
سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما مسرت عالم بھٹ کی گرفتاری کے خلاف آج شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے، وادی میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
سید علی شاہ گیلانی کی کال پر وادی میں مکمل ہڑتال ہے، سری نگر سمیت بڑے شہروں میں دکانیں بند جبکہ سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی حکومت نے وادی میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔
حریت رہنما مسرت عالم بھٹ کو پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پر گرفتار کیا گیا تھا جبکہ پولیس نے سید علی گیلانی کو بھی ان کے گھر میں نظر بند کیا ہوا ہے۔
