
اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادو شمار کے مطابق جولائی سے نومبر کے دوران تین ہزار چار سو ستائیس کلو گرام سونا درآمد کیا گیا تھا۔
رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران تیرہ کروڑ اکاسی لاکھ ڈالر کا سونا منگوایا گیا تھا۔
جبکہ ستمبر سے نومبر کے دوران منگوائے گئے سونے پر تینتیس لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا۔
