولانا مفتی محمد شفیع”ولا تقتلوا اولادکم خشیتہ املاق”کے تعلق سے لکھتے ہیں:اس آیت کریمہ سے اس معاملے پر بھی روشنی پڑتی ہے،جس میں آج کی دنیا گرفتار ہے۔وہ کثرت آبادی کے خوف سے ضبط تولید اور منصوبہ بندی کو رواج دے رہی ہے

اس کی بنیاد بھی اس جاہلانہ فلسفہ پر ہے کہ رزق کا ذمہ دار اپنے کو سمجھ لیا گیا ہے،یہ معاملہ قتل اولاد کے برابر نہ سہی مگر اس کے مذموم ھو نے میں کوئی شبہ نہیں ہے۔واقعہ یہ ہے کہ نس بندی ہو یا قتل جنین یہ دونوں ہی معاملات سماج کی اس خستہ حالی کو پیش کرتے ہیں جس میں لڑکی کو ایک بوجھ سمجھا جاتا ہے،لڑکے سے کمتر لڑکی کی حیثیت کے پیش نظر ہی شادی کے وقت بڑی بڑی رقمیں جہیز کی شکل میں ادا کرنی ہوتی ہیں۔گرچہ مسائل کے حل اور نومولود بچی کی جان کی حفاظت کے لیے حکومت مختلف اسکمیں چلا رہی ہے ،اس کے باوجود اعداد شمار بتاتے ہیں کہ ہندوستان میں 1981 میں پیدائش تا 6سال کی عمر کی بچوں کا اوسط جو 1000 :962 تھا وہ 1991 میں945، 2001 میں 927 اور 2011 میں 914 ہی رہ گیا ہے۔

حقیقت میں قتل جنین ،نس بندی اور خاندانی منصوبہ بندی کاایک پہلو ہے۔جبکہ دوسری طرف اس کے معاشی و معا شرتی،اور اخلاقی و تمدنی مضر اثرات کیا ہیں؟اگر وہ جان لیے جائیں جو یہ حقیقت پوری طرح آشکارہ ہو جائے گی کہ متذکرہ عمل کے نتیجہ میں ملک عزیز ترقی و خوشحالی کی جانب نہیں بلکہ تنزلی اور بحران میں بری طرح گھرتا جا رہا ہے۔اس پوری گفتگو کے پس منظر میں ضرورت ہے کہ ہر دو پہلوئوں سے نس بندی کے واقعہ کو موضوع بحث بنایا جائے!

Mohammad Asif Iqbal
Mohammad Asif Iqbal

تحریر: محمد آصف اقبال
maiqbaldelhi@gmail.com
maiqbaldelhi.blogspot.com

Share this:
Tags:
Compassion hospital murder problems women اسپتال خواتین رحم قتل کشمکش مسائل واقعہ
Previous Post پنجاب رینجرز نے واہگہ بارڈر پراسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
Next Post تہران اور چھ عالمی طاقتیں آج جوہری پروگرام بات چیت کریں گے

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close