
کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے رکن خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق ایم کیو ایم کے سچے کارکن تھے اور ان کے بارے میں یہ تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔
کہ وہ کوئی نئی سیاسی جماعت بنانے والے تھے۔ انہوں نے یہ بات کراچی میں ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، ان کا کہنا تھاکہ اگر کسی کو اِس بارے میں کوئی شک ہے تو تحقیق کرسکتا ہے۔
