
چارسدہ (جیوڈیسک) اے این پی کے قائد اسفند یار ولی خان کا کہناہے کہ عمران خان کو سیاسی شہید نہیں بننے دینگے، خیبر پختونخوا میں حکومت بنانے کے بعد جو وعدے کیے تھے وہ پورے کریں۔
اسفند یار ولی خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 18 جنازے پڑے تھے اور صوبے کے وزیر اعلیٰ اسلام آباد میں اسٹیج پر ڈانس کر رہے تھے۔
