Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

عمران خان کے نئے رہنما مہاتما گاندھی

November 27, 2015 0 1 min read
Imran Khan
Imran Khan
Imran Khan

تحریر: سید انور محمود
عمران خان کرکٹ کے ایک اچھے کھلاڑی تھے، ایک اچھے سوشل ورکر بھی ہیں جسکا ثبوت شوکت خانم کینسر ہسپتال ہے، وہ ایک اچھے تعلیمی ریفامر بھی ہیں نمل یونیورسٹی اسکی مثال ہے، لیکن ایک سیاست دان کی حیثیت سے وہ قطعی ناکام ہیں، کبھی وہ طالبان کے حامی ہوتے ہیں تو کبھی مغربی نظام کے، کبھی وہ اپنے آپ کو لبرل کہتے ہیں اور کبھی شدت پسندی کا پرچار کرتے ہیں، لا تعداد یو ٹرن لینے والے عمران خان ایک سیاست دان کی حیثیت سے گذشتہ 19 سال سے اپنی نامعلوم منزل ڈھونڈ رہے ہیں۔

اب جب انہیں منزل نہیں مل رہی تو وہ اپنی ناکامیابی کا اقرار کرنے کے بجائے پاکستان کو کوس رہے ہیں، وہ اپنے آپ سے اتنے مایوس ہوچکے ہیں کہ آج علامہ اقبال اور قائداعظم سے زیادہ اُنہیں مہاتما گاندھی اورمولانا ابوالکلام آزاد بڑے لیڈر لگ رہے ہیں۔ لاہور میں 25 نومبر2015ء کوتحریک انصاف یوتھ ونگ کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ” علامہ اقبال اور قائداعظم کی سوچ میں جو پاکستان تھا وہ نہیں بنا، اگر یہی پاکستان بننا تھا تو اس سے بہتر تھا کہ نہ بنتا”، ہم غلط راستے پر چلے گئے ہیں۔ عمران خان نے مزید فرمایا کہ مہاتما گاندھی بڑئے لیڈر تھے، ہمیں یہ ماننا چاہئے کہ انہوں نے آزادی کی جنگ لڑی۔ غفار خان اور مفتی محمود بھی بڑئے لیڈر تھے۔ وہ کہتے تھے کہ پاکستان نہیں بننا چاہیے۔ مولانا ابوالکلام آزاد نے کہا تھا کہ پاکستان بنا تو یہ کچھ ہوگا پھر وہی کچھ ہوا۔ ہم ملک میں اچھے برئے کی تمیز ختم کر بیٹھے ہیں۔

Pakistan
Pakistan

پاکستان بنتے وقت غفار خان ، مفتی محمود اورمولانا مودودی (جنکا شاید نام لینا عمران خان بھول گے) اور اُنکے حامی پاکستان بننے کے قطعی حق میں نہیں تھے۔ لیکن بعد میں اپنی باقی زندگی ان لوگوں نے پاکستان میں ہی گذاری۔ غفار خان جنکو سرحدی گاندھی بھی کہا جاتا تھا اپنی ساری زندگی پاکستان مخالفت میں گذاری اور مرنے کے بعد پاکستان میں دفن ہونا بھی پسند نہیں کیا۔عمران خان کے بقول انکے بدترین سیاسی حریف مولانا فضل الرحمان کے والدمفتی محمود بڑئے لیڈر تھے اور یہ اس ہی بڑئے لیڈر کا فرمانا تھا کہ وہ پاکستان بنانے کے گناہ میں شامل نہیں تھے لیکن جب موقعہ لگا تو محترمہ فاطمہ جناح کو عورت کہہ کر ایوب خان سے سودئے بازی کرلی اور اپنا ووٹ اُسے دے دیا۔ 1970ء کے انتخابات میں سرحد اسمبلی (موجودہ خیبر پختونخوا اسمبلی) کی چالیس اراکین کی اسمبلی میں مفتی محمود کی جماعت جمعیت علمائے اسلام نے سرحد اسمبلی میں چار نشستوں پر کامیابی حاصل کی اورپاکستان بنانے کے گناہ میں شامل نہ ہونے والے مفتی محمود غیر جمہوری طریقے سے صوبہ سرحد (موجودہ صوبہ خیبر پختونخوا) کے وزیر اعلیٰ بن بیٹھے۔

مفتی محمود کے بیٹے مولانا فضل الرحمان کا بھی کافی جھکاوُ بھارت کی طرف ہے، پاکستان میں وہ ایک موقعہ پرست سیاست دان کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔ مولانا مودودی قیام پاکستان کے خلاف تھے۔ چنانچہ لکھا کہ “پس جو لوگ یہ گمان کرتے ہیں کہ مسلم اکثریت کے علاقے ہندو اکثریت کے تسلط سے آزاد ہو جائیں۔۔۔ اس کے نتیجہ میں جو کچھ حاصل ہوگا وہ صرف مسلمانوں کی کافرانہ حکومت ہوگی۔

عمران خان وہ پہلے پاکستانی نہیں ہیں جنہوں نے اپنی ناکامیوں پر پاکستان کو برا کہا ہو، اس سے پہلے ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین بھی پاکستان کے خلاف کافی زہر اگل چکے ہیں۔ 2006ء میں الطاف حسین نے دہلی میں ایک تقریر کرتے ہوئے متحدہ ہندوستان کی تقسیم کو ایک بہت بڑی غلطی قرار دیا تھا۔ یکم اگست 2015ء کو امریکا کے شہر ڈیلاس میں ایم کیوایم امریکا کے سالانہ کنونشن کے موقع پر ٹیلی فونک خطاب میں الطاف حسین نے نہ صرف پاک فوج کے خلاف بلکہ تمام مسلم فوج کے خلاف بھی زہر اگلا، الطاف حسین نے کہا کہ اگر بھارت میں ذرا بھی غیرت ہوتی تو پاکستان میں مہاجروں کا قتل نہ ہوتا۔

محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب کافی عرصہ سے روزنامہ جنگ میں مضامین لکھ رہے ہیں، اُنکےمضامین کبھی سماجی اور کبھی سیاسی ہوتے ہیں۔ لیکن حیرت انگیز طور پر سال 2013ء میں 28 اکتوبر سے 13 دسمبر تک ڈاکٹر صاحب اپنےپانچ مضامین میں پاکستان کے کٹر مخالف مولانا ابوکلام آزاد کے ہم خیال بنے ہوئے تھے اور مولانا ابوکلام آزاد کی پاکستان مخالف تحریروں کی حمایت کررہے تھے۔ جبکہ ڈاکٹر صاحب بہت اچھی طرح جانتے ہیں کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناع مولانا آزاد کو سخت ناپسند کرتے تھے۔ ان مضامین کے بعد جب اُن پر بھرپور تنقید کی گئی تو انہوں نے یہ سلسلہ بند کیا۔

Mahatma Gandhi
Mahatma Gandhi

اپنے آپ کو قائداعظم جیسا لیڈر کہلانے والے عمران خان کی سوچ کا معیار یہ ہے کہ وہ مہاتما گاندھی اور ابوالکلام آزاد کی تعریف کرتے ہوئے یہ بھی فرماتے ہیں کہ”اگر یہی پاکستان بننا تھا تو اس سے بہتر تھا کہ نہ بنتا”، اُنکے حامی ایک کالم نگار کو انکی یہ بات قطعی پسند نہیں آ ئی اور اُس نے لکھا ہےکہ “یقیناً مہاتما گاندھی اور ابوالکلام بڑئے لیڈر تھے لیکن وہ اپنی قوم کے لئے بڑے لیڈر تھے۔ جیسے ابوجہل، ابو لہب اور عتبہ و امیہ وغیرہ کفارانِ مکہ کے بڑئے لیڈر تھے، لیکن ہمارئےبڑئے لیڈر قائداعظم تھے”۔ پاکستان بنتے وقت کے چشم دید گواہ اب بھی موجود ہیں۔ جنہوں نے خون کی ہولی کھیلتے ہوئے لوگوں کو دیکھا۔ اکثریت میں ہوتے ہوئے جس طرح مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہایا گیا ۔۔۔ دہلی وہ تو گاندھی کا شہر تھا۔ اس میں کیوں مسلمانوں کی لاشیں سڑکوں پر بے گوروکفن پڑی رہیں۔

مسلمانوں کی لاشیں دفنانے کی کسی کو اجازت نہیں تھی۔۔۔ہندو اور سکھ غنڈے سرعام گھومتے اور دہلی جہاں مسلمانوں کی واضح اکثریت تھی، پولیس اور فوج کی موجودگی میں مسلمان بیٹیوں کو چھیڑتے۔۔۔ اور قتل کرنے کے بعد لاش کو آگ لگا دیتے کہ ان کے مذہب میں دفنانا جائز نہیں ہے۔ قائد اعظم ابوالکلام آزاد کو کانگریس کا شو بواے کہتے تھے۔ نو سال تک کانگریس کا صدر رہنے والا ابوالکلام آزاد غدارے مسلم تھا اور ہندوں کا ساری عمر وفادار رہا حتیکہ جب یہ وزیرتعلیم تھا اس وقت ہی سے ہندوستان کی تاریخ میں سے مسلمانوں کے اصل کردار غائب ہوتے رہے اور مسلمان حکمرانوں کو غاصب، لٹیرے اور حملہ آور لکھا گیا اور آج بھِی ہندوستان کی تاریخ میں یہ ہی لکھا ہوا ہے۔

اگر پاکستان نہ ہوتا تو گجرات جیسے فسادات روز کا معمول بن جاتے ہیں۔ چھوٹے بچوں اور عورتوں کو قتل کیا جاتا رہتا۔ آج بھارت میں مسلمانوں کی جو حالت ہے وہ سب کے سامنے ہے، بھارت میں بی جے پی کی نریندر مودی حکومت کی حمایت سے ہندو دھرم کے نام پر انتہاپسند تنظیموں شیوسینا اور راشٹریہ سیوک سنگھ وغیرہ نے مسلمانوں اور دوسری مذہبی اقلیتوں کے خلاف منافرت، اشتعال انگیزی اور قتل و غارت کی مہم شروع کر رکھی ہے۔ 28 ستمبر 2015ء کو نئی دہلی کے قریب ایک گائوں میں مشتعل ہندوئوں کے ہجوم نے ایک50سالہ لوہار محمد اخلاق کو گائے کا گوشت کھانے کے شبہ میں قتل کر دیا اور بیٹے دانش کو بری طرح زدوکوب کیا اس کے بعد سے چند مسلمان ٹرک ڈرائیورز گائے اسمگل کرنے کے الزام میں قتل کر دیئے گئے۔

ممبئی میں پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کی کتاب کی تقریب رونمائی کے میزبان کے چہرے پر سیاہی پھینک دی گئی۔ ممبئی میں فن کا مظاہرہ کرنے پر استاد غلام علی کو ہراساں کیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر نے پاکستانی ہم منصب شہریار خان سے ملنے سے انکار کیا۔ امپائر علیم ڈار کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دی گئیں جس پر انہیں ممبئی میں بھارت، جنوبی افریقا ایک روزہ میچ کی امپائرنگ سے دستبردار کرا دیا گیا۔

سونیا گاندھی کی قیادت میں جب کانگریس نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تو کانگریس کے باقی رہنما سونیا گاندھی کو بھارت کا وزیراعظم بنانا چاہتے تھے لیکن بھارت کی انتہا پسند موجودہ وزیر خارجہ سُشماسوراج نے اعلان کیا کہ چونکہ سونیا گاندھی اصل بھارتی نہیں ہیں اس لیئے اگر اُنکو بھارت کا وزیراعظم بنایا گیا تو وہ اپنے سر کے تمام بال اتروادینگیں، لہذا اُسکے بعد ہی منموہن سنگھ کو وزیراعظم بنایا گیا۔ دسمبر2014ء میں نئی دہلی میں ایک انتخابی ریلی کے دوران مودی کی ایک خاتون وزیر سدھوی زنجن جیوتی نے بھارتی مسلمانوں کو ملک کی “ناجائز اولاد” قرار دیا۔

Narendra Modi
Narendra Modi

مودی نے انہیں اپنی کابینہ سے نہیں نکالا اور خود پارلیمنٹ سے معذرت پر اکتفا کیا۔ آپ کو بھارت کی بالی ووڈ کے علاوہ اور کہیں مسلمان سر فہرست نظر نہیں آئیں گے۔لیکن ان اداکاروں کی وفاداری بھی مشکوک قرار دی گی ہے۔ پاکستان بنانے کا شکریہ جناح صاحب، اگر پاکستان نہ بنا ہوتا تو آج ہم انتہاپسند شیوسینا کے غنڈوں کے رحم و کرم پر ہوتے، لیکن موجودہ پاکستان کی خرابیوں کے ذمہ دار آپ نہیں بلکہ ہمارے وہ سول اور فوجی حکمران ہیں جنہوں نے اپنے ذاتی فاہدئے کےلیے ملک کے مفاد کو نقصان پہنچایا۔ عمران خان کو اگر شکوہ کرنا ہے تو ان سے کریں جو پاکستان کو اس حالات میں لانے کے ذمہ دار ہیں۔

چار نومبر 2015ء کو اسلام آباد میں سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کے دوران وزیراعظم نوازشریف نے کہا تھا کہ “عوام کا مستقبل جمہوری اور لبرل پاکستان میں ہے”، وزیر اعظم کے اس بیان کے فوراً بعد جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے ایک بیان میں کہا کہ جسے لبرل ازم کی چاہت ہے وہ امریکہ چلا جائے۔ اس سے پہلے سراج الحق لوگوں کو ممبئی جانے کا مشورہ بھی دے چکے ہیں۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ سراج الحق عمران خان کے اس بیان کے بعد اُنہیں گاندھی کےد یس بھارت جانے کا مشورہ دے دیں۔

ایسا شاید نہ ہو کیونکہ وہ اُس جماعت کے سربراہ ہیں جس کے بانی مولانا مودودی تھے، دوسرے وہ عمران خان کے سیاسی اتحادی بھی ہیں۔اگر پاکستان نہ بنا ہوتا تو شوسینا کے دستے عمران خان کے گھر کا گھیراوُ کئے ہوتے اور انہیں الٹی میٹم دے رہے ہوتے کہ اگر زندہ رہنا ہے تو ہمارا دھرم اختیار کرلو۔ عمران خان کے اس بیان پرپاکستان میں کافی مخالفت بڑھ رہی ہے اور بڑھے گی، اگر عمران خان اپنے آپ کو گاندھی کا چیلہ نہیں کہلوانا چاہتے ہیں تو بہتر ہوگا کہ عمران خان اپنے اُس بیان کو واپس لیکر پوری قوم سے معافی مانگیں جو انہوں نے لاہور میں 25 نومبر2015ء کوتحریک انصاف یوتھ ونگ کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ “اگر یہی پاکستان بننا تھا تو اس سے بہتر تھا کہ نہ بنتا” کیونکہ اُنکا یہ بیان حقیقت سے بہت دور ہے۔

Syed Anwer Mahmood
Syed Anwer Mahmood

تحریر: سید انور محمود

Share this:
Tags:
imran khan Mahatma Gandhi pakistan player politics Syed Anwer Mahmood پاکستان تعلیم سیاست دان عمران خان کھلاڑی
Karachi
Previous Post انٹر آکیڈمی کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح
Next Post ممبئی : بھارتی گلوکار ابھیجیت کی عامر خان کے خلاف ہرزہ سرائی

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close