Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

امام کعبہ شیخ صالح کا تاریخی، کامیاب دورہ پاکستان

April 12, 2017 0 1 min read
Mohammad Saleh Bin Ibrahim
Mohammad Saleh Bin Ibrahim
Mohammad Saleh Bin Ibrahim

تحریر : محمد شاہد محمود
امام کعبہ لشیخ صالح بن محمد ابراہیم آل طالب نے جمعیت علماء اسلام کے اجتماع میں شرکت کے لئے پاکستان کا دورہ کیا۔اجتماع میں خطبہ جمعہ کے علاوہ انہوں نے اختتامی دعا بھی کروائی جبکہ اسلام آباد اور لاہور میںقومی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں ۔امام حرم کا آبائی تعلق سخاوت اور دریا دلی میں اپنا ثانی نہ رکھنے والے مشہور زمانہ حاتم طائی کے خاندان ”بنو طیٰ ” سے ہے، سخاوت اور دریا دلی میں امام کعبہ کا خاندان کسی طور پر بھی حاتم طائی سے کم نہیں ہے.

امام کعبہ نے انفرادی طور پر سعودی عرب میں تحفیظ القرآن کے درجنوں تعلیمی ادارے قائم کر رکھے ہیں جن کا انتظام و انصرام وہ خود کرتے ہیں ،جبکہ دیار عرب سے باہر بھی سینکڑوں ادارے ایسے ہیں جن کی سرپرستی امام کعبہ کرتے ہیں۔ امام کعبہ کے والد محترم الشیخ محمدابراہیم بن محمد آل طالب اور دادا الشیخ ابراہیم بن محمد بن ناصر آل طالب کا شمار سعودی عرب کے مشہور فقہااور حدیث کے ماہرین میں ہوتا تھا۔

امام کعبہ الشیخ صالح بن محمد کا خاندان علماء ، حفاظ اور قاضیوں کی وجہ سے پورے خطہ عرب میں شہرت رکھتا اور جانا جاتا ہے۔30 جولائی 1974 ء کو پیدا ہونے والے شیخ صالح بن محمد ابراہیم آل طالب نے انتہائی کم عمری میں ہی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے ایک مدرسہ سے قرآن کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی جبکہ اسی شہر میں سے ابتدائیہ اور ثانویہ کی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ قرآت اور سبعہ عشرہ کے علوم میں بھی دسترس حاصل کی۔امام کعبہ نے ریاض کے شریعہ کالج میں سے گرایجویشن کرنے کے بعد ہائیر انسٹی ٹیوٹ آف جسٹس سے ماسٹر ڈگری امتیازی نمبروں سے حاصل کی۔ امام کعبہ الشیخ صالح بن محمد آل طالب نے آکسفورڈ یونیورسٹی برطانیہ سے بین الاقوامی دستور میں پی ایچ ڈی کی ڈگر ی حاصل کرنے کے ساتھ واشنگٹن کے ایک بین الاقوامی ادارے سے قانون کی تعلیم اور سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔

امام کعبہ نے سعودی سپریم کورٹ میں 3برس تک جج کے فرائض انتہائی ذمہ داری کے ساتھ انجام دیئے اور آج کل وہ بیت اللہ کی امامت و خطابت کے ساتھ مک المکرمہ کی سپریم کورٹ میں بطور قاضی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔امام کعبہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے 17برس کی عمر میں سعودی عرب کے شہر ریاض کی بڑی مسجد علیاء آل شیخ میں امامت کا باقاعدہ آغاز کر کے ایک بڑی سعادت حاصل کی تھی۔امام کعبہ الشیخ صالح بن محمد ابراہیم آل طالب دنیا بھر میں پر سوز آواز میں تلاوت قرآن کی وجہ سے مشہور و معروف ہیں ،دنیا بھر سے سعودی عرب حج اور عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لئے جانتے والے کروڑوں فرزندان توحید امام کعبہ الشیخ ڈاکٹرصالح بن محمد کی پر کیف اور پر سوز آواز سے نہ صرف آشنا ہیں بلکہ رقت آمیز لہجے میں امام کعبہ کی مانگی جانے والی دعائیں حرم سے واپس آنے والوں کے دلوں میں پیوست ہو جاتی ہیں۔امام کعبہ الشیخ صالح صرف امام و خطیب اور قاضی ہی نہیں بلکہ ایک بہترین اور مایہ ناز مصنف و ادیب بھی ہیں ،اِنہوں نے اصلاحی ،تربیتی،اجتہاد ،تقلید اور نفاق کے موضوعات پر کئی معرک الاراء کتابیں لکھی جنہیں عرب و عجم میں بے پناہ پذیرائی حاصل ہوئی ،ان کی عربی زبان میں لکھی جانے والی ایک کتاب ”تہذیب و ثقافت کی اشاعت میں مسجد الحرام کا کردار ” نے عالم عرب میں بے پناہ شہرت حاصل کی اور سننے میں ہے کہ اب اس کتاب کے کئی زبانوں میں تراجم کا کام جاری ہے۔

امام کعبہ شیخ ابراہیم الصالح کے پشاور پہنچنے پر انکاشاندار استقبال کیا گیا، سعودی وزیر مذہبی امور بھی ہمراہ تھے۔ گورنرخیبر پی کے اقبال ظفر جھگڑا، جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر بحرین کے ممبر پارلیمنٹ بھی استقبال کیلئے باچاخان ائیرپورٹ پر موجود تھے۔ امام کعبہ شیخ صالح نے جے یو آئی کے اجتماع میں نماز جمعہ کا خطبہ دیا، جس میں انہوں نے فرمایا کہ اسلام امن و محبت کا دین ہے۔ قرآنی تعلیمات اور رسول اللہ کے اسوہ حسنہ میں ہی فلاح ہے۔ قرآنی تعلیم ہے اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑو اور تفرقے میں نہ پڑو۔ تمام مسلمان فرد واحد ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو بہترین قوم بنایا مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ فروعی اختلافات میں نہ پڑیں۔ انہوں نے کہاکہ خادم الحرمین الشریفین کی نیک خواہشات کا پیغام پاکستان لے کرآیا ہوں پاکستان اور سعودی عرب کے علماء ایک ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگئی ہے اور پاکستان میں مکمل جمہوریت ہے کیونکہ پاکستان ایک جمہوری اسلامی ملک ہے۔ انہوں نے کہاکہ کوئی بھی قوم دہشت گردی اور انتہاپسندی برداشت نہیںکرسکتی لہٰذا پاکستان اور سعودی عرب مل کر چیلنجز کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا دین دنیا کا بہترین مذہب ہے۔ انہوں نے امت مسلمہ کی سلامتی’ مسلمانوں کے اتحاد کیلئے دعا کی۔ امام کعبہ شیخ صالح بن ابراہیم نے پارلیمنٹ ہائوس میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضٰی جاوید عباسی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اْمت مسلمہ کو درپیش چیلنجزاور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امام کعبہ سے گفتگوکرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ پوری امت مسلمہ کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے انکے روزمرہ کے معاملات زندگی اورمعیشت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ یہ ہمارے مشترکہ دشمنوں کی سازش ہے جو اسلامی دنیا کو خوشحال اور ترقی یافتہ نہیں دیکھنا چاہتے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے امام کعبہ شیخ صالح بن ابراہیم نے کہاکہ دونوں ممالک کے مابین پائے جانے والے تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور اراکین پارلیمنٹ حرمین شریفین کے ساتھ ساتھ سعودی حکومت سے گہری وابستگی رکھتے ہیں۔

انہوں نے امہ کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے مسلمانوں کو اپنی صفوں میں اتحادویگانگت قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ امام کعبہ کے پارلیمنٹ ہائوس میں آمد پرڈپٹی سپیکر نے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ ، وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چودھری، ارکان پارلیمنٹ کی ایک کثیر تعداد کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔ امام کعبہ نے پارلیمنٹ ہاوس کی جامع مسجد میں نماز عصر کی امامت کی۔ امام کعبہ شیخ صالح ابراہیم نے نماز کی ادائیگی کے بعد پاکستان کی تر قی و خوشحالی اور امت مسلمہ کی خودمختاری اورسلامتی کے لئے دعا کرائی۔ نماز عصر کی امامت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امام کعبہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے علاوہ عالم اسلام کے خلاف گہری سازشیں کی جا رہی ہیں جنہیں مشترکہ طور پر ناکام بنانے کی ضرورت ہے۔ امام کعبہ نے کہا کہ پاکستان عالم اسلام کا ایک اہم ملک ہے جس پر عالم اسلام کی نظر ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کا دہشت گردی کے خلاف اسلامی فوجی اتحاد کا سربراہ چنا جانا پاکستان کی اہلیت کا عکاس ہے۔ امام کعبہ نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کی طرف پوری اسلامی دنیا کی نظر ہے۔ صدر ممنون اور وزیراعظم نوازشریف سے امام کعبہ شیخ صالح محمد نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جن میں دہشت گردی و انتہاپسندی کے خلاف جوابی بیانیہ، عالم اسلام کے اتحاد اور اسلام کے خلاف منفی پروپیگنڈہ زائل کرنے پر زور دیا گیا، صدر ممنون حسین نے ملاقات کے دوران کہا کہ انتہا پسندی کے خلاف جوابی بیانیے کیلئے عالم اسلام کے دانشور مل کر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ انتہاپسندی سے نمٹنے کیلئے علماء کا عالمی گروپ تشکیل دیا جائے۔ موجودہ دور کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے عالم اسلام مل کر کام کرے۔ صدر نے کہا دینی مدارس کے طریقہ تعلیم میں دور جدید کے مطابق تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاسعودی عرب کے خلاف کسی قسم کی جارحیت پاکستان کے پر حملہ تصور کیا جائے گا جس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امام کعبہ نے کہا دہشت گردی مسلمانوں کے خلاف ہورہی ہے لیکن اس کا الزام بھی انھیں ہی دیا جاتا ہے ،دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا موقف تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، عالم اسلام رہنمائی کے لیے پاکستان اور سعودی عرب کی طرف دیکھتا ہے۔بعد ازاں وزیر اعظم نواز شریف سے امام کعبہ نے ملاقات کی۔وزیراعظم نوازشریف نے کہا پاکستان کے عوام سعودی عرب سے مذہبی اور روحانی طور پر منسلک ہیں اور دو نوں ممالک جغرافیائی طور پر دور لیکن ان کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور ان کی اسلامی اور ثقافتی اقدار مشترک ہیں۔وزیراعظم نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہورہے ہیں اور دونوں ملک کے عوام ایک دوسرے کو احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہااسلام امن ، محبت ، تحمل ، درگزر اور احترام انسانیت کا درس دیتا ہے۔ ہمیں اسلام کے پیغام کو پوری دنیا میں پھیلانا ہو گا۔انہوں نے کہا مذہبی رہنما اور دانشور اسلام کیخلاف منفی پروپیگنڈے کو زائل کرنے میں کردار ادا کریں۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف سے امامِ کعبہ الشیخ صالح محمدبن طالب نے وفد کے ہمراہ ملاقات اور ظہرانے میں شرکت کی۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات کے فروغ اور امت مسلمہ کے مسائل کے حل پر بات چیت ہوئی۔ ظہرانے میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی ، وفاقی وزرائ، سنیٹرز ، ارکانِ اسمبلی سمیت تمام مسالک کے علماء کی کثیر تعداد شریک تھی۔ امام ِ کعبہ شیخ صالح نے پاکستان میں انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے علماء و مشائخ کونسل کاقیام خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ آج کے دور میں مسلم امہ بہت سے فتنوں میں بٹی ہوئی ہے۔ ہمیں آپس کے تمام اختلافات بھلا کر اس امت کیلئے ایک ہونا پڑے گااور احترام و محبت کے رشتے کو فروغ دینا ہو گا۔انہوں نے واضح کیا کہ اعتدال پسندی دین کا خاصہ ہے۔

ہم بڑوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم جوانوں کی صحیح رہنمائی کریں۔ پاکستان علما کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ زاہدمحمود قاسمی اور مولانا حنیف جالندھری کی قیادت میں وفود سے بھی امام کعبہ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر امام کعبہ شیخ صالح بن ابراہیم نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور تشدد کو اسلام کا نام دینے والے کسی طور پر درست نہیں ہو سکتے،امت مسلمہ اس وقت ابتلاء اور آزمائش کے دور سے گزر رہی ہے،اتحادواتفاق وقت کی ضرورت بھی ہے اور حالات کا تقاضا بھی ،علمائے کرام نے ہمیشہ انسانی فلاح وبہبود کیلئے نمایاں کردار ادا کیا اب بھی وہ اپنا قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے عالم اسلام کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے عملی جدوجہد کریں۔ جما عةالدعوةسیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا ہے کہ امام کعبہ الشیخ صالح بن محمد کا خطبہ جمعہ انتہائی اہمیت کا حامل، ہر حوالہ سے قابل تحسین اور صحیح معنوں میں امت مسلمہ کے جذبات کی ترجمانی ہے، اسلام سلامتی اور امن کا دین ہے۔ اس کا فرقہ واریت اور دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

آج کے حالات میں بہت ضروری ہے کہ علماء کرام امام کعبہ کے فرمودات پر عمل کرتے ہوئے فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کریں۔ انہوںنے کہاکہ امام کعبہ کی پاکستان آمد پر پوری پاکستانی قوم خوشی سے سرشار ہے اور انہیں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدیدکہتی ہے۔ بادشاہی مسجد میں نماز مغرب کی امامت کے بعد وہاں نمازیوں کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امام کعبہ الشیخ صالح بن محمدبن ابراہیم آل طالب نے کہا کہ امت مسلمہ جب تک اللہ کی کتاب اور سنت رسول سے جڑی ہے اسے دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی ، مسلمان بھائی بھائی ہیں، جبکہ تک ہم متحد ہیں اسلام کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی، اہل پاکستان کو میرا پیغام ہے کہ وہ کسی قسم کے تفرقے بازی کا شکار نہیں ہوں دین اسلام اتحاد اور محبت کا درس دیتا ہے، سعودی حکمران، علما اور عوام کی طرف سے پاکستانیوں کے لئے محبت کا پیغام لایا ہوں۔

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کی دعوت کے موقع پر امام کعبہ الشیخ صالح بن محمد آل طالب نے کہاہے کہ حکمران، علماء اور میڈیا آپس میں تعاون کرکے دہشت گردی کو جڑ سے اْکھاڑ پھینکیں گے۔ اسلام رحمت ،محبت ،امن اور سلامتی کا دین ہے۔ ہمارا مقصد فرقہ واریت نہیں بلکہ امت کا اتحاداور بھائی چارے کا فروغ ہے۔ پوری دنیا میں مسلمان دہشت گردی اور فساد کا شکار ہیں۔ آپس کے اختلافات اور فرقہ واریت سے اجتناب کرو۔آج امت مسلمہ مصائب و آزمائش میں گھری ہوئی ہے۔ اللہ پاکستان کو ہر قسم کی دہشت گردی اور شر سے محفوظ رکھے اور اسے ترقی دے۔ اللہ شام، یمن، بغداد اور کشمیری مظلو م بھائیوں کی مدد فرمائے اور مسجد اقصی ،مدینہ منورہ سمیت تمام مقدسات کی حفاظت فرمائے۔امام کعبہ سے علماء کرام عنایت اللہ، حافظ ابتسام الہٰی ظہیر، مفتی شفیع و دیگر نے بھی ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ماڈل ٹاون میں امام کعبہ الشیخ صالح محمد بن طالب نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے امام کعبہ الشیخ صالح محمد بن طالب اور ان کے وفد کے ارکان سے عربی زبان میں گفتگو کی۔ وزیراعلیٰ نے پاکستان اور لاہور آمد پر امام کعبہ الشیخ صالح محمد بن طالب کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہا اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مفادات مشترکہ ہیں۔ سعودی عرب کے حکمران مسلمانوں کے مقدس اور متبرک مقامات کی حفاظت اور دیکھ بھال کی ذمہ داری نیک نیتی سے نبھا رہے ہیں۔امام کعبہ کی پاکستان کی سرزمین پر مبارک آمد کے باعث پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور دونوں ملکوں کی حکومتوں اور عوام میں مزید قربتیں آئیں گی۔جامع مسجد منصورہ میں نماز فجر کے بعد اپنے مختصر خطاب میں امام کعبہ نے کہا جس طرح آپ لوگ ہمارے ساتھ عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہیں اسی طرح ہمیں بھی آپ سے محبت ہے اور یہ محبت خالصتاً اللہ کیلئے ہے۔انہوں نے کہا نماز امت مسلمہ میں اتحاد اور یکجہتی کی علامت ہے۔ دنیا کے مشرق و مغرب اور شمال جنوب میں رہنے والے اہل ایمان اللہ کے گھر کی طرف رجوع کرتے ہیں اگر اللہ کے گھر کو خدانخواستہ کوئی خطرہ ہوتا ہے تو وہ امت کو خطرہ ہوگا۔دشمن امت کو نقصان پہنچانے اور ہمارے اتحاد اور یکجہتی کو ختم کرنے کیلئے مقامات مقدسہ کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

دنیا بھر میں مسلمان دہشت گردی کا شکار ہیں ، اسلام کادہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔امام کعبہ کے عربی خطاب کا ترجمہ جماعت اسلامی پاکستان کے ڈائریکٹر امور خارجہ عبد الغفار عزیز نے پیش کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے امام کعبہ کی منصورہ آمد پران کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا سعودی عرب اور حرمین شریفین دنیا بھر کے مسلمانوں کی محبت اور عقیدت کے مراکز ہیں، سعودی عرب کو ہم اپنا دوسراگھر سمجھتے ہیں۔اہل پاکستان کیلئے یہ لمحہ انتہائی قیمتی ہے ہمارے درمیان امت کے امام موجود ہیں۔ انہوں نے کہا امام کعبہ کی پاکستان آمد سے ملک میں اسلامی نظام کے غلبہ کی کوششوں کو تقویت ملی ہے،اور ان کی پاکستان آمد یہاں اسلامی نظام کے نفاذکا ذریعہ بنے گی۔ امام کعبہ نے مرکزی جمعیت کے دفاتر کا دورہ بھی کیا۔علمائ، تاجروں، صحافیوں اور سماجی شخصیات کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر مدیر مکتبہ الدعو سعد دوسری ،صوبائی وزیر مذہبی امور سید ذعیم حسین قادری اورجے یوآئی ف کے سینیٹر طلحہ محمود بھی موجود تھے۔ پروفیسر ساجد میر اور حافظ عبدالکریم نے امام کعبہ کو جماعت کی تبلیغی، دعوتی، ابلاغی اور فلاحی سرگرمیوں کے متعلق بریفنگ بھی دی جسے معزز مہمان نے خوب سراہا۔ امام کعبہ نے مرکزی جامع مسجد میں نماز ظہر کی امامت فرمائی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔امام کعبہ نے علماء کنونشن سے بھی خطاب کیا ۔کنونشن کے اختتام پر امام کعبہ کو تلوار کا تحفہ پیش کیا گیا۔امام کعبہ نے پروفیسر ساجد میر ،حافظ عبدالکریم اور مولانا ابوتراب کا نام لے کر ان کا شکریہ اداکیا اور کہا مجھے پاکستانی عوام، حکومت اور مرکزی جمعیت اہل حدیث کی طرف سے بے پناہ محبت ملی جسے میں کبھی نہیں بھلا سکوں گا۔ امام کعبہ کے خطاب کے دوران جذباتی مناظر بھی دیکھنے کو ملے لوگ دیوانہ وار ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب نظر آئے اور اپنے موبائل سے ان کے خطاب کی ویڈیو بناتے رہے۔

امام کعبہ الشیخ صالح بن محمد آل طالب پاکستان کے دورے کے بعد واپس سعودی عرب پہنچے تو انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ بڑے مہمان نواز ہیں اور میں ان کی محبت ‘ اسلا م پسندی اور مہمان نوازی کو کبھی نہیں بھلا پاؤں گا۔ پاکستان میں اپنے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کے مسائل کا حل اتحاد میں ہے،اسلامی ممالک کیخلاف ہتھیار اٹھانے والے دہشت گردی کو تقویت دے رہے ہیں،پاکستان سعودی عرب کی اسلامی اور ثقافتی اقدار مشترک ہیں،امت مسلمہ کا خون پوری دنیا میں بہایا جارہا ہے مگر دہشت گردہونے کا الزام پھر بھی مسلمانوں پر لگایاجاتا ہے،علماء کرام دہشت گردوں کے نظریات کے مقابلہ کیلئے عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق اپنے آپ کو تیار کریں،مسائل اورمصائب کے دن ختم ہونے والے ہیں،اسلام اپنے پیغام حقانیت کی وجہ سے پوری دنیا میں پھیل رہا ہے،پاکستان کی عوام کی طرف سے والہانہ محبت دیکھ کر دل خوش ہوا۔

Mohammad Shahid Mahmood
Mohammad Shahid Mahmood

تحریر : محمد شاہد محمود

Share this:
Tags:
Historically Imam Kaaba Mohammad Shahid Mahmood pakistan successful visit امام کعبہ پاکستان تاریخی دورہ کامیاب
Kamran Sir
Previous Post سات ماہ گزر گئے پولیس صحافی کے قاتلوں کو گرفتار نہ کر سکی
Next Post پاکپتن کی خبریں 12/4/2017
Group Photo

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close