
اسلام آباد(جیوڈیسک) اسلام آباد اہم اداروں میں تقرریوں کے خلاف خواجہ آصف کی درخواست کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی۔ نگراں حکومت کی جانب سے اہم اداروں میں تقرریوں کے خلاف مسلم لیگ(ن) کے خواجہ آصف نے درخواست دائر کی تھی۔
جو سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ آج درخواست کی سماعت کرے گا۔
