
نیو یارک (جیوڈیسک) عجائب گھر کے ترجمان ایرک فلوٹ کے مطابق کسی بھی شخصیت کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اسکا مومی مجسمہ بنایا جاتا ہے۔
کیٹنس کا کردار بھی انتہائی مقبول ہے اس لئے اسکا مجسمہ عجائب گھر میں سجانے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا بیس آرٹسٹوں نے کئی ماہ محنت کے بعد مجسمہ بنایا۔
فلم ہنگر گیمز میں کیٹنس ایورڈین کا کردار اداکارہ جینیفر لارنس نے ادا کیا ہے۔ کیٹنس ایورڈین کے مجسمے ہالی ووڈ اور لندن کے عجائب گھروں میں بھی رکھے گئے ہیں۔
