Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

عمران خان اپنے وعدوں پہ قائم رہنا

September 13, 2018September 13, 2018 0 1 min read
Imran Khan
Imran Khan
Imran Khan

تحریر : بشریٰ نسیم

عمران خان کے وزیر اعظم ہاؤس استعمال نہ کرنے پر خلیجی اخبار میں شائع کیے گئے تجزیہ کے مطابق کہا گیا ہے کہ عمران خان کے اس عمل سے خزانے کا بوجھ کم ہوگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس استعمال نہ کرنے سے قومی خزانے کو پونے 2 ارب سے زائد کی بچت ہو رہی ہے۔ عمران خان نے وزیر اعظم ہاؤس عوامی فلاح کے لیے استعمال کرنے کا عندیہ دیا تھا، انہوں نے اپنے خطاب میں وزرا کالونی میں مقیم ہونے کا اشارہ دیا ۔ عمران خان جہاں بھی رہیں وزیر اعظم ہاؤس منتقل نہ ہو کر عوام کو یہ واضح پیغام دیا ہے ۔ خلیجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق عوام پر عمران خان کے فیصلے کا نہایت مثبت اثر اور یقین میں اضافہ ہوا۔ سادہ رہائش سے عوام میں اعتماد پیدا ہوا کہ ٹیکس کا پیسہ ضائع نہیں ہو رہا ہے ۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ نواز شریف نے دو دہائیوں پہلے وزیر اعظم ہاؤس کی عمارت کا افتتاح کیا تھا۔ وزیر اعظم ہاؤس کو مغل دور کے شاہی محلات کی طرز پر تعمیر کیا گیا تھا۔ 5 وسیع باغیچے اور پھلوں کا ایک بڑا باغ وزیر اعظم ہاؤس کا حصہ ہے۔ کئی تالاب، بڑا ہال، کمیٹی رومز بھی وزیر اعظم ہاؤس کا حصہ ہے۔وزیر اعظم ہاؤس میں ملازمین، محافظ، پولیس و دیگر عملے کی رہائش گاہیں بھی احاطے میں قائم ہیں۔ 50 افسران پر مشتمل پروٹوکول دستہ ا?ؤ بھگت کے لیے ہر وقت تیار رہتا ہے۔ شاہی عمارت کی حفاظت پر سالانہ 980 ملین روپے خرچ کیے جاتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس کے عملے کے لیے 700 ملین روپے مختص ہوتے ہیں، 150 ملین روپے مہمانوں کے خیر مقدم،تحائف پر خرچ کیے جاتے ہیں۔ وزیر اعظم ہاؤس کی سالانہ تزئین و آرائش پر 15 ملین خرچ ہوتے ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ تحریک انصاف قیادت سمجھتی ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس میں 4 جامعات قائم ہوسکتی ہیں۔

عمران خان کو اب انتہائی محتاط رہنا ہوگا اور تدبر و بصیرت کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہیں گفتگو کے دوران الفاظ کا بہتر انتخاب کرنا ہوگا۔ کابینہ سازی ایک مشکل کام تھا جس طرح کرکٹ میں کپتان کو جیت کیلئے ٹیم کا انتخاب میرٹ پر کرنا ہوتا ہے اسی طرح وزیراعظم کو گڈ گورنینس کیلئے مثالی، معیاری، اہل اور دیانتدار کابینہ کی ضرورت ہے۔ ضروری تھا کہ کابینہ کا سائز چھوٹا ہو تا اس میں خواتین کی پوری نمائندگی ہو تی۔ عمران خان اگر وسیع البنیاد حکومت تشکیل دیں تو یہ اقدام حکومت اور ریاست دونوں کے مفاد میں ہوگا۔ اگر وہ ریاست کو چلانے کیلئے موزوں افراد کا انتخاب کرنے میں کامیاب نہ ہوئے تو پاکستان ایک سال میں سیاسی اور معاشی استحکام کا ہدف پورا نہیں کر سکے گا ۔ پاکستان کو نفرتوں کی نہیں بلکہ برداشت اور رواداری کی ضرورت ہے۔

عمران خان سیاسی تقریروں میں نیلسن منڈیلا، لی کوان اور مہاتیر محمد کے حوالے دیتے رہے ہیں۔ قائداعظم اور علامہ اقبال انکے رول ماڈل ہیں۔اللہ تعالیٰ نے عمران خان کو تاریخ کے اہم موڑ پر مثالی قیادت اور معیاری گورنینس دینے کا سنہری موقع دیا ہے۔ خدا کرے وہ نیا پاکستان تشکیل دینے میں کامیاب ہوجائیں اور بیس کروڑ عوام سکھ چین اور عزت و آبرو کے ساتھ زندگی گزارنے کے قابل ہوسکیں۔ پاکستان کے چاروں صوبوں کے عوام نے عمران خان پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے لہذا عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے انہیں حکومت چلانے کا فیئر چانس ملنا چاہیئے۔
اگر چہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے مشن کے مطابق کام اور کام کو اپنا مطمح نظر بنا لیا اور اب تک خود زیادہ وقت دے کر اپنے ساتھیوں کو بھی اِسی راہ پر چلنے کی نشاندہی کی۔اس کے علاوہ انہوں نے زیادہ زور اخراجات میں کمی،پروٹوکول کی نفی اور سادگی پر دیا ہے، خود بھی ابھی تک عمل کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ دفاتر اور میٹنگوں میں کھانے وغیرہ کی روائت ترک کر کے چائے پر اکتفا کیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان بوجوہ یہ توقع کرتے ہیں کہ ان کے وزراء مدد گار اور مشیر بھی اس پر عمل کریں گے، یہی وجہ ہے کہ بیشتر وزراء نے تو تنخواہ اور سرکاری کار تک لینے سے گریز کیا ہے۔

نامزد گورنر حضرات نے ذاتی رہائش گاہ پر رہنے کا اعلان کر دیا ہے، تاہم اِس سلسلے میں بہت جلد جو دو مثالیں سامنے آئیں اْن کی وجہ سے تبدیلی تنقید کی زد میں ہے۔اگرچہ میڈیا اور سیاسی جماعتیں اِس امر کی قائل ہیں کہ حکومت کو اپنے پروگرام کی تکمیل کے لئے وقت ملنا ضروری ہے،تاہم میڈیا کا یہ فرض بھی تو ہے کہ وہ چیئرمین تحریک انصاف وزیراعظم عمران خان کے ویژ ن کی خلاف ورزی ہو تو نشاندہی ضرور کرے اور میڈیا کو یہ فرض تعصب کے بغیر غیر جانبداری سے نبھانا چاہئے۔ہماری گزارش یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان جس پروگرام کا اعلان اور اِس پر عمل کی تلقین کرتے ہیں ،اس پر عمل درآمد کا بھی دھیان رکھیں۔یہ درست ہے وہ وزراء کی کارکردگی مانیٹر کرا رہے ہیں تاہم خود اپنے اردگرد ہونے والی خلاف ورزی پر ابتدا ہی میں توجہ دینا ضروری ہے۔فواد چوہدری کا قادیانیوں کی حمائت میں بیان انتہائی غیر مناسب تھا جس سے مسلمانوں کی دل شکنی ہوئی ہے پاکستان تحریک انصاف تحریری طور پر ایک جماعت ہے لیکن یہ اس سے کئی گنا بڑی ہے۔یہ ایک ایسے خوشحال پاکستان کا خواب ہے جہاں ہر مرد اور عورت کی خوداری ہو اور وہ انسانیت کے اصولوں پر عمل کرتے ساتھی شہریوں کا خیال رکھیں۔
اس تحریک کے بانی عمران خان کا مقصد تمام افراد کیلئے انصاف کی یکساں فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔کیونکہ ان کا یقین ہیکہ ایک منصف معاشرہ ہی کامیابی کی منزلیں طے کرتا ہے

بنیادی طور پر تحریک انصاف چاہتی ہے کہ ہر پاکستانی بحثییت قوم اپنی بہترین تصویر پیش کرے اور ہمارے لیے دنیا میں نام پیدا کرے۔ہم یقین رکھتے ہیں کہ پاکستانی تمام قدرتی وسائل ،محنتی،قابل اور مخلص لوگوں سے مالامال ہے۔ لیکن بدقسمتی سے ناانصافی اور کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ہم اپنے وسائل کو بھرپور طور پر بروئے کار نہیں لا سکے۔ہم پاکستان کو خود مختار قوم دیکھنا چاہتے ہیں جو اپنی عوام کے مفاد کو اہمیت دیتے ہوئے خودمختار فیصلے کرے پاکستان تحریک انصاف کے اولین مقاصد میں سے ایک مقصد ہمارے عدالتی نظام کو آزاد کرانا تھا تاکہ تمام شہری چاہے وہ امیر ہوں یا غریب ان کو یکساں انصاف فراہم ہو۔ہمیں فخر ہے کہ پاکستان وکلا تحریک میں مرکزی کردار ادا کرنے کے بعد اور تمام افراد کیلئے ان کی سماجی درجہ بندیوں اور آبادیات کے باوجود منصف نطام کی مسلسل وکالت کر رہا ہے

تحریک انصاف کا ایک اور مقصد پاکستان میں بے ایمان اور کرپٹ حکمرانوں کے چنگل سے نجات حاصل کرنا ہے جنہوں نے پاکستان کی عوام سے پیسہ لوٹ کر بیرون ملک اپنی دولت میں بھرپور اضافہ کیا پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد 25 اپریل 1996 میں لاہور میں رکھی گئی۔پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں اپنی پہلی نشت 2002 کے الیکشن میں حاصل کی۔جب عمران خان نے میانوالی سے قومی اسمبلی کی نشست جیتی۔تحریک انصاف نے 2008 میں کرپشن کے خلاف اپنے بنیادی موقف کو برقرار رکھتے ہوئے الیکشن کا بائیکاٹ کیا اور 2013 میں 7.5ملین ووٹ حاصل کر کے دوسری بڑی جماعت بن کر سامنے آئی۔ہم نے خیبر پختونخوا میں حکومت بنائی جہاں ہماری مرکزی توجہ ایک عام انسان تھا۔تمام افراد کیلئے یکساں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے خودمختار اور آزاد پولیس کا قیام،سرکاری سکولوں کی تجدید نو جس کے نتیجے میں 34000 سے زائد طالب علم پرائیویٹ اسکولوں سے سرکاری اسکولوں میں منتقل ہوئے،صحت کی حکمت عملی میں تبدیلی تاکہ ضرورت مند افراد کی نگہداشت کی جا سکے اور بدعنوان نظام میں نمایاں کمی شامل ہیں جن کی پزیرائی ہمارے بدترین مخالفین بھی کئے بنا نہ رہ سکے

پاکستان تحریک انصاف کیلئے ناقابل فراموش لمحہ مینار پاکستان پر 30 اکتوبر 2011 کس عظیم والشان جلسہ تھا جہاں تمام آبادیات سے تعلق رکھنے والے افراد بالخصوص نوجوان نسل اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی تاکہ عمران خان کو یقین دلایا جا سکیکہ پاکستان کے موجودہ نظام کے خلاف وہ عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔اس کے کچھ ہی عرصے کے بعد دسمبر 2011 کراچی کے جلسے نے اس بات پر مہر لگا دی کہ اس تحریک نے پاکستان کو ہمیشہ کیلئے تبدیل کرنا ہے کیونکہ ملک کی نوجوان نسل نے اس ملک کی ملکیت کو تسلیم اور اپنانا شروع کردیا۔ان کی تبدیلی کیلئے ثابت قدمی چٹان کی طرح مضبوط تھی۔ بغیر کسی شک و شبہ کے اس تحریک کا موازنہ جناح کی تحریک پاکستان سے کیا جا سکتا ہے۔عمران خان اس “نئے پاکستان کی جدوجہد” کہتے ہیںوعدے اور حلف:عمران خان نے پاکستان سے چھ وعدے کئے۔اس کے بدلے میں پاکستانیوں سے 4 حلف لئے۔یہ وعدے درج ذیل ہیں:

1ـمیں اپنی قوم سے کبھی جھوٹ نہیں بولوں گا2ـمیں اور میری حکومت ملک میں ناانصافی کے خلاف جہاد کرے گی
3ـمیں اپنی تمام دولت پاکستان میں رکھوں گا۔میں دوسرے حکمرانوں کی طرح نہیں جو حکومت تو پاکستان میں کرتے ہیں لیکن اپنی دولت بیرون ملک رکھتے ہیں۔
4ـمیں تحریک انصاف کی حکومت کے دوران کوئی بھی غیر منصفانہ فائدہ لینے کی اجازت نہیں دوں گا
5ـمیں قوم کے ٹیکس کی حفاظت کروں گا۔یہ گورنر،وزیراعظم اور وزیراعلی کی رہائش پر خرچ نہیں ہوگا۔حکومت تحریک انصاف گورنر ہاوس کی فصیل توڑ دے گی
6ـہم بحیثیت پاکستانی بیرون ملک پاکستانیوں کے ساتھ کھڑے ہونگے
پاکستان کی عوام سے لئے گئے 4 حلف کی تفصیل درج ذیل ہے1ـ پاکستان سے موجودہ نظام کے خاتمے کیلئے تعاون2ـ ظلم کرنے والوں سے خوف نہیں کھانا اور برائی کے خلاف مشترکہ جنگ میں تعاون
3سچ بولنا اور پاکستان کے ساتھ وفادار رہنا4ـ پاکستان کو خوشحال اور خودمختار ملک بنانے کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنا۔ہمارا نظریہ:

بحثیت قوم ہم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتے جب تک ہماری معیشت عالمی قرض خواہوں اور چندہ دینے والوں پر انحصار کرے گی۔عالمی چندہ دینے کی حکمت عملی نے ایک عام شہری کا باعزت طریقے سے زندگی گزارنا محال کردیا ہے۔ہمیں خودمختاری کیلئے کوشش کرنی ہو گی۔خودمختاری کا مقصد آپ کو عالمی معیشت سے علیحدہ کرنا ہرگز نہیں ہے۔یہ ہمارے اس ارادے کو ظاہر کرتا ہے کہ سرکاری اداروں پر عوام کا اعتماد بحال کرنے سے ہی ہم ان کی قابلیت کا بھرپور استعمال کر سکتے ہیں اور ان کو بہتر مستقبل کیلئے حرکت میں لا سکتے ہیں۔ ہم ایسی نئی اور قابل اعتبار قیادت لائیں گے جو حکومت اور عوام کے درمیان اعتماد کے نئے تعلق کو قائم رکھتے ہوئے پاکستان کی سیاسی اور معاشی خودمختاری بحال رکھیں گے۔

صرف لوگوں کی متحرک شرکت کے ذریعے ہی ہم اجتماعی طور پر انسانی اور مادی وسائل کو بروئے کار لا سکتے ہیں۔ہم قابل اعتبار جمہوریت،حکومتی شفافیت،قیادت کے احتساب کے ذریعے سیاسی استحکام کیلئے پر عزم ہیں۔

ہم وفاقیت اور فعال صوبائی خودمختاری پر یقین رکھتے ہین۔ہم ایسے اعتدال پسند معاشرے کیلئے کوشاں ہیں جو نفرت اور مذہبی تعصب کا قلع قمع کردے۔ہماری توجہ مزہبی شدت پسندی کی بنیادی وجوہات کی طرف مرکوز ہے۔ جو کہ ناانصافی ،غربت،بیروزگاری اور جہالت ہیں۔جبکہ اسلام اور دو قومی نظریہ، پاکستان کی بنیاد رہیں گے۔معاشرے میں خوف لانے کیلئے مذہبی ہٹ دھرمی کو جوش و جزبات ختم کرنے کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ اس کے بر عکس ایک خالص اسلامی معاشرہ برداشت،اعتدال پسندی اور اپنے پسند کے مذہب کے مطابق آزادی کے ساتھ بغیر کسی خوف کے زندگی گزارنے کو ترغیب دیتا ہے۔فرقہ پرستی ایک لعنت ہے جس کا معاشرے سے خاتمہ ضروری ہے۔

ہماری خاندانی روایات معاشرے کو یکجا کرتی ہیں۔ہمیں ضرور ان کو محفوظ اور مضبوط کرنا چاہئے کیونکہ مستقبل میں وہی ہماری کامیابی کا راز ہیں۔پیسنے والی غربت اور ناانصافی کے باوجود یہ خاندانی ساخت اور نظام ہی تو ہے جو سماجی تانے بانے جوڑے ہوئے ہے۔
صرف قانون پاس کرنے سے وہ زمینی حقائق جو لوگوں کو بچوں کو کام پر بھیجنے پر مجبور کرتے ہیں،تبدیل نہیں کئے جا سکتے۔ہم صحت و نشونما اور تعلیم کے لئے بچوں کی موجودہ مایوس کن صورت حال سے منہ نہیں موڑ سکتے۔بچوں کی مکمل پرورش کیلئے ہماری ماوں کا صحت مند اور تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے۔

ایک اسلامی معاشرے کو اپنے بزرگ شہریوں جو سب سے زیادہ غیر محفوظ ہوتے ہیں،مکمل خیال رکھنا چاہیے۔ان کو خاص توجہ اور دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے نہ صرف اس لئے کہ وہ غیر محفوظ ہوتے ہیں بلکہ سب سے زیادہ انمول اور معاشرے کا سب سے زیادہ نظرانداز کیا ہوا حصہ ہیں۔

ہمارا مقصد
مشترکہ نظریے پر منحصر،متنوع افراد کے درمیان سیاسی اتحاد کی نشونما اور اسے برقرار رکھنے میں پاکستان ایک مثالی تجربہ ہے۔مشترکہ قومی اتحاد کے تار سے جوڑنے کے باوجود ہماری ثقافت امیر اور متنوع ہے۔جس میں مذہبی اقلیتیں بھی شامل ہیں۔ثقافت اور نسلی تنوع اختلاف نہیں لایا بلکہ ہمارے معاشرے کو مالدار اور متحمل بناتا ہے۔ہمیں اس ثقافتی اور روایتی تنوع کے فروغت کیلئے تمام مواقع استعمال کرنے چاہیں۔

قومی خودمختاری کو بر قرار رکھتے ہوئے ایک ایسے منصف معاشرے کا قیام جس کی بنیاد انسانی اقدار ہوں۔ہمارے سماجی،ثقافتی اور مذہبی اقدار کے مطابق سیاسی اور معاشی انتخاب کے خودمختار اور ناگزیر حق کو پاکستان تحریک انصاف بحال کرے گی۔ہم وسیع بنیادوں پر تبدیلی کی تحریک ہیں جن کا مقصد انصاف پر مبنی ایک آزاد معاشرے کا قیام ہے۔ ہمیں معلوم ہے کہ قومی گجدید تبھی ممکن ہے جب عوام صحیح معنوں میں آزاد ہو گی۔

Bushra Naseem
Bushra Naseem

تحریر : بشریٰ نسیم

Share this:
Tags:
imran khan Movement Justice Prime Minister promises public report تحریک انصاف رپورٹ عمران خان عوام وزیر اعظم وعدوں
Condolences
Previous Post شوبز سٹار اور سپر سٹار گروپ کا کلثوم نواز کی وفات پر اظہار تعزیت
Next Post پاکستان نے سی پیک منصوبوں پر نظرثانی کا تاثر مسترد کر دیا
Dr. Faisal

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close