Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

دو راستے

August 4, 2014 0 1 min read
Shahid Shakeel
Universe
Universe

کچھ عجیب سی بات ہے کہ دنیا میں ایک انسان ہی ایسا ہے جس کے بارے میں خود انسانوں کے درمیان بار بار یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس کے بنیادی حقوق کیا ہیں ،اتنی ہی عجیب بات یہ بھی ہے کہ کائنات کی کوئی جنس ایسی نہیں جو اپنی جنس کے افراد سے وہ مطالبہ کر رہی ہو جو انسان اپنے ہم جنس سے کر رہا ہے،قانون فطرت نے ایک حیوان کو دوسرے حیوان کیلئے اگر غذا بنایا ہے تو وہ صرف غذا کی حد تک ہی اس پر دست درازی کرتا ہے،قدرت نے انسان کو ذہانت اور قوت عطا کی ہے لیکن انسان نے ہمیشہ اس کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور دنیا میں غیر معمولی روش اختیار کر رکھی ہے ،یہ انسان ہی ہے جو فوجیں اور غلام بناتا ہے اور اپنی اسی قوت کے غرور میں اپنے ہم جنس پر ظلم و ستم ڈھاتا ہے تشدد کرتا اور موت کے گھاٹ اتار دیتا ہے۔

جب سے انسان زمین پر موجود ہے اس وقت سے آج تک تمام حیوانات نے اتنے انسانوں کی جان نہیں لی جتنی انسانوں نے لی ہے ،آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی انسان ہی انسان کا دشمن ہے اور اسے ہر قدم پر نیچا دکھانا چاہتا ہے اور یہی کوشش رہتی ہے کہ اسے اپنا غلام بنائے ، ان تمام باتوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ انسان دنیا میں قانون سے خوفزدہ نہیں ہے اور جب بھی موقع ملتا ہے اسے توڑتا ہے بالخصوس ذرائع اور وسائل سے لیس افراد کیلئے قانون یا انصاف جیسے الفاظ بے معنی اور بے وقعت ہیں۔
پاکستان گزشتہ کئی سالوں سے بد امنی ، ناانصانی ،لاقانونیت اور بے چینی کا شکار ہے۔

ایک انجانی سی نفرت اور تشدد کی آگ ہر سو پھیلی ہے، سب سے بڑھ کر حکمران اور اپوزیشن پارٹیاں اپنے اپنے مفادات کے چکر میں عوام میں مزید نفرت اور تعصب کو جانے انجانے انداز میں پروان چڑھا رہے ہیں،انہیں پاکستان کی نہیں بلکہ اپنے صوبوں، علاقوں اور جائے پیدائش کی ترقی اور خوشحالی کی فکر ہے،انسانیت ،قوم اور ملک کے مفاد کی خاطر غور و فکر کیلئے کوئی تیار نہیں۔

ملک و قوم کی فلاح و بہبود اور تعمیر و ترقی کیلئے نہ صرف مستحکم ،پائیدار،اور غیر جانبدار اصول و ضوابط ضروری ہیں بلکہ نظام مملکت چلانے والے افراد کا مخلص، اصول پسند، باکردار، ایماندار،با اخلاق،ذمہ دار اور محب وطن ہونا بھی لازمی ہے، سوچنے کی بات یہ ہے کہ ملک میں اپوزیشن پارٹی کیوں ہمیشہ فرینڈلی رہتی ہے ان کی خاموشی اس بات کا کھلم کھلا ثبوت ہے کہ وہ اپنے حصے کا مال بٹورتی ہے اور کان ، آنکھ اور منہ بند رکھتی ہے جبکہ مغربی ممالک میں اپوزیشن پارٹی حکومت سے زیادہ مضبوط ہوتی ہے اس نے حکومت کو نکیل ڈال رکھی ہوتی ہے کہ کوئی ایسا غیر قانونی بل پاس نہیں ہونے دیا جائے گا جس سے ملک اور قوم کو نقصان پہنچے۔

کئی بار تحریر کر چکا ہوں تھرڈ کلاس غنڈوں نے اپنے علاقوں سے زبردستی یا حرام مال خرچ کرکے ووٹ حاصل کئے اسمبلی میں سیٹ پانے کے بعد وہ ملک کے کرتا دھرتا بن بیٹھے اور قانون کو پاؤں تلے مسل دیا،ایسے لوگ ملک وقوم کی کیا خدمت کریں گے جن کے لئے قانون ایک طوائف سے بدتر نام کا حامل ہو، جب قانون بنانے والے ہی قانون سے کھلے عام کھلواڑ کریں گے تو کیا عوام قانون کے گن گائے گی؟

آئے دن حکمران اور ان کے کارندے قانون کو ہاتھ میں لیتے ہیں اور کوئی ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا ،حالیہ واقعہ جس میں ایک ایم این اے نے پولیس سٹیشن پر دھاوا بولا قانون کے رکھوالوں کی پٹائی کی اور چند گھنٹوں بعد ضمانت پر رہا ہو گیا،جب ایک حکومتی غنڈہ پولیس سٹیشن میںگھس کر پولیس والوں کی پٹائی کرے گا تو پولیس کا مقصد تو فوت ہو گیا۔کچھ عرصہ قبل پنجاب پولیس نے ایک گیسٹ ہاؤس پر چھاپہ مارا اور جمہوریت کی علمبردار پارٹی کے ممبر آف پارلیمنٹ کو دو خواتین کے ساتھ نا قابل اعتراض حالت میں گرفتار کیا وہ اپنے دیگر ساتھوں سمیت رنگ رلیاںمنانے میں مصروف تھا پولیس نے امپورٹڈ شراب بھی قبضے میں لے لی،لیکن فاضل عدالت نے اس رہنما کو صرف تیس ہزار روپے کی ضمانت پر باعزت بری کر دیا۔

گجرات والے واقعے کے ذمہ دار کو شہر کے بیچ چوراہے پر لاکر اسکے بازو بھی الگ کر دئے جانا چاہئیں تاکہ آئندہ کوئی اس قسم کی سفاک حرکت کرنے کا سوچ بھی نہ سکے لیکن کون پکڑے گا اس غنڈے کو۔ یہ پولیس؟کون سزا دے گا ایسے رہنماؤں کو جو ہزاروں روپوں کی امپورٹڈ شراب ایک شام میں ہی لنڈھاتے ہیں اور عوام کو پینے کیلئے صاف پانی تک میسر نہیںیہ وکیل یہ جج سزا دلوائیں گے؟ کون لائے گا اس سفاک قصائی کو چوراہے پر؟ یہ حکمران یہ قانون دان یا یہ بکاؤ پولیس ؟ کون کرے گا یہ سب کچھ؟تمام حکمرانوں کے بچے بیرون ملک آعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور ملک کے بچے دو وقت کی روٹی کے لئے بھیک مانگ رہے ہیں ، ریڑھیاں گھسیٹ رہے ہیں اور سائیکلوں کو پنکچر لگا رہے ہیں یا ہوٹلوں میں بیرا گیری کر رہے ہیں۔

حکمرانوں میں سب سے اہم چیز احساس ذمہ داری کا ہونا ہے اقتدار کو اگر اپنی ذاتی ملکیت بنالیں ،عیش و عشرت میں مگن ہو جائیں جائداد اور بینک بیلینس کو وسعت دینے میں لگ جائیں ،عوام اور ان کے مسائل سے بے تعلق ہو جائیں تو عوامی مسائل کون حل کرے گا؟ علاوہ ازیں عوامی فلاح و بہبود کیلئے اہل اور باصلاحیت افسران و عملہ کا ہونا بھی نہایت ضروری ہے ،ریاست میں عوامی تکالیف اور مسائل کی ایک وجہ افسران کی نااہلی بھی ہوتی ہے، کسی بھی فلاحی مملکت میں نااہل ،بد دیانت ،کم ظرف، بد اخلاق، رشوت خور اور بد کردار لوگوں کو اس عہدے پر تعینات نہیں کیا جاتا۔

Pakistan
Pakistan

پاکستان میں کرپشن اور رشوت خوری ایک ناسور کی طرح پھیل چکی ہے جس کی وجہ سے عوامی دولت نہ صرف ضائع ہو رہی ہے بلکہ عوامی بھلائی کے کاموں میں روکاوٹ بھی پیدا ہو رہی ہے،چپڑاسی سے لے کر حکمران تک اس برائی میں لت پت ہیں،کوئی کام بغیر رشوت یا اثر رسوخ کے پایہ تکمیل نہیں پہنچتا، یہاں یہ تحریر کرنا لازمی ہے کہ حضور ۖ نے فرمایا ۔” رشوت لینے اور دینے والا دونوں جہنم کی آگ میں ڈالے جائیں گے ” ۔ جب یہ نام نہاد مسلمان اپنے پیغمبر کے فرمان کی نافرمانی کرتے ہیں تو کیوں اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں؟ جب قومی خزانہ حکمرانوں کا ذاتی خزانہ بن جائے تو قومی ترقی کیلئے رقم کہاں سے آئے گی؟۔

حکمرانوں اور ان کے اہل کاروں کے خاندانوں کو ہر ماہ بونسوں، مراعاتوں ، بخشیشوں ، پلاٹوں سے نوازا جائے گا اور ذاتی سہولیات کے لئے جمہوریت اور عوام کی فلاح و بہبود کا نام دے کر خزانے کو خالی کیا جائے گا تو ترقی کس کی ہو گی عوام کی یا حکمران کی ؟ اربوں ، کھربوں ڈولر جو یہ جمہوریت کے ڈھکن کھا پی گئے ہیں یہ پیسا ملک و قوم کی ترقی پر استعمال کیا گیا ہوتا تو آج خطے کا امیر اور ترقی یافتہ ملک پاکستان ہوتا۔

کچھ عرصہ قبل ایک خبر نے جھنجھوڑ کر رکھ دیا کہ کیا ایک سرکاری کلرک بھی اتنا پاور فل ہو سکتا ہے؟ایف بی آر کا ایک کلرک دو ارب روپے کی کرپشن میں ملوث پایا گیا وہ اتنا بااثر ” کلرک ” تھا کہ چئیرمین اور کلکٹر کسٹمز اس کی مرضی سے مقرر ہوتے ایک صوبے سے آزاد حیثیت میں سینٹ کا الیکشن لڑا لیکن ایک ووٹ کی کمی کے باعث سینیٹر بننے سے رہ گیا ،دو ارب روپے کے اس گھپلے میں کئی اعلیٰ افسران بھی شامل تھے۔

رپورٹ کے مطابق اگر وہ الیکشن جیت جاتا تو وزیر خزانہ بھی بن جاتا۔ایسے کئی محب وطن (حرام خور) پاکستانی ملک وقوم سے غدار ی کر رہے ہیں یہ کہنا ضروری سمجھتا ہوں جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کرتے ہیں ،ایسے غلیظ لوگ اثر رسوخ اور ملک و قوم کا پیسہ استعمال کر کے ہر بڑے سے بڑے جرم و گناہ سے باعزت بری ہو جاتے ہیں سوال یہ ہے کہ وہ کون لوگ ہیں جو ان غداروں کے بھی باپ ہیں اور ایک مجر م سے رشوت لیتے ہیں ،” وکلاء یا جج ” ۔جب ملک میں وکیل اور جج مخلص اور ایماندار نہیں ہو نگے تو ایک ریڑھی والا یا مزدور اپنے اوپر ہوئے ظلم کی فریاد کس کے پاس لے کر جائے گا ؟۔انسان کو صرف چھری چاقو یا گولی سے ہی نہیں قتل کیا جاتا اسے سلو پوائیزن سے بھی مارا جا سکتا ہے جیسے کہ ابتدا میں عرض کیا ہے۔

انسان ہی انسان کا سب سے بڑا دشمن ہے تو تاریخ گواہ ہے کہ انسان نے کبھی چنگیز و ہلاکو کی صورت میں قتل و غارت کا مظاہرہ کیا کبھی نادر شاہ بن کر خون کی ندیاں بہاتا رہا اور کبھی انسان کی ہی بھڑکائی ہوئی عالمی و علاقائی جنگوں میں لاکھوں انسانوں کو ہلاک کرنے کے تمغات پاتا رہا،اور کبھی پاکستان جیسے ملک میں موروثی غنڈے ،ڈکیت ،لٹیرے اپنی طاقت کے زور سے قوم پر مسلط ہو گئے جنہوں نے انسان کی بنیادی ضروریات چھین کر سلو پوائیزن سے سلو موشن میں انہیں موت کی نیند سلا دیا، پاکستان کو کوئی باہر والا ختم نہیں کر سکتا اسے ہم سب خود اپنے ہاتھوں سے ختم کر رہے ہیں، حکمران اور عوام میں اچھی پارٹنر شپ جاری و ساری ہے۔

حکمرانوں نے قوم کو بھوکا ننگا خونخوار حیوان بنا دیا ہے اور قوم اس حالت میں بھی الف ، ب ، پ ،جیم ،ق، ن کے قصیدے اور پہاڑے پڑھتے پڑھتے جرائم اور خود کشیاں کر رہی ہے۔یہاں یہ تحریر کرنا بھی لازمی ہے کہ پاکستان آبادی کے نصف حصے سے زیادہ غریبی کی سطح سے نیچے زندگی بسر کر رہا ہے ،پانی، بجلی، علاج، تعلیم عام لوگوں کو میسر نہیں اور حکمران سیر سپاٹے کر رہے ہیں،معیشت بری طرح تباہ ہو چکی ہے،فیکٹریاں کارخانے روز بروز بند ہو رہے ہیں لاکھوں لوگ بے روزگا ر ہیں ایسے میں غریب عوام کے لئے دو ہی راستے بچے ہیں جرائم یا خود کشی۔

دنیا میں کوئی ایسی طاقت نہیں جو کسی فرد کو برائی سے دور رکھے اور نیکی کرنے پر ابھارے،دنیا وی سزاؤں کے باوجود ریاست میں جرائم کی شرح بڑھتی جارہی ہے اور اس کے ذمہ دار صرف اور صرف حکمران ہیں،حکمران اگر صحیع معنوں میں حکمران بنیں اور تعمیری و ترقیاتی سوچ پیدا کریں تو ہر طرف چین وسکون، انصاف، برابری اور ترقی ہو گی نہ کسی پر ظلم ہو گا نہ کوئی تشدد کرے گا نہ کسی کا استحصال ہو گا ، نہ کسی کے وسائل پر قبضہ کیا جائے گا ، حکومت کو چاہئے کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آئے ،کتنی شرم کا مقام ہے کہ انہیں چھینک بھی آتی ہے تو اربوں روپے خرچ کرکے بیرون ملک علاج کروانے جاتے ہیں جبکہ ملک میں صحت اور اسپتالوں کا نظام اتنا گھٹیا اور افسوسناک ہے کہ ایک حیوان بھی اپنی سانس روک لے اور اٹھارہ کروڑ لوگ انہی بے ایمان حکمرانوں کی بے حسی کی وجہ سے زندگی کی بازی اسپتال نما غلاظت میں ہار جاتے ہیں۔

ایسے حالات میں صحت مند افراد کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ اللہ انہیں کسی بیماری میں مبتلا نہ کرے اور شریف انسان کی تو ہمیشہ سے یہی دعا رہی ہے کہ پولیس ،وکیل اور کچہری سے واسطہ نہ پڑے ۔اب عوام جائے تو جائے کہاں ؟ زندہ رہنا چاہتے ہیں لیکن سڑکوں پر اور اسپتالوں میں مار دیا جاتا ہے ،بے گناہ افراد کو پولیس نچوڑ تی ہے اگرکوئی قسمت کا دھنی بچ نکلا تو وکلائ،جج اور عدالتیں اس کی پیٹھ پر اتنے کیل ٹھوکتے ہیں کہ وہ نہ جی سکتا ہے نہ مر سکتا ہے ان حالات میں اس کے پاس دو راستے ہوتے ہیں ،مجرم بنے یا خود کشی کرے۔

 Shahid Shakeel
Shahid Shakeel

تحریر۔۔۔شاہد شکیل ۔۔۔جرمنی

Share this:
Tags:
hospitals location luck police اسپتالوں پولیس حالات قسمت مقام
Dera Ismail Khan
Previous Post ڈی آئی خان میں دھماکا، تحریک انصاف کے مقامی رہنما جاں بحق
Next Post ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر پر چھاپہ نہیں مارا، ترجمان رینجرز کی تردید
Rangers

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close