Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

انسانیت کی فلاح کے لئے

March 29, 2016March 30, 2016 0 1 min read
Satanism
Satanism
Satanism

تحریر : اختر سردار چودھری، کسووال
اس دنیا میں اب تک اربوں نہیں کھربوں انسان آئے ہیں فنا ہو گئے ہیں ۔فنا ہونے کے لیے اربوں انسان یہاں موجود ہیں۔ان میں ہر طرح کے انسان ہیں۔ مسلم، غیر مسلم، نیک، بَد، ظالم، مظلوم، جاہل، دانش ور وغیرہ ویسے کچھ ایسے درندے بھی ہوتے ہیں جو انسان کے لباس میں چھپے ہوتے ہیں۔ جنہیں انسان کہنا نہیں چاہئے۔ جو نیکی کی بجائے بدی،عدل کی بجائے ظلم، رحمن کی بجائے شیطان کے پجاری ہوتے ہیں۔

انسانیت کا متضاد شیطانیت ہے۔ازل سے انسانیت اور شیطانیت کے درمیان جنگ جاری رہے اور ابد تک جاری رہے گی۔انسان کے روپ میں ہی شیطان چھپا ہوتا ہے۔جو فساد فی الارض کا سبب بن جاتا ہے۔انسان کی شیطانیت نے ہی دنیا کو رنج و الم کی تصویر بنا رکھا ہے۔انسان نما شیطان نے ہی انسانوں کے دو شہروں میں ایٹم بم گرائے تھے ۔ہٹلر نے جو یہودیوں سے جو کیا وہ اب یہودی شیطانیت کا لباس پہن کر فلسطین میں کر رہے ہیں۔رنج والم اور خون خرابے میں ڈوبی یہ تاریخ بتاتی ہے کہ ہمارے معاشروں میں شیطان کے بھٹکائے ہو ئے لوگ گھسے ہوئے ہیں ۔جس وجہ سے انسان کی انسان سے دوریاں بڑھ رہی ہیں۔

بسکہ دشوار ہے ہر کام کا آساں ہونا
آدمی کو بھی میسر نہیں انساں ہونا

یہ حقیقت ہے کہ انسانیت ہر جگہ محبت،الفت ،ہمدردی ،ایک دوسرے کے کام آنے، امن ،بھائی چارہ اور ہم آہنگی سے جڑی ہوئی ہے ۔ انسانیت کیا ہے؟ ۔لوگوں کے دکھوں کو اپنا دکھ سمجھنا ۔ان کے دکھ کا مداوا کرنا ۔اور ایسا بلا تفریق مذہب ،قوم ،رنگ، نسل ،زبان کے کرنا ۔ایک انسان کا دوسرے انسان سے انسانیت کا رشتہ ہے ۔جیسے رہبر انسانیت ۖ نے یوں بیان کیا کہ ”تم سب آدم علیہ السلام کی اولاد ہو اور آدم علیہ السلام مٹی سے بنائے گئے تھے ۔” ہم اپنے ارد گرد دیکھیں تو علم ہوتا ہے کہ انسانوں میں انسانیت خوابیدہ ہے ،اکثریت کے دل مردہ ہو چکے ہیں،مردہ ہی نہیں انسانوں کے دل پتھر ہو چکے ہیں ۔بلکہ اس سے بھی سخت ہو چکے ہیں ۔انسان کا دل تو نرم ہوتا ہے وہ دوسرے کے دکھ پر تڑپ جاتا ہے ۔لرزجاتا ہے ۔تعمیر انسانیت کے لیے انسان کے دل میں درد کا ہونا ضروری ہے ۔دل کا نرم اورزندہ ہونا ضروری ہے ۔دردِ دل کے واسطے ہی پیدا کیا انسان کو۔خدمت خلق ہی معراج انسانیت ہے ۔انسان تو وہ ہے ،جو اللہ کے بندوں اور اپنے بھائیوں اور دوسرے انسانوں کے لئے جیتا ہو۔ ان کی سردی گرمی ،بھوک پیاس ،دکھ غم میں شریک ہوتا ہو۔

فرشتے سے بڑھ کر ہے انسان بننا
مگر اس میں لگتی ہے محنت زیادہ

یہ بات حتمی ہے کہ صرف وہ ہی دوسرے انسانوں کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے جیسے آخرت کا خوف ہو ۔اسی طرح صرف وہ دین یا مذہب ہی دین انسانیت کہلانے کا مستحق ہے جو ہمہ گیر اور آفاقی ہو۔اسلام ایک امن پسند، فطرت سے ہم آہنگ دین ہے صرف اسلام کو ہی دین انسانیت کہا جاتاہے ۔ اسلام میں انسانی حقوق کی اہمیت اور اس کا احترام جتنا ہے شاید ہی کسی مذہب میں اس کا عشر عشیر پایا جاتا ہو۔ دین اسلام کے خلاف اس کا اصل چہرہ چھپانے کے لیے عالمی پروپیگنڈہ شیطانیت کے ماننے والوں کی بھرپور سازشوں کے طفیل افواہیں حقائق کی شکل اختیار کرچکے ہیں اور اسے دنیا کی اکثریت سچاہی یا سچ جیسا تسلیم کرنے لگی ہے۔

Humanity
Humanity

انسان اور انسان کے دوسروں انسانوں سے رشتے ،ناطوں ،لین دین کا مکمل نظام اسلام نے دیا ہے ۔بھوکے کو کھانا کھلانے ، پیاسے کو پانی پلانے ، بیماروں کی عیادت اوراس کی مزاج پرسی،ظالم کو ظلم سے روکنے ،سچی گواہی دینے وغیرہ جیسے احکام اسلام کے ہیں یہاں تک کہ ”جس نے بھوکوں کو کھانا کھلایا، پیاسے کو پانی پلایا اور بیمار کی عیادت کی گویا اس نے اللہ کو کھلایا اللہ کو پلایا اور اللہ کی عیادت کی”(مشکوٰة شریف) اسلام نے یہ درس مذہب سے بلند ہوکر دیا اور مسلم اور غیرمسلم کی کوئی تفریق نہیں کی۔یہ ایسی سچائیاں ہیں جن کا انکار یا جن کو نظر انداز کوئی اندھا اور کورچشم ہی کرسکتا ہے۔

دنیا پہ ایسا وقت پڑے گا کہ ایک دن
انسان کی تلاش میں انسان جائے گا

ارشاد نبوی ۖ ہے ”ساری مخلوق اللہ کا کنبہ ہے ، اور سب سے زیادہ اللہ کا محبوب بندہ وہ ہے جو اللہ کے کنبے کو نفع پہنچائے ”۔ جس نے کسی جان کو قتل کیا نہ جان کے بدلے نہ زمین پر کسی مجرمانہ سورش کی بناء پر تو گویا اس نے قتل کرڈالا سب لوگوں کو (المائدہ) قرآن کا یہ منشور اسلام کی انسانیت پسندی کے موقف کی تائید کے لئے کافی ہے اور یہ واضح کرتا ہے کہ اسلام میں امن وامان، انسانیت کے احترام اور اس کے حقوق کی حفاظت کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔دوسروں کو نفع پہنچانا انسانیت کا تقاضا ہے ۔ترجمہ حدیث ۖہے’ ‘لوگوں میں سب سے اچھا وہ ہے جو لوگوں کو نفع اور فائدہ پہنچائے ”قرآن حکیم، آنحضرت ۖکے ارشادات اور آپ ۖ کی سیرت کا بغور مطالعہ کیا جائے تو یہ حقیقت واضح ہو جاتی ہے کہ اسلام کی تعلیمات ساری انسانیت کے لئے خیر اور بھلائی کا پیغام رکھتی ہیں۔ قرآن مجید نے آنحضرت ۖ کو رحمت اللعالمین قرار دیا ہے۔صرف مسلمانوں کے لیے رحمت نہیں کہا ۔آپ ہر انسان کے لیے رحمت ہیں چاہے وہ کسی بھی مذہب کا ماننے والا ہو۔آپ ۖ نے فرمایا ”خبردار جو کوئی معاہد (دوسرے مذہب کا پیرو کار ) پر ظلم کرے گا یا اس کا حق چھینے گا ، اسے کوئی اذیت دے گا یا جبراً اس سے کوئی چیز ہتھیائے گا تو قیامت کے روز میں اس ( معاہد ) کی جانب سے ایسے مسلمان کے خلاف لڑوں گا۔

Allah
Allah

ہم ایک مثال لیتے ہیں اپنی اس بات کو سمجھانے کے لیے کہ اللہ نے جتنے مذاہب بنائے سب انسانیت کو فروغ دینے کے لیے بنائے ہیں۔بے شک ان میں سے اکثر اپنی اصل صورت میں باقی نہیں ہیں، سوائے دین اسلام کے ۔ ہر شخص خواہ اس کا مذہب اور عقیدہ کوئی بھی ہو اپنی جان و مال کی عزت و حفاظت کو مقدم سمجھتا ہے۔ اس بارے میں اللہ نے قرآن پاک میں فرمایا ہے کہ ”ایک بے گناہ انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے ۔ ”انجیل مقدس میں ہے ” کسی بشر کی حیات کی ڈوری کاٹ دینا ، یہ تو بہت بھیانک گناہ ہے ۔” مقدس متی میں ” تم سن چکے ہو کہ اگلوں سے کہا گیا تھا۔ کہ تو خون مت کر۔ اور جو کوئی خون کرے گا عدالت میں سزا کے لائق ہو گا۔

شریعتِ موسوی کا پانچواں حکم ہے کہ ” کسی کی زندگی مقدس اور خدا کا عزیز ترین تحفہ ہے ۔ زندگی ایک بار ملتی ہے ، سب کی زندگی سے پیار کرو۔” ایسے ہی دیگر مذہب میں احکام الہی ہیں ۔آج ہم اپنی من مرضی کے مطابق مذہب کو کچھ اور ہی شکل دے رہے ہیں۔انسان، انسانیت کو بھول گیا ہے ہمیں ضرورت ہے کہ ہم انسانیت کے علم بردار بنیں۔اللہ تعالی مسلمان کو دیگر مذاہب سے مشترک نکات پراتحاد کا حکم قرآن پاک میں کچھ یوں دیتے ہیں۔

”کہہ دو کہ اے اہل کتاب جو بات ہمارے اور تمہارے دونوں کے درمیان یکساں (تسلیم کی گئی) ہے اس کی طرف آؤ، وہ یہ کہ خدا کے سوا ہم کسی کی عبادت نہ کریں اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ بنائیں اور ہم میں سے کوئی کسی کو خدا کے سوا اپنا کار ساز نہ سمجھے اگر یہ لوگ (اس بات کو) نہ مانیں تو (ان سے ) کہہ دو کہ تم گواہ رہو کہ ہم (خدا کے ) فرماں بردار ہیں” آیئے اللہ اور آخری رسول رحمت اللعالمین حضرت محمد ۖ کو اپنا حقیقی رہنما بنا لیں اور آپس میں اتحاد وبھائی چارہ قائم کر کے انسانیت کی فلاح امن وسلامتی کے دین کوسب انسانوں تک پہنچانے اور مظلوم انسانیت کی نجات کے لئے ایک ہو جائیں۔

Akhtar Sardar Chaudhry
Akhtar Sardar Chaudhry

تحریر : اختر سردار چودھری، کسووال

Satanism
Satanism
Share this:
Tags:
humanity Jewish palestinian Poor reality Welfare انسانیت حقیقت فلاح فلسطین مظلوم یہودی
Previous Post پیپلزپارٹی کی قیادت کا پنجاب حکومت کے سیکیورٹی انتظامات پر عدم اعتماد
Next Post راجن پور، مظفر گڑھ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ہاتھوں 5 دہشتگرد ہلاک
Rangers

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close