
ممبئی (جیوڈیسک) خوبصورت اور نیلی آنکھوں کے مالک بالی ووڈ ایکشن ہیرو ریتک روشن نے بعد ازمرگ آنکھیں عطیہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ریتک روشن نے حال ہی میں اپنی فلم ’کابل‘ میں نابینا شخص کا کردار ادا کیا ہے، اس لئے نابینا افراد کے مسائل کو قریب سے دیکھنے کے بعد ایکشن ہیرو نے زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔
انہوں نے اپنے فیصلے سے آنکھوں کے خیراتی ہسپتال کو بھی آگاہ کر دیا۔
