کروڑ لعل عیسن: وارڈ نمبر 8 کے درجنوں افراد نے چوہدری محمد عارف کی رہائش گاہ پر اکھٹے ہو کر کہا کہ باہم صلاح مشورے سے کسی بھی امیدوار کی حمایت کریں گے جس کا فیصلہ آئندہ چند روز میں کر دیا جائے گا۔
یہ بات چوہدری محمد عارف جاوید نے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ وارڈ کی بہتری کیئے اچھے امیدوار کا انتخاب کیا جائے۔
اجلاس میں حاجی محمد صدیق مدنی، سید مختیار حسین نقوی، رانا عبدالرزاق، ملک محمد شریف، راجہ محمد اشرف، راجہ محمد اسلم ، چوہدری محمد یونس، اسامہ حمید تبسم، رانا رفیع احمد، شاہد خان درانی، محمد ارشد، چوہدری محمد اشرف، چوہدری شاہد، چوہدری افتخار، حاجی چوہدری فیاض کالو، چوہدری محمد ندیم، سید صبح صادق، ندیم گلزار، ملک طاہر اکبر اسرأ، ملک محمد امیر اسرأ، چوہدری شوکت، سحر انجم زیدی و دیگر اہلیان شامل تھے۔
