
اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے استعفیٰ کی تصدیق کے لیے خود قومی اسمبلی نہیں جائیں گے۔
تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا کہ عمران خان اپنے استعفیٰ کی تصدیق اپنے کنٹینر سے ہی عوام کے سامنے کریں گے، استعفوں کے بعد ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
