Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

مائنس عمران خان

January 26, 2019 0 1 min read
Imran Khan
 Imran Khan
Imran Khan

تحریر : قادر خان یوسف زئی

پاکستان میں انتخابات کی سیکیورٹی کی مد میں قریباً 10 ارب خرچ ہوئے، اربوں روپے کے اخراجات الگ ہیں۔ بے تحاشا روپے خرچ ہونے کے بعد جس قسم کی پارلیمنٹ وجود میں آئی، اس کی کارروائی دیکھ کر بحیثیت عام شہری افسوس ہوتا ہے کہ عوام کے ٹیکسوں سے ایوانوں میں جانے والے ان کے لیے کیا پالیسیاں بنارہے ہیں۔ ایوانوں میں تو ایک جانب مقدمات کی عدالتیں لگی ہیں تو دوسری طرف حکومت کی جانب سے جواب دینے کے لیے جس قسم کی اسٹرٹیجی بنائی گئی ہے، یہ قطعی طور پر دونوں جانب سے مناسب نہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن، آصف علی زرداری اوردیگر سیاسی جماعتوں کے سربراہان تو اب کھلم کھلا کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کی حکومت پانچ برس کسی صورت پورے نہیں کرسکتی۔ مڈٹرم الیکشن کا پنڈورا باکس خود وزیراعظم نے کھولا تھا۔ اب اس میں شدت پیدا ہوتی جارہی ہے، لیکن اپوزیشن اس کے لیے عجلت کا مظاہرہ نہیں کررہی یا پھر وزارت عظمیٰ کے انتخاب کے موقع پر پی پی پی کے رویے نے عدم اعتماد کی جو فضا بنائی تھی اور اپوزیشن رہنمائوں سے ملنے سے بھی انکار کردیا تھا، اس کے مضمرات کا اندازہ پی پی پی کو بخوبی ہوگیا ہوگا۔

اب فارمولا تبدیل ہوچکا ہے اور ذرائع کے مطابق ’’اِن ہائوس‘‘ تبدیلی کے لیے حکمت عملی بنائی جارہی ہے، جس کے لیے ابتدائی فریم ورک پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ جمہوریت کے تسلسل میں وزرائے اعظم تو گھر جاتے رہے ہیں، لیکن حکومت اپنی مدت پوری کرتی رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ’’اِن ہائوس‘‘ تبدیلی کے لیے ’’مائنس عمران خان‘‘ کے فارمولے پر کام کیا جائے گا، لیکن یہاں یہ بات بھی زیر گردش ہے کہ دونوں بڑی سیاسی جماعتیں ’’اِن ہائوس‘‘ تبدیلی کے لیے وزارت عظمیٰ کی فی الحال خواہش مند نہیں۔ اپوزیشن جماعتوں میں اس بار ایسی قیادت کو سامنے لایا جائے گا، جو دونوں کے لیے قابل قبول ہو، کیونکہ ملکی معاشی حالات اس قدر خراب ہیں کہ دونوں بڑی سیاسی جماعتیں رسک لینے کو تیار نہیں، مگر وہ عمرانی حکومت کو برداشت کرنے کے لیے کسی طور رضامند نہیں۔

عمران خان کی تمام تر پالیسی جن خدوخال پر چل رہی ہے، اس کی کوئی کُل سیدھی نہیں ہے۔ اپوزیشن کا گمان تھا کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان نے جوڈیشل ایکٹوازم میں کئی ایسے فیصلے کردیے ہیں، جن کے اثرات سے ملکی سیاست کو مستقبل میں ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اپوزیشن پارٹیاں اب کئی اعلیٰ ترین حکام کی ریٹائرمنٹ کا انتظار کررہی ہیں، جس کے بعد سیاسی جماعتیں کسی قسم کا توقف نہیں کریں گی۔ اس وقت مکمل طور پر انڈر گرائونڈ و فرنٹ پر کام کیا جارہا ہے۔ ’’اِن ہائوس‘‘ تبدیلی سے جاری نظام کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچانے کی یقین دہانی پر اتفاق رائے ہوچکا ہے۔ صرف چہروں کی تبدیلی ہوگی اور یہ آئین میں دیے گئے طریقہ کار کے مطابق ہوگا۔ موجودہ حکومت، اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے پر تیار نظر نہیں آتی۔ گو کئی معاملات میں اپوزیشن نے حکومت کو اصولی موقف پر مل جُل کر کام کرنے کا عندیہ دیا ہے، لیکن حکومت جن پتّوں پر تکیہ کررہی ہے وہ جلدہی ہوا دے سکتے ہیں۔

موجودہ حکومتی پالیسی کے بارے میں کسی قسم کے شکوک کی گنجائش نہیں رہی کہ طویل بریفنگ کے باوجود وزراء اپنے طور طریقوں میں تبدیلی نہیں لارہے اور بتدریج حکمراں جماعت کو مشکلات کا سامنا ہے۔ چونکہ حکومت کے پاس دوتہائی تو کیا، سادہ اکثریت بھی نہیں، اس لئے ان کے سامنے دو راستے رہ جاتے ہیں کہ اپوزیشن کے ساتھ نیا عمرانی معاہدہ کرلیں، یا پھر دو تہائی اکثریت حاصل نہ ہونے پر ’’دوبارہ حکومت بنوانے‘‘ کے لیے اسمبلیوں کو تحلیل کردیں۔ بدقسمتی سے موجودہ حکومت کی کارکردگی مکمل ’’صفر‘‘ ہے۔ عوام بالکل مطمئن نہیں۔ مہنگائی، گیس، بجلی، ٹرانسپورٹ اور ادویہ کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ بدترین تجارتی خسارے اور قرضوں و سود میں اضافے اور متوسط طبقوں میں مستقبل کے حوالے سے چھ مہینے کی کارکردگی نے تحریک انصاف کا امیج بُری طرح متاثر کیا ہے۔ انتخابی منشور میں جتنے بھی وعدے کیے گئے تھے، ان پر 20 فیصد بھی عمل درآمد نظر نہیں آتا۔

جہاں یہ صورت حال ہے وہیں دوسری جانب لاکھوں افراد یومیہ روزگار سے محرو م ہوچکے ہیں، ان کا غصہ بھی عروج پر ہے۔ لگتا ہے کہ تحریک انصاف کے پاس اب اسمبلیاں تحلیل کرنے کی ہمت بھی نہیں رہی۔ ہر معاملے کو اپوزیشن کے سر تھوپنے کی روش نے پی ٹی آئی کے لیے ماحول سازگار بنانے کے بجائے مزید گنجلک بنادیا ہے۔ بلاشبہ ہر دور میں کسی بھی حکومت کا دور اقتدار آئیڈیل قرار نہیں دیا جاسکتا، لیکن بد سے بدترین حالات کا ایسا سامنا ہوگا، اس سے عوام چیخ پڑے ہیں، اُنہیں تحریک انصاف سے یہ امید نہیں تھی کہ وہ ابتدائی مہینوں میں ہی عوام کی چیخیں نکال دے گی۔ سیاسی جماعتوں سے اختلاف اپنی جگہ اور ان پر تنقید کے لیے مناسب فورم کا انتخاب کرنا سیاسی رہنمائوں کا کام ہے، لیکن راقم کے سامنے تحریک انصاف کے ہمدردوں نے اپنے رہنمائوں کو جن القاب سے نوازا ہے، ضبط تحریر میں نہیں لا سکتا۔

ذاتی طور پر پاکستان کے مہنگے ترین تاریخی انتخابات کا یہ حال دیکھنے کے بعد قطعی مشورہ نہیں دیا جاسکتا کہ حکومت کو فارغ کردیا جائے، نئے انتخابات کرائے جائیں، لیکن اِن ہاؤس تبدیلی کی دعوت جب خود تحریک انصاف دے رہی ہے تو نقار خانے میں طوطی کی آواز کون سنے گا۔ اتحادی جماعتوں نے اپنی حلیف جماعت پر وعدہ خلافی کے جو الزامات و تحفظات کا اظہار کیا ہے، وہ صبح شام ہمارا میڈیا فرض سمجھ کر دکھارہا ہے، یہاں تک کہ جو بیشتر میڈیا ہاؤسز تحریک انصاف کے ترجمان بنے ہوئے تھے، وہ بھی اب اتنے بے زار نظر آتے ہیں کہ ان کے پاس حکومت کی تعریف و کارنامے بیان کرنے کے لیے کوئی اسکرپٹ ہی نہیں۔ پرائم ٹائم میں جو ٹاک شو ہورہے ہیں، وہ اب پی ٹی وی کے خبرنامے لگ رہے ہیں۔

دنیا میں کیا ہورہا ہے، اس سے پاکستانی عوام کو بے خبر رکھا جانا شاید مخصوص منصوبہ بندی لگتی ہے۔ برطانیہ تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے، فرانس میں مہنگائی کے خلاف عوام کئی ہفتوں سے سراپا احتجاج ہیں، امریکا میں صدر ٹرمپ اور ڈیمو کریٹس کے درمیان شٹ ڈائون ختم ہونے کو نہیں آرہا۔ ایران، شام، ترکی، عراق، یمن، بھارت میں کیا ہورہا ہے، میڈیا نے پوری قوم کو کنویں کا مینڈک بنادیا ہے۔ ہمیں ناک سے آگے کچھ نہیں دکھایا جا رہا۔ ایسا کب تک چلتا رہے گا اور کب تک اجتہاد کی راہ روک کر جمود کا شکار رہیں گے۔ پاکستان جل رہا ہے۔ قوم کو بانسری سے نہ بہلائیں۔ حقیقت کی دنیا میں آئیں۔ کیا میڈیا ہاؤسز نے کبھی ادراک کیا کہ خبرناموں، ٹاک شوز اور انٹرویوز میں ماورائی دھماچوکڑی دکھانے سے قوم کی کیا حالت ہوگئی ہے۔ کیا انہیں ایسا نہیں لگتا کہ جیسے کوئی تامل فلم دیکھ رہے ہیں۔۔۔؟

Qadir Khan Yousafzai
Qadir Khan Yousafzai

تحریر : قادر خان یوسف زئی

Share this:
Tags:
election elections imran khan pakistan policies Qadir Khan Yousafzai security الیکشن انتخابات پاکستان پالیسیاں سیکیورٹی عمران خان
Sahiwal Incident
Previous Post سانحہ ساہیوال اور پولیس اصلاحات
Next Post برطانیہ میں زیرعلاج پاکستانی کی موت سے قبل اہلخانہ سے ملاقات کی اپیل
Nasrullah Khan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close