Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

غوث زماں پیر پٹھان خواجہ شاہ محمد سلیمان تونسوی رحمة اللہ علیہ

November 1, 2017July 2, 2018 0 1 min read
PIR PATHAN KHAWJA SHAH SULEMAN TONSVI
PIR PATHAN KHAWJA SHAH SULEMAN TONSVI
PIR PATHAN KHAWJA SHAH SULEMAN TONSVI

تحریر : حافظ کریم اللہ چشتی

اللہ اللہ کیے جانے سے اللہ نہ ملے
اللہ والے ہیں جو اللہ سے ملا دیتے ہیں

اللہ رب العزت نے انسان کو اشرف المخلوقات بنا کر ہر قسم کی نعمتوں سے نوازا ہے۔ جن کا انسان شماربھی نہیں کر سکتا ہے۔ اس لئے انسان کو اشرف المخلوقات ہونے کے ناطے اللہ تعالیٰ کی صفات کا مظہر ہونا چاہیے۔ جن وانس کی وجہ تخلیق بھی اللہ پاک کی عبادت کرنا ہے۔تاریخ اسلام کاہم اگرمطالعہ کریں تو یہ حقیقت کھل کر سامنے آ جاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوق کی رشدو ہدایت کے لئے انبیاء کرام علہیم السلام کومبعوث فرمایاتمام انبیاء کرام علہیم السلام اپنے اپنے ادوارمیں مخلوق کی ہدایت کافریضہ بخوبی سر انجام دیتے رہے چونکہ آقادوجہاں سرورکون ومکاںاحمد،مجتبیٰ محمدمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم خاتم النبین ہیں آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بعدنبوت کاسلسلہ ختم ہوگیاہے ۔اس لئے آقاصلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بعدامت کی ہدایت اوررہبری کے لیے اولیاء کرام کوبھیجاگیاہے۔ جن کاسلسلہ قیامت تک جاری وساری رہیگا۔اولیاء کرام نے ہردورمیں پیغام حق عام کیااوربھٹکی ہوئی انسانیت کوحق کی راہ دکھائی۔سب سے پہلے اس بات کی وضاحت ضروری سمجھتاہوں کہ اللہ پاک کے وہ مقبول بندے جواس کی ذات وصفات کے عارف ہوں اس کی اطاعت وعبادت کے پابندرہیں گناہوں سے بچیں اللہ تعالیٰ اپنے فضل وکرم سے انہیں اپناقرب ِخاص عطافرمائے ان کواولیاء اللہ کہتے ہیںایسے خوش نصیب انسانوںکونہ کسی قسم کاخوف اورنہ کسی قسم کاغم ہوتاہے۔سرکارِدوعالم نورمجسم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کافرمان مبارک ہے جس کے روای حضرت عبداللہ بن عباس ہے کہ حضورنبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے اولیاء اللہ کے متعلق پوچھاگیاتوآپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایاوہ لوگ(اولیاء اللہ ہیں ) جنہیں دیکھنے سے اللہ یادآجائے ۔(نسائی) برصغیرپاک وہندمیں دین اسلام کی اشاعت وترویج اور حقیقی سربلندی کا سہرااولیاء کرام کے سَرہے۔اولیاء کرام نے اپنے اخلاق وافکار اورکردارکی وجہ سے دین اسلام کی اشاعت دنیاکے کونے کونے تک پہنچائی۔ اولیاء کرام کی دین اسلام کی بے مثال خدمت کے عوض آج بھی ان کی خدمات کوسنہری حروف میں لکھاجارہاہے اوریہی اولیاء کرام کافیضان ہے۔جس کی وجہ سے ہزاروں کافروں نے اسلام قبول کیا ہے اولیائے کرام ،پیران عظام کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔اولیاء کرام ایسی برگزیدہ شخصیات ہیں جن کودیکھ کراللہ یادآجاتاہے یہی وجہ ہے کہ اولیاء کرام کی درگاہیں اورمزارات عقیدت مندوں کوامن درس دیتی ہیں۔

اللہ رب العزت نے ہمیں ایسی عظیم ہستیوں سے نوازاہے جنہوں نے مخلوق خدامیں اللہ اوراسکے حبیب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے عشق کی دولت تقسیم کی علم وعمل کے ذریعے لوگوں کوحقیقی منزل کاپتہ بتایانہ صرف پتہ بتایابلکہ راہ حق پرچلاکرانہیں منزل تک پہنچایا۔انہی عظیم ہستیوں میں یاد گار اہل عرفاں ، مفتاح انوار الحقائق، مصباح رموز الدقائق، مظہر الاصفیائ، زینتِ صُلحا،سلطان العارفین،برہان العاشقین ،غوث زماں ،شاہِ شاہاں ،فخردوراں ،پیرپٹھان حضرت خواجہ شاہ محمد سلیمان تونسوی رحمتہ اللہ علیہ کاشمارہوتاہے۔آپ برصغیر پاک و ہند میں بارہویں صدی ہجری کے آخر ایک عظیم مصلح اور روحانی پیشوا تھے۔آپ عرفان و سلوک کے ایسے شہسوار تھے جنہوں نے شریعت و طریقت کو اس کے روح اور جسم سمیت ایک تازہ زندگی عطا کی۔ آپ کا تعلق سلسلہ عالیہ چشتیہ سے تھا۔ہندوستان، پاکستان اور افغانستان میں سینکڑوں مشائخ آپ کو اپنا روحانی مورث تسلیم کرتے ہیں۔ آپ کی رشدوہدایت سے برصغیر پاک و ہند کا کونہ کونہ منور ہوا، برصغیر سے باہر افغانستان، وسط ایشیا، ایران، عراق، شام اور حجازمقدس تک آپ کا فیض پہنچا۔
آپ کی ولادت باسعادت 1184ہجری بمطابق1770عیسوی میں کوہِ سلیمان بمقام”گڑگوجی”جوتونسہ شریف سے مغرب جانب واقع ہے میں ہوئی۔

آپ کااسم مبارک خواجہ شاہ محمدسلیمان جبکہ القاب غوث زماں ،پیرپٹھان،شہبازچشت اہل بہشت ہیں۔آپ کاسلسلہ نسب کچھ یوں ہے۔حضرت خواجہ محمدسلیمان تونسوی بن محمدزکریابن عبدالوہاب بن عمرخان علہیم الرحمہ ،آپکا خاندانی تعلق پٹھانوں کے قبیلہ ”جعفر”سے تھا۔جوعلم وعبادت اورحیاء وشرافت میں نہایت ممتازقبیلہ تھا۔بچین ہی میں آپ اپنے والدماجدکے سایہ شفقت سے محروم ہوگئے تھے ۔والدماجدکی وفات کے بعدوالدہ ماجدہ نے آپ کی تعلیم وتربیت کاخاص اہتمام کیا۔کیونکہ آپ کی والدہ ماجدہ نے آپ کی ولادت سے قبل خواب میں دیکھاتھاکہ آفتاب آسمان سے اترکران کی آغوش میں آگیاہے۔اورسینکڑوں لوگ مبارکباددے رہے ہیں۔

چارسال کی عمرمیں مولانایوسف جعفرکے پاس قرآن مجیدفرقان حمیدکی تعلیم حاصل کرنے کاآغازکیا۔قرآن مجیدفرقان حمیدکے پندرہ پارے حفظ کرنے کے بعدبگی مسجد(یہ مسجد1274ہجری میں سنگھڑروڈکوہی کے سیلابی پانی سے منہدم ہوگئی)تونسہ شریف میاں حسن علی کے پاس جاکرقرآن پاک کے حفظ کی تکمیل کی ۔اورفارسی کی ابتدائی کتابیں پڑھیں مزید تعلیم کوٹ مٹھن حضرت مولاناقاضی محمدعاقل قدس سرہ کے مدرسہ میں علوم دینیہ کی تکمیل کی۔حضرت خواجہ نورمحمدمہاروی قدس سرہ سے تصوف واخلاق کی تعلیم حاصل کی۔

حضرت مولانافخرالدین فخرجہاں دہلوی علیہ الرحمہ نے حضرت خواجہ نورمحمدمہاروی کوحکم دیاتھاکہ”کوہ سلیمان”کی چوٹیوں پرایک بلند پروازشہبازرہتاہے ۔اسے تلاش کرکے اپنے حلقہ میں داخل کرناکہ اس سے سلسلہ عالیہ چشتیہ نظامیہ کوتبلیغ واشاعت کے چارچاندلگ جائینگے۔چنانچہ حضرت خواجہ مہاروی اس بلندآشیاں شہبازکی تلاش میں ان علاقوں کاسفرکیاکرتے تھے ۔آخرایک دن اوچ شریف میں وہ شہبازحضرت خواجہ محمدسلیمان تونسوی کی صورت میں مل گیا۔جسے دیکھتے ہی آپ نے فرمایا”جوہمارامقصودتھاوہ ہمیں مل گیاہے” اس کے بعدقبلہ عالم کبھی ان علاقوں میں تشریف نہیں لے گئے ۔حضرت جلال الدین سرخ بخاری علیہ الرحمہ کے مزارشریف پرآپ کوبیعت فرمایا۔چھ سال قبلہ عالم کی تربیت میں رہے۔22سال کی عمرمں خلافت سے مشرف ہوئے ۔شیخ نے تونسہ میں قیام کی ہدایت فرمائی۔پھرآخرتک تونسہ شریف میں مصروف عمل رہے۔
تونسہ شریف میں مقیم ہو کرآپ رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے اپنے مشائخ سلسلہ کی طرح وسیع پیمانہ پر درس وتدریس کا سلسلہ شروع کیا۔ آہستہ آہستہ بہت سے بلند پایہ علما ء آپ رحمتہ اللہ تعالی علیہ کی خانقاہ میں آکر مستقل طور پر آباد ہو گئے اور ہزاروں طلبہ ان سے دینی علوم حاصل کرنے لگے۔ آپ کوقرآن وحدیث پرمکمل عبورحاصل تھاآپ رحمتہ اللہ علیہ خودصحیح مسلم شریف اور تصوف کی بعض کتابیں احیاء العلوم ، عوارف المعارف ،فتوحات مکیہ وغیرہ اپنے مخصوص مریدین وخلفاء کو پڑھاتے تھے۔اسوقت آپ کادرس مشہوردرس تھا۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ کی خانقاہ میں تقریباً پچاس استاد تھے اور ہر ایک استاد کا الگ الگ حلقہ تھا،جہاں منطق و فلسفہ کے علاوہ فقہ، حدیث، تفسیر کی تعلیم دی جاتی تھی اورعلماء اور طلباء کے سب اخراجات آپ رحمتہ اللہ تعالی علیہ کے لنگر سے پورے ہوتے تھے۔ اس طرح گویا کہ آپ رحمة اللہ علیہ نے تونسہ شریف میں ایک دارالعلوم قائم کر دیا جس کے آپ رحمتہ اللہ علیہ خود سرپرست تھے۔ جہاں ان تمام علماء وطلباء کی اخلاقی تربیت بھی کی جاتی اس لحاظ سے یہ مدارس اپنا ایک منفرد مقام رکھتے تھے۔

سرسیداحمدخان (آپ کاہمعصرتھا)لکھتاہے”کہ شاہ صاحب کی شہرت قاف سے قاف تک ہے۔دہلی جوانحطاط کے زمانے میں بھی علم وفضل کامرکزتھا۔لوگ یہا ں سے علم حاصل کرنے کے لئے ان کی خدمت میں حاضرہوتے تھے۔(آثارالصنادید،بحوالہ تذکرہ اولیائے پاکستان) اللہ پاک کے مقبول بندوں سے عجیب وغریب کرامتیں ظاہرہوتی ہیں مثلاََپانی پرچلنا،بلائیں دفع کرنا،دوردرازکے حالات ان پرمنکشف ہونا،جمادات وحیوانات سے کلام کرناوغیرہ ،اللہ پاک کے مقبول بندوں کی کرامتیں درحقیقت ان انبیاء کے معجزات ہیں جن کے وہ امتی ہیں۔اولیاء اللہ کی کرامات حق ہیں،جیسا کہ اہلسنت والجماعت کی تمام کتابوں میںتصریح ہے اور تواتر اور تسلسل کے ساتھ اولیاء اللہ کاملین سے ظاہر ہوتی چلی آئی ہیں۔ حضرت خواجہ شاہ محمدسلیمان تونسوی رحمتہ اللہ علیہ سے بھی رات دن کشف و کرامات اور خرق عادات کا ظہور ہوتا رہتا تھا۔ایک مرتبہ نواب اسد خان والئی سنگھڑ کے ظلم و تعدی سے لوگ تنگ آگئے ، تو آپ رحمتہ اللہ علیہ کی خدمت میںآکر شکایت کی آپ رحمت اللہ علیہ نے اسے بلا کرفرمایا” تمہاری حکومت میں ہمیں صرف اتنا فائدہ ہے کہ اذان کی آواز سن لیتے ہیں، ظلم وستم سے ہاتھ اٹھادو ورنہ میں تو سکھوں کی فوج کو یہاں دیکھ رہا ہوں”۔ لیکن نواب مذکورظلم سے بازنہ آیا اور تھوڑے دنوں میں سکھوں کا لشکر آگیا اور جس ٹیلہ کی طرف آپ رحمتہ اللہ علیہ نے اشارہ کیا تھا وہیں آکر ڈیرہ ڈالا۔ بعد میں جب لوگوں نے اس بارے میں عرض کیا تو فرمایا:اعمالکم عمالکم تمہارے اعمال ہی تمہارے حاکم ہیں تم نے جب شریعت کی پابندی چھوڑ دی ہے تو حق تعالیٰ نے تم پرکافروں کو مسلط کر دیا ہے۔

ایک مرتبہ ڈیرہ غازی خان کے نواب عبدالجبارخان نے درویشوں کے اخراجات کے لئے جاگیر کی پیش کش کی۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہم ہرگز جاگیر نہ لیں گے۔ یہ ہمارے مشائخ کی سنت کے خلاف ہے۔ لوگوں نے عرض کیا کہ صاحبزادہ گل محمد رحمتہ اللہ علیہ کے لئے قبول فرمالیں۔ فرمایا گل محمد رحمتہ اللہ علیہ کو بھی اس کی حاجت نہیں۔اگر یہ فقراء کی جوتیاں سیدھی کرتا رہا تو مقربین اس کی خدمت کریں گے۔تقریباً تریسٹھ برس تک مسند ارشاد پر بیٹھ کر آپ رحمتہ اللہ علیہ نے علمائ، صلحائ، امرا ء اور عامة المسلمین کی رہنمائی فرمائی ۔آپ کے چند مشہور خلفاء کے اسماء گرامی یہ ہیں۔

حضرت صاحبزادہ خواجہ گل محمد رحمتہ اللہ تعالی علیہ ،
حضرت خواجہ اللہ بخش تونسوی رحمتہ اللہ تعالی علیہ ،
مولانا محمد علی مکھڈی رحمتہ اللہ تعالی علیہ ،
حافظ سید محمد علی خیر آبادی رحمتہ اللہ تعالی علیہ ،
سید حسن عسکری دہلوی رحمتہ اللہ تعالی علیہ ،
مولانا شمس الدین سیالوی رحمتہ اللہ تعالی علیہ ،
مولانا فیض بخش الہی رحمتہ اللہ تعالی علیہ

آپ نے جس طبقے میں بے راہ روی دیکھی اس کی طرف فوراًتوجہ کی ”علمائ” کی بے راہ روی دیکھی توکانپ اُٹھے۔اورفرمایا”اصلاح العالِم اصلاح العالم،فسادالعالِم فسادالعالم”اورفرمایا!علماء نہ توجنت میں تنہاجاتے ہیںاورنہ ہی دوزخ میں دونوں جگہ کثیرتعدادان کی ساتھ ہوتی ہے۔آپ فرماتے ہیں ”علم بغیرعمل اورعمل بغیرعقیدہ اہل سنت وجماعت کوئی فائدہ نہیں پہنچاتا”۔

شریعت کی ظاہری اورباطنی طورپراتباع کے بغیرکمال انسانی کاحصول ناممکن ہے”۔

آپ نے تمام عمرملت اسلامیہ میں نئی روح پھونکنے میں صرف کی اورسینکڑوں ایسے افرادتیارکیے جوعظمت اسلام کے علمبردااراورصحیح معنوں میں ملت اسلامیہ کے نقیب تھے۔

آپ کاوصال پُرملال 7صفرالمظفر1267ہجری بمطابق13دسمبر1850عیسوی کو سحری کے وقت ہوا۔ جنازہ میں اتنی مخلوق نے شرکت کی۔جس کا شمار نہیں ہو سکتا تھا۔آپ کامزارپُرانوار”تونسہ شریف”میں مرجع خلائق ہے۔آپ کاسالانہ عرس مبارک5,6,7صفرالمظفر کوآستانہ عالیہ ”تونسہ شریف”پر منایا جاتاہے ۔جس میںمریدین کے علاوہ جیدعلمائے کرام مشائخ عظام اورعوام الناس کی کثیرتعداد شرکت کرتی ہے۔

Hafiz Kareem Ullah Chishti
Hafiz Kareem Ullah Chishti

تحریر : حافظ کریم اللہ چشتی
پائی خیل ،میانوالی
03336828540

Share this:
Tags:
Guidance Hafiz Kareem Ullah Chishti Human truth worship انسان حقیقت عبادت ہدایت
Malka
Previous Post حیدر کرار ویلفیئر فاونڈیشن ملکہ کے زیر اہتمام آر ایچ سی ملکہ میں فری آئی کیمپ کا انعقاد
Next Post عام انتخابات میں ستر سالہ گند صاف ہو جائے گا : علامہ خادم حسین رضوی
Khadim Hussain Rizvi

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close