Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

وارداتئیے‎

November 12, 2017 0 1 min read
Crime
Crime
Crime

تحریر : عماد ظفر
وطن عزیز میں وارداتوں کا سلسلہ اول روز سے جاری ہے اور شاید ہمیشہ جاری ہی رہے گا. یہ وارداتیں عوام کو بنیاد بنا کر ایسٹیبلیشمنٹ , ملا اور دانشور نوسر باز ڈالتے ہی آئے ہیں. ان نو سر بازوں کا یہ اتحاد ہر ممکن طریقے سے وطن کے مستقبل تک کو بیچ کر اپنے اپنے مفادات کا تحفظ یقینی بناتا ہے. ان “وارداتیوں ” کا یہ نیٹ ورک ایسٹیبلیشمنٹ, سرکاری منشیوں , صحافیوں, دانشوروں , عدلیہ کے چند بکاو ججوں, مفاد پرست سیاستدانوں ,بزنس مین اور مولویوں پر مشتمل ہے. ان کا یہ اتحاد اس قدر حد تک خطرناک اور مضبوط ہے کہ وطن عزیز میں آج تک کوئ ایک بھی منتخب وزیر اعظم اپنی آئینی مدت پوری نہیں کرنے پایا. کوئ ایک بھی عوامی رہنما یا سیاسی جماعت کبھی مذہبی شدت پسندوں کے تسلط سے ریاستی بیانیے کو نہ آزاد کروانے پائے.

کوئی ایک بھی عوامی رہنما اس وطن کو ڈالر سپانسرڈ جہاد میں جھونکے جانے اور نسل در نسل نوجوانوں کو نفرت و تعصب کے اندھیروں سے آزاد کروانے کی ہمت نہ کر پایا. یہ وارداتیوں کا گروہ مملکت پاکستان کو اول روز سے پراپیگینڈے , مذیب, وطن پرستی اور مغربی طاقتوں کی سازشوں کی کہانیوں گھڑ گھڑ کر اس وطن کے عوام کو اپنے پیچھے لگا کر اپنے مقاصد حاصل کرتا چلا آیا ہے. اس گروہ کا طریقہ واردارت انتہائ دلچسپ ہے. وارداتیوں کا یہ گروہ سب سے پہلے مذہب پر اجارہ داری قاِئم کرتا ہے اور اس کام میں مولوی ,زاکرین, پیربابے اور نام نہاد علمائے دین ان کے کام آتے ہیں. گلی گلی پھیلا ہوا مساجد امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کا یہ نیٹ ورک عوام کو یہ باور کروانے میں کامیاب رہتا ہے کہ ان کا اپنا اہپا فرقہ یا مسلک یا مذہب خطرے میں ہے اور صرف مذہبی چورن فروش ہی اس خطرے کے تدارک کیلئے کچھ کر سکتے ہیں.

روز و شب ہمہ وقت ایک ہی پراپیگینڈہ سن سن کر جب ایک پوری نسل تیار ہوتی ہے تو اس کے ذہن میں کافر کافر یا مذہبی نرگسیت پسندی کا لگایا گیا بیج ایک تناور درخت بن چکا ہوتا ہے اور پھر باقی ساری زندگی یہ نسل اسی مذہبی تعصب اور شدت پسندی کے تعصب کی سوچ سے زندگی کے ہر معاملے کو دیکھتے اور پرکھتے ہیں. اس کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ وطن عزیز میں پی ایچ ڈی کرنے والے افراد بھی علم و آگہی کی نئی منازل کے کھوج کی تحقیق کرنے کے بجائے مسواک کی اہمیت یا ڈارون اور تھیوری آف بنگ بینگ کو غلط ثابت کرنے میں توانائیاں ضائع کر دیتے ہیں.

عام سطحی ذہن کا آدمی تو خیر پراپیگینڈے کی وجہ سے مرنے مارنے سے کم بات پر آمادہ ہی نہیں ہوتا. وارداتیوں کا یہ گروہ عوام کو مذہبی منافرت ,فرقوں اور گروہوں میں تقسیم رکھ کر باآسانی اپنے اور اپنے آقاوں کے وسیع مفادات کا تحفظ کرتا رہتا ہے. وارداتیوں کا دوسرا طبقہ ان صحافیوں اور دانشوروں پر مشتمل ہے جو اپنے اپنے مالی تحفظات کی خاطر کسی بھی حد تک گر سکتے ہیں.یہ صحافی اور دانشور پراپیگینڈہ کے دم پر سطحی ذہن کے حامل افراد کو یہ باور کروانے میں کامیاب رہتے ہیں کہ مذہب اور وطن دونوں ہی خطرے میں ہیں اور صرف اور صرف بندوقوں والے ہی وطن اور مذہب کو بچا سکتے ہیں. ہر دور کے سیاسی رہنما یا آمروں کے تلوے چاٹنے ان سے مراعات حاصل کرنے کے بعد یہ وارداتیے کمال ڈھٹائ سے اخلاقیات انصاف کے بھاشن دیتے دکھائ دیتے ہیں.قدرت الہ شہاب اور اشفاق احمد سے شروع ہونے والا یہ سلسلہ ہارون الرشید نزیر ناجی شاہد مسعود اور مبشر لقمان جیسے نوسر بازوں تک جاری و ساری ہے. وارداتیوں کا تیسرا اہم گروہ سرمایہ داروں وڈیروں اور پراپرٹی ڈیلرز پر مبنی ہے. یہ گروہ ہر ممکن طریقے سے قوانین کی دھجیاں بکھیر ک سادہ لوح افراد سے فراڈ کر کے ناجائز دولت کماتا ہے اور پھر اسی لوٹے ہوئے دھن میں سے کچھ حصہ خیرات یا فلاحی اداروں پر لگا کر پارسائ کا سرٹیفیکیٹ حاصل کرتا ہے. یہ طبقہ ہر سیاستدان اور آمر کو “خوش” رکھتا ہے. اور اکثر مارشل لا کے آنے کی راہ دیکھتا پایاجاتا ہے.

ملک ریاض , عقیل کریم ڈھیڈی, جہانگیر ترین اور علیم خان اس کی زندہ مثالیں ہیں. وارداتیوں کے گروہ کا ایک اور منظم حصہ حاضر و ریٹائرڈجرنیلوں بیوروکریسی اور عدلیہ پر مشتمل ہے. یہ گروہ قانون اور اداروں کی رٹ کے نام پر اپنی اپنی جیبیں گرم کرتے ہوئے وقت کے حکمرانوں کے تلوے چاٹتے ہوئے ان کے مخالفین کا ہر ممکن طریقے سے استحصال کرتا ہے ,مارشل لاوں کو آئینی و قانونی جواز فراہم کرتا ہے اور ریٹائرمنٹ کے بعد قبر میں پیر لٹکانے والی عمر میں بھی ٹیکنو کریٹ حکومت اور مارشل لا کے خواب دیکھتا ہے, تا کہ پھر سے کوئ جگاڑ لگا کر مزید کالا دھن یاآسائشات حاصل کی جا سکیں. وارداتیوں کے اس نیٹ ورک میں مفاد پرست سیاستدانوں کا بھی کلیدی کردار ہے. یہ سیاستدان ہوا کا رخ دیکھتے ہی اپنی اپنی وفاداریاں تبدیل کرنے میں زرا برابر بھی دیر نہیں لگاتے اور اکثر و بیشتر ایسٹیبلیشمنٹ کی داشتہ بننے کو ترجیح دیتے ہیں. اصغر خان اور عمران خان اس ضمن میں نمایاں مثالیں ہیں. اس وارداتیوں کے نیٹ ورک کا اصل “مالک” ایسٹیبلیشمنٹ ہے جس کے پاس باقی تمام وارداتیوں کا کنٹرول ہے.

جب بھی ایسٹیبلیشمنٹ کو کسی سے بھی خطرہ درپیش ہو تو ملاوں کے زریعے کافر و مرتد کے فتوے صحافی و دانوشوروں کے زریعے کرپشن اور احتساب کی الف لیلوی داستانیں سنوا کر مخالف کو کمزورکیا جاتا ہے اور پھر سرکاری منشیوں کے دم پر انہیں پچھاڑ دیا جاتا ہے. اس سے بھی کام نہ بنے تو حب الوطنی کا چورن بیچتے ہوئے سیدھا سیدھا مارشل لا لگا کر قصہ ہی تمام شد کر دیا جاتا ہے. ایوب سے لیکر مشرف تک ایسٹیبلیشمنٹ مارشل لا کے ذریعے اور کبھی مختلف انجینئرڈ تحریکوں کے ذریعے کبھی سامنے سے اور کبھی چھپ کر عوام پر حکمرانی کرتی ہی چلی آئ ہے. اس سارے کھیل میں ان وارداتیوں نے اپنے اپنے مفادات کا تحفظ کیا ہے اور وطن عزیز کو شدت پسندی جہالت اور غربت کے اندھیروں میں دھکیل دیاہے.

کمال کی بات یہ ہے کہ عوام خود بھی ان وارداتیوں کے ہاتھوں لٹ کر خوشی سے پھولے نہیں سماتی بلکہ ہر ممکن طریقے سے وارداتیوں کے لگائے گئے ہر نئے تماشے کو دیکھ دیکھ کر تالیاں بجاتی ہے. وارداتیے پہلے صرف شدت پسند اذہان پیدا کرتے تھے تا کہ مذہب اور قومیت پرستی پر اجارہ داری برقرار رکھی جا سکے لیکن اب ان وارداتیوں نے دولے شاہ کے چوہوں کی مانند ایک ایسی نسل بھی تیار کرنی شروع کر دی ہے جو حقائق و واقعات سے نابلد, تاریخ سے ناآشنا صرف اور صرف دیوانوں کی مانند گول دائروں میں گھومنے کو آزادی اور ایسٹیبلیشمنٹ کی داشتاوں کو اپنا مسیحا سمجھتے ہیں. شدت پسند نسل تیار کرنے کا خمیازہ ہم آج تک بھگت رہے ہیں اب اس دولے شاہ کی نسل کو تیار کرنے کا خمیازہ شاید ہماری آنے والی نسلوں کو بھگتنا ہو گا کیوں کہ نہ تو وارداتئیے واردات ڈاہنے سے باز آتے دکھائ دیتے ہیں اور نہ ہی تماش بین وارداتیوں کا تماشہ دیکھنے کی لت سے چھٹکارہ حاصل کرتے دکھائ دیتے ہیں.

Imad Zafar
Imad Zafar

تحریر : عماد ظفر

Share this:
Tags:
conspiracy Importance leader public security تحفظ رہنما سازشوں عوام وارداتوں
Shehzadi Gulfam
Previous Post پولیس اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے دونوں پاکیزہ شبعے ہیں۔ شہزادی گلفام
Next Post پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز ایک عظیم قومی اثاثے کا عروج وزوال
PIA

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close