
اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہاہے کہ عمران خان آل پارٹیز کانفرنس کے التوا کے ذمہ دار نہیں۔
اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ حکومت کی عدم تیاری، قومی سیکیورٹی پالیسی کے لیے اے پی سی کے التوا کی وجہ ہے۔ حکومت اور ذرائع کے بعض حلقے جھوٹ اور حقائق کے برعکس عمران خان پر تنقید کر رہے ہیں۔
