
لاہور (جیوڈیسک) ایف آئی اے نے 2 مختلف مقامات پر چھاپے مار کر غیر قانونی طور پر کتابیں پرنٹ کرنے والے پرنٹنگ پریس پکڑ لئے اور 4 ملزمان سید حامد شاہ، سرفراز احمد، عمر شیراز اورمحمد سعید کو گرفتار کر کے ان کے خلاف کاپی رائٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ ملزمان سے پرنٹنگ پلیٹیں قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی۔
