Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

عمران خان سیاست کی غلط لفٹ میں

August 4, 2015 0 1 min read
Imran Khan
Imran Khan
Imran Khan

تحریر : سید انور محمود
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لاہور کے ایک مقامی ہوٹل کی لفٹ میں پھنس گئے ۔ عمران خان ہوٹل میں ہونیوالی تقریب میں شرکت کے لیے آئے تھے اور لفٹ کے ذریعے متعلقہ فلور پر جارہے تھے کہ لفٹ راستے میں ہی رک گئی اور چیئرمین پی ٹی آئی اپنے ساتھیوں سمیت لفٹ میں ہی رہ گئے ۔ پانچ منٹ کے انتظار کے بعد لفٹ کادروازہ کھلا اور وہ سیڑھیوں کے ذریعے تقریب میں پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق لفٹ میں پانچ افراد کی گنجائش تھی لیکن آٹھ افرادداخل ہوگئے ۔اب اگر آپ اس واقعے کو سامنے رکھیں اور عمران خان کی گذشتہ 19سال کی سیاست کا جائزہ لیں تو آپکو ایسا ہی لگے گا کہ خان صاحب اپنی 19سال کی سیاست میں غلط لفٹوں میں سوار ہوتے رہے ہیں، وہ کبھی لغاری کے ساتھ تھے تو کبھی مشرف کے ساتھ ۔ عمران خان نے 25 اپریل، 1996ء کو تحریک انصاف قائم کرکے سیاسی میدان میں قدم رکھا۔ ابتدائی طور پر تو کوئی کامیابی نہ ملی لیکن وزیراعظم بننے کی تمنا ضرورت سے زیادہ تھی، 2002ء کے الیکشن میں تحریک انصاف کو صرف ایک نشست پر میانوالی سے کامیابی ملی اور یہ نشست عمران خان نے جیتی تھی۔ 2008ء کے الیکشن کا بایئکاٹ کیا جو بعد میں ایک غلط فیصلہ ثابت ہوا۔

عمران خان کی تحریک انصاف نےگیارہ مئی 2013ء کے الیکشن میں حصہ لیا، سونامی اور انقلاب کے نعرئے لگائے تو نوجوان ساتھ ہوئے لیکن زیادہ ترکی حمایت سوشل میڈیا پر تھی اور ہے، لہذا وزیراعظم بننے کی تمنا اب بھی پوری نہ ہوسکی۔ الیکشن میں ان کی جماعت کو توقع سے کم کامیابی ملی لیکن کے پی کے میں تحریک انصاف کو حکومت سازی کا موقع مل گیا۔دو سال سے کےپی کے میں حکومت کررہے ہیں مگر بڑئے بڑئے دعوئے کرنے کے باوجود کوئی انقلابی تبدیلی نہ لاسکے۔ گیارہ مئی 2014ء سے حکومت کے خلاف انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگاکر جلسے شروع کیے اور اور ہر جلسے میں الیکشن میں دھاندلی کا مختلف لوگوں پرالزام لگاتے رہے۔ عمران خان نے گذشتہ سال رمضان سے پہلے اپنے آخری جلسہ 27 جون 2014ء کوبہاولپور میں کیا اور الیکشن کے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا، اور حکومت سے تحریک انصاف نے چھ مطالبات کئے، جو مندرجہ ذیل تھے:۔
پہلا مطالبہ : وزیراعظم نوازشریف استعفی دیں
دوسرا مطالبہ : دوبارہ انتخابات کرائے جائیں
تیسرا مطالبہ : انتخابی اصلاحات کی جائیں
چوتھا مطالبہ : غیرجانبدار حکومت قائم کی جائے
پانچواں مطالبہ : تمام الیکشن کمشنرز استعفی دیں
چھٹا مطالبہ :دھاندلی کے ذمہ داروں کو سزائیں دی جائیں

تحریک انصاف نےان مطالبات کو تسلیم کرنے کےلیے حکومت کو ایک ماہ کا وقت دیا اور ساتھ ہی کہہ دیا تھا کہ یا تو ہمارے مطالبات پورے کئے جائیں بصورت دیگر 14 اگست کو اسلام آباد کی جانب سونامی مارچ ہو گا۔ اگست 2014ء میں عمران خان احتجاجی دھرنے کی غلط لفٹ میں اپنے مطالبات کے ساتھ جنکا منوانا ناممکن تھا اورانتخابات میں دھاندلی کے الزامات کےساتھ سوار ہوئے اور 126 دن کے دھرنے میں پاکستان تحریک انصاف نے تبدیلی انقلاب کا نعرہ لگاتے ہوئے اسلام آباد میں روز مظاہرے کیے، عمران خان نے پر تشدد تقاریر کا ایک ایسا سلسلہ شروع کیا جس میں تہذیب کا دور دور پتہ نہیں تھا، اپنے رہنما کی حرکتوں کو دیکھتے ہوئے پی ٹی آئی کے ورکروں نے اپنے قائد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے میڈیا ورکروں کے ساتھ بدتمیزی شروع کردی جس میں خاصکر جیو نیوز کو سب سے زیادہ نشانہ بنایا گیا، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے کراچی ، لاہور اور ملتان میں خاتون صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کی، خاتون صحافیوں کو ہراساں کرنے کے ایڈونچر میں پی ٹی آئی کی خواتین کارکن بھی اپنے ساتھیوں سے آگے بڑھنے میں کسی طور کم نہ رہیں۔ اخلاقیات کس چڑیا کا نام ہے؟خواتین کا احترام کیا ہوتاہے؟تمیز کس بلا کو کہتے ہیں؟تحریک انصاف کے کارکنوں کی بلاجانے۔

Army Public School
Army Public School

سولہ دسمبر 2014ء پاکستان اور انسانیت کی تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جس کا سوچکر ہر ماں اور باپ غمزدہ ہوجاتے ہیں۔ پھولوں کے شہر کا تشخص رکھنے والے شہر پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں طالبان دہشتگردوں نے پاکستان میں ابتک ہونے والی سب سے بڑی بربریت کا مظاہرہ کیا اور132 بچوں سمیت 148 بے گناہ لوگوں کو شہید کردیا۔ 132طلباء کی شہادت یقیناًایک قومی المیے کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس واقعہ نے پورئے ملک کو ہلاکر رکھ دیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد صوبہ خیبر پختونخوا میں برسراقتدار پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جو چار ماہ سے اسلام آباد کے ڈی چوک میں دھرنا دیئے بیٹھے تھے اور جس میں عام لوگوں کی شرکت روز بروز کم ہورہی تھی پشاور سانحہ سے پورا فائدہ اٹھایا اور بنی گالہ سے پشاور پہنچ گئے، یہ بات نوٹ کی گئی کہ موصوف کو اپنے گھر سے نکلنے میں پانچ گھنٹے لگ گئے۔پشاور روانگی سے قبل عمران خان نے نواز حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیااور اُسکے ساتھ ہی 18 دسمبر کو ہونے والےملک گیر احتجاج کو بھی منسوخ کردیا۔ سترہ دسمبر کی شام عمران خان نے واپس اسلام آباد پہنچ کر دھرنے کو ختم کرنے کا اعلان کیا، اُنکے کارکنوں نے دھرنا ختم کرنے پراحتجاج بھی کیا، لیکن عمران خان بہت اچھی طرح جانتے تھے کہ دھرنا ختم کرنے میں ہی اُنکا سیاسی فائدہ ہے۔

پشاور کےاتنے بڑے سانحے کے باوجود پی ٹی آئی کی توجہ اپنےالزامات پر ہی رہی کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی تھی، 35 پنکچر کی وجہ سے ہم الیکشن ہار گئے وغیرہ وغیرہ۔ پی ٹی آئی نے اپنی توجہ دوبارہ وفاقی حکومت کے گرد گھیرا تنگ کرنے پر لگا دی۔ صدارتی آرڈیننس کے نتیجے میں بننے والے جوڈیشل کمیشن نے یکم اپریل کو انکوائری کمشن تشکیل دیا، کمیشن نے 39 اجلاسوں میں 69 گواہوں کے بیان ریکارڈ کرتے ہوئے 87 سماعتیں کیں جبکہ فریقین وکلاء نے گواہان پرجرح بھی کی اور دلائل بھی دیئے تھے۔ کمشن کی پہلی سماعت 9اپریل جبکہ آخری سماعت 3جولائی 2015ء کو ہوئی۔ چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جسٹس امیرہانی مسلم اور جسٹس اعجاز افضل خان پر مشتمل تین رکنی کمیشن نے کی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لگائے گئے تین الزامات کہ “عام انتخابات میں منظم دھاندلی کی گئی ہے”، “انتخابات شفاف نہیں ہوئے” اور “عوامی مینڈیٹ کو چوری کیا گیا ہے”، انکوائری کمیشن نے ان تمام الزمات کویکسر مسترد کر دیا اور کہا کہ انتخابات قانون کے عین مطابق ہوئے، دھاندلی کا کوئی ثبوت نہیں ملا، مجموعی طور پر ان انتخابات میں عوام کا مجموعی مینڈیٹ ہی عوام کا صحیح اظہار رائے ہے۔تحریک انصاف کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے سامنے 78حلقوں میں دھاندلی سے متعلق 125000 صفحات پیش کئے گئے، مگر عمران خان کی جانب سے بہت سےالزامات ایسے تھے جن کے ثبوت جوڈیشل کمیشن میں پیش نہیں کئے گئے۔ 35 پنکچر والی بات کو صرف ایک سیاسی بیان کہا گیا۔ عمران خان کو بطور گواہ پیش کرنے سے اُن کے وکیل عبدالحفیظ پیرزادہ نے انکار کر دیا۔

Judicial Commission
Judicial Commission

جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد حکومت کے حامی حلقوں میں جشن کی سی کیفیت ہے جبکہ عمران خان اور تحریک انصاف کے حامی کسی قدر سکتے کی کیفیت میں دکھائی دیتے ہیں۔ بعض لوگوں کا کہنا ہے پاکستان کے عدالتی نظام سے انصاف حاصل کرنے کے لیے لمبی عمر اور صابر ہونا بہت ضروری ہے، جبکہ ساتھ ساتھ دولت کی ریل پیل بھی ضروری ہے۔ یاد رہے کہ 90 کی دہائی کے اوائل میں بھی جب صدر غلام اسحٰق خان نے میاں نواز شریف کی حکومت برطرف کی تھی تو سپریم کورٹ نے ان کی حکومت کو بحال کر دیا تھا جبکہ اس سے اڑھائی برس قبل عین انہی الزامات اور انہی آئینی اختیارات کے تحت ہٹائی گئی بے نظیر بھٹو کی حکومت کو بحال نہیں کیا گیا تھا۔ اس پر مرحومہ نے ”چمک“ کی پھبتی کسی جو آج بھی لوگوں کو یاد ہے۔

بہر حال یہ تو طے ہے کہ پاکستان کی عدلیہ ایک بار پھر سامنے نظر آنے والی کرپشن یا دھاندلی کو گرفت میں لانے میں ناکام رہی ہے۔ یہ ثبوت ہے ہمارے ناقص عدالتی اور قانونی نظام کا جس میں آپ کو صرف دلائل ہی نہیں، شواہد بھی خود مہیا کرنا پڑتے ہیں۔ اگر آپ مطلوبہ شواہد موجودہ قانون کے قواعد کے مطابق فراہم نہیں کر سکتے تو آپ کے ساتھ وہی کچھ ہوگا جو تحریک انصاف کے ساتھ ہوا ہے۔ایک بات تو طے ہے کہ عمران خان کو ہتکِ عزت کے کیسز تو بھگتنا پڑیں گے۔ اگر عمران خان کے پاس الزامات کے ثبوت نہیں تھے تو عمران خان کو چیخ چیخ کر الزامات لگانے کا کس نے مشورہ دیا تھا؟ کیا سیاست اس طرح کی جاتی ہے کہ ایک سنی سنائی بات کو عام کردینا، اس پر لوگوں کی تذلیل کرنا، دھرنے سے لے کر پی ٹی آئی کی قیادت اور سوشل میڈیا ٹیم نے نجم سیٹھی پر الزامات کی بوچھاڑ کردی، جس حامد میر کے ساتھ جیو پر روزانہ بیٹھ کر اپنی بات کیا کرتے تھے، اُس جیو پر اچانک الزامات کی بارش کردی اور فوج کے ہمدرد بن بیٹھے۔

افواج پاکستان کےطالبان دہشت گردوں کےخلاف آپریشن شروع ہونے کے بعد اُسکی بھی حمایت کردی اور یو ٹرن لینے کا ایک ریکارڈ قائم کیا۔حقیقت یہ ہے کہ عمران خان کو اس دور سے اپنی بات منوانے کی عادت ہے جب وہ کرکٹ کے میدان میں ہوا کرتے تھے، ان کی یہ عادت سیاست کے میدان میں آنے سے بھی ختم نہیں ہوئی جبکہ سیاست میں ایسا ناممکن ہے یہ ہی وجہ ہے کہ اُن کی پارٹی میں عین اسوقت بغاوت ہورہی تھی جب پارٹی کو بہت مستحکم ہونے کی ضرورت تھی۔ یہ حقیقت ہے کہ اہم سیاسی، سماجی اور اقتصادی امور میں عمران خان کے نظریات اور موقف میں غیر مستقل مزاجی نمایاں رہی ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ آج انکی پارٹی گروپوں میں تقسیم ہوچکی ہے۔ 126 دن کے دھرنے میں عمران خان جو کچھ اپنے مخالفین کے بارئے کہتے رہے اور کرتے رہے آج اُنکے مخالفین کسی صورت اُنکو معاف کرنے کو تیار نہیں، بہتر ہوگا عمران خان اپنی سیاسی پالیسیوں پر نظرثانی کریں اور سیاست کی غلط لفٹ میں چڑھنے سے بچیں۔

Syed Anwer Mahmood
Syed Anwer Mahmood

تحریر : سید انور محمود

Share this:
Tags:
Function imran khan Movement pakistan politics wrong پاکستان تحریک انصاف تقریب سیاست عمران خان غلط لفٹ
John Campbell
Previous Post افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، نیٹو کمانڈر
Next Post نئی دہلی: ہسپتال ملازم کی علاج کیلئے آنے والی افغان خاتون سے زیادتی
Women Rape

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close