
حیدرآباد کی سب سے بڑی تفریح گاہ رانی باغ سے تشدد زدہ لاش ملی ہے جسے پولیس نے سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا ہے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کا نام ملوک ہے جسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد نامعلوم افراد نے اس کی نعش رانی باغ میں قائم عباس بھائی پارک میں پھینک دی تھی، پولیس کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
