
کراچی (جیوڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس کے ترجمان کے مطابق اے این ایف نے خفیہ اطلاع پر ابراہیم حیدری کے علاقے خاصخیلی گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں آصف اور ارشد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ڈھائی کلو چرس اور 30 بوتل شراب برآمد کی ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
