
گوجرانوالہ (جیوڈیسک) عمران خان کنٹینر سے نکل کر بلٹ پروف گاڑی میں بیٹھ گئے۔ ذرائع کے مطابق کنٹینر کی سست روی کے باعث عمران خان نے گاڑی میں اسلام آباد جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
جس کے بعد وہ ایلیٹ فورس کی سیکیورٹی میں اسلام آباد روانہ ہو گئے۔ عمران خان کی روانگی کے بعد آزادی مارچ رفتار میں بھی تیزی آگئی ہے۔
