Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

انقلابی لیڈر

December 8, 2013 0 1 min read
Najeem Shah
Quaid e Azam
Quaid e Azam

لیڈر، قائد یا رہنماء کسی قوم کی رہبری یا رہنمائی کرنے والا وہ عظیم انسان ہوتا ہے جو ایک عزم اور مقصد کے ساتھ کچھ کر دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ اُس کے ارادے چٹان کی طرح مضبوط ہوتے ہیں اور سوچ قوم سے شروع ہو کر قوم پر ہی ختم ہوتی ہے۔ ایک کامیاب لیڈر میں دلیری، ضبط، انصاف پسندی، استقلال، منصوبہ، محنت پسندی، خوشگوار شخصیت، ہمدردی جیسی صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں اور سچا، اَمین، دیانت دار ہونے کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کا وفادار بھی ہوتا ہے۔ وہ ہر آدمی کا درد اپنے سینے میں لیے ہوتا ہے اور حقیقی معنوں میں عام انسانوں کو فائدہ پہنچانا چاہتا ہے۔

ایک عظیم لیڈر کے بولنے میں بڑی طاقت، الفاظ میں تاثیر اور جادو ہوتا ہے، جبکہ اس کا مزاج اسے ایسے کام کی طرف لے جاتا ہے جو ایک عام انسان کے لیے بے حد مفید ہوتا ہے۔ آغا شورش کاشمیری مرحوم لکھتے ہیں کہ ”ہمارے ہاں لیڈر بنتے ہیں دولت کی فراوانی سے، سرکار کی خوشنودی سے، وزارت کے راستہ سے، کْرسی کے فضل سے، غنڈوں کی رفاقت سے، اخباروں کی پبلسٹی سے، ورکنگ جرنلسٹوں کے قلم سے، حکام کی جاسوسی سے، اکابر کی ذریت سے، بادہ خوانوں کی چھوکٹ سے، اسلام کی مجاوری سے، جبکہ دوسرے ملکوں میں لینڈر بنتے ہیں نفس کی قربانی سے، دولت کے ایثار سے، جان کے زیاں سے، خدمت کی راہ سے، علم کے کمال سے، نگاہ کی بصیرت سے، عوام کی رفاقت سے، عقائد کی پختگی سے، اُصول کی پیروی سے، نصب العین کی محبت سے اور قیدخانوں کی ضرب سے۔ ”اس میں کوئی شک نہیں کہ کسی قوم کی تقدیر لیڈر ہی بناتے ہیں اور وہی بگاڑتے بھی ہیں۔

جس قوم کو اچھی لیڈر شپ مِل جائے وہ قوم نہ صرف اپنا مستقبل محفوظ بنا لیتی ہے بلکہ دوسری اقوام کے لیے ایک مثال بھی بن جاتی ہے۔ قائداعظم ایک ایسے عظیم لیڈر تھے جنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی دلوائی۔ علامہ مشرقی بھی لیڈر تھے، علماء کی صفوں میں مولانا عبدالکلام آزاد اور مولانا مودودی بھی لیڈر تھے۔ انہوں نے جسے درست سمجھا اِسے بیان کیا۔ لوگوں کی مخالفت مول لی لیکن اپنے نقطہ نظر سے محض اس بناء پر رجوع نہیں کیا کہ وہ عوامی سطح پر غیر مقبول ہے۔

یہ لوگ دنیا سے رخصت ہو گئے لیکن سطح زمین پر اپنے نقش چھوڑ گئے۔ ہماری سیاست میں قائداعظم کے بعد ذوالفقار علی بھٹو میں ایک انقلابی لیڈر والی جھلک نظر آئی لیکن چونکہ اُن میں بہت سی خوبیوں کے ساتھ ایسی خامیاں بھی موجود تھیں کہ جن کی سزا آج بھی قوم بھگت رہی ہے۔ اس میں شک نہیں کہ بھٹو ایک بہترین دماغ تھا جس نے شاہ فیصل اور قذافی کے ساتھ مل کر مسلم دُشمن قوتوں کی نیندیں اُڑا دی تھیں لیکن پھر شاہ فیصل اور بھٹو کے بعد قذافی کو بھی ہمیشہ کے لیے راستے سے ہٹا کر اسلامی دنیا سے اس طرح کے لیڈروں کا صفایا کر دیا گیا۔

تصویر کا دوسرا رُخ دیکھیں تو بھٹو نے اُدھر تم اِدھر ہم کا نعرہ لگا کر بنگلہ دیش کی صورت میں ایک نئے ملک کا وجود بھی ممکن بنایا۔ بھٹو کے بعد عوام کو پرویز مشرف کی صورت میں اُمید کی ایک کرن نظر آئی تھی لیکن سیاست سے نابلد ہونے کی بناء پراُن کے چند اقدامات ایسے بھی تھے کہ جن کی وجہ سے ملک کو بہت بڑا نقصان اُٹھانا پڑا۔ ہمارے سیاسی قائدین ہمیشہ خود کو ایک عظیم لیڈر کے طور پر منوانے کی تگو دو میں لگے رہتے ہیں، جبکہ قوم ایک ایسے لیڈر کی راہ دیکھتی رہتی ہے جو انقلاب کے راستے پر چل پڑے اور ملک کی کایا پلٹ کر رکھ دے۔ اگر کئی لوگ پرویز مشرف کو تاریخ ساز لیڈر سمجھتے ہیں تو بہت سے ایسے بھی ہیں کہ جن کے دلوں میں عمران خان، میاں نواز شریف، آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمٰن، الطاف حسین اور شیخ رشید احمد ایک لیڈر کے طور پر نقوش کر چکے ہیں۔

Pervez Musharraf
Pervez Musharraf

پرویز مشرف ایک کرشماتی شخصیت کے مالک اور سچے، کھرے انسان کے طور پر مشہور ہیں۔ وہ دوسروں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کا فن بھی خوب جانتے ہیں۔ اگر ہمارے سیاست دانوں کو بین الاقوامی مسائل پر گفتگو کرنا پڑ جائے تو سب جانتے ہیں کہ پرویز مشرف بازی لے جائیں گے۔ وہ دور اندیش ہیں اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کو بہتر طور پر سمجھا سکتے ہیں لیکن اُن میں بہت ساری خامیاں بھی موجود ہیں جن میں اُن کی مغرب نوازی، سیاست سے نابلدی اور مذہب سے دوری اُن کے عظیم انقلابی لیڈر بننے کے راستے میں رکاوٹ ہیں۔ بہت سے لوگ میاں نواز شریف کو بھی ایک تاریخی لیڈر سمجھتے ہیں بلکہ کچھ کمزوریوں کے باوجود بھی ملک میں کسی لیڈر سے زیادہ چاہتے ہیں۔ میاں صاحب میں کئی خوبیاں ایسی پائی جاتی ہیں جو ملک کو اضطرابی کیفیت سے نکال سکتی ہیں۔

انہوں نے قوم کو اندھیرے میں رکھنے کے بجائے بہت سے ایشوز پر عوام کے ساتھ کھل کر بات کی۔ وہ عوام کی نظر میں محب وطن تصور کیے جاتے ہیں اور اُن کی زندگی میں مذہبی رنگ کا عنصر بھی نمایاں ہے لیکن المیہ یہ ہے کہ اُن کی طبیعت میں ٹھہرائو کے بجائے تلاطم اور خلفشار موجود ہے۔ میاں صاحب کی گفتگو سادگی پر مبنی ہوتی ہے تاہم انہیں الفاظ کی تلاش میں کبھی کبھار مشکل پڑتی دکھائی دیتی ہے۔وہ حساس معاملات پر بعض دفعہ ایسے بیانات داغ دیتے ہیں کہ پھر مجبوراً مجید نظامی صاحب جیسے لوگ اُن کے لیے عقلِ سلیم کی دُعا کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ عمران خان کی سب سے بڑی خوبی اُن کے غیرت مند بیانات تصور کیے جاتے ہیں۔ وہ ابھی سیاست میں نئے ہیں لیکن اُن کا جذبہ نیک ہے اور اگر عمران کو عوامی سیاست کرنی آ جائے تو یقیناً اُن کے سامنے کوئی ٹھہر نہیں سکے گا۔

اس بات سے بھی انکار نہیں کہ اس وقت عمران خان نوجوان نسل میں کافی مقبول ہو چکے ہیں لیکن جس طرح کے لوگ اُن کے گرد اکٹھے ہو چکے ہیں اس سے یہی لگتا ہے کہ فی الحال وہ دیمک زدہ لکڑیوں سے تلوار بنانے میں مصروف ہیں۔ عمران خان نے عوام سے جو چھ وعدے کیے اگر وہ ان پر پوری آب و تاب سے قائم رہتے ہیں تو بعید نہیں کہ وہ جلد ہی دنیا کے عظیم لیڈروں کی فہرست میں شامل ہو ں گے۔ آصف علی زرداری کا المیہ یہ ہے کہ وہ ایک لیڈر کے شوہر تو رہے ہیں مگر خود لیڈر نہیں بن سکے البتہ وہ سیاسی جوڑ توڑ کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔ انہوں نے اپنے اقتدار کے دنوں میں جب بھی کوئی سیاسی چال چلی یا پتا پھینکا سب محو حیرت ہوئے۔

اُن کی طبیعت میں خاموشی اور صبر جیسی چیز موجود ہے جو پاکستان کے بہت سے سیاست دانوں میں نہیں ہے لیکن تصویر کا دوسرا رْخ یہ ہے کہ وہ کرپشن اور وعدہ خلافیوں کے الزامات کی زد میں رہتے ہیں۔ آصف علی زرداری ایک منجھے ہوئے سیاست دان ضرور ہیں لیکن فی الحال لیڈر نہیں بن سکے۔ ایک خاص اسلام پسند طبقہ مولانا فضل الرحمان کو قومی لیڈر اور اُمت مسلمہ کا رہبر سمجھتا ہے۔ مولانا کی سب سے بڑی خوبی اُن کا عظیم مذہبی اسکالر ہونا ہے اور یہ خوبی اُنہیں دیگر بہت سے سیاست دانوں سے ممتاز کرتی ہے۔ ایک زمانہ تھا کہ مولانا کی جماعت کا شمار پاکستان کی جمہوریت پسند مذہبی قوتوں میں سرفہرست تھا لیکن یہ بات بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ اُن کی سیاسی قلابازیوں کی بدولت یہ جماعت محدود ہو کر رہ گئی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ اْن کا مؤقف ”اُصولی” ہوتا ہے، جسے یہ بروقت ”وصولی” کی شکل میں پاتے ہیں۔ مولانا جس حکومت کے ساتھ ہوتے ہیں اپنے انوکھے انداز میں اُس کا دفاع بھی کرتے رہتے ہیں۔ حکمران چاہے کوئی بھی ہو اُن کی سرتوڑ کوشش ہوتی ہے کہ مولانا کو کسی طرح گزند نہ پہنچے۔ مولانا فضل الرحمان سیاست کی زمینی حقیقتوں کے بہترین نباض ہیں، یہی وجہ ہے کہ اُن کی سیاسی بصیرت، حکمت کاری، موسم شناسی زبان زدِ عام ہے۔ وہ اپنے کارناموں کی بدولت اکثر خبروں میں موجود رہنے کے ساتھ ساتھ تنقید کا نشانہ بھی بنتے ہیں۔

الطاف حسین کی سیاسی بصیرت کی داد دینی چاہئے کہ وہ لوگوں کے جذبات کو جس طور سمجھ رہے ہیں اور انہیں زبان دینے کی کوشش کر رہے ہیں وہ کمال ہے۔ جاگیرداروں اور وڈیروں کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کا اعلانِ جنگ یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ مڈل کلاس طبقے کی نمائندہ جماعت ہے۔ الطاف حسین بھی خود کو اسی طبقے کا لیڈر قرار دیتے ہیں لیکن تصویر کا دوسرا رُخ دیکھیں تو مڈل کلاس طبقے کا لیڈر ہونے کے دعویدار الطاف حسین خود لندن کے مہنگے ترین علاقے میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ اُن کی جماعت خود کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے بھرپور کوشش کر رہی ہے لیکن ابھی تک خود پر لسانی جماعت کا لیبل ختم نہیں کرا سکی۔ الطاف حسین کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ جو بات کرتے ہیں ڈنکے کی چوٹ پر کرتے ہیں۔ لیڈر ہونے کے لیے عوام کے ساتھ سڑکوں پر آنا پڑتا ہے لیکن الطاف حسین ابھی تک صرف ٹیلیفونک خطاب تک ہی محدود ہیں۔ شیخ ر شید احمد کسی بڑی پارٹی کے لیڈر نہیں لیکن ان کا ہاتھ ہمیشہ عوام کی نبض پر ہوتا ہے۔ کوئی انہیں سخت ناپسند کرتا ہے اور کوئی بہت پسند کرتا ہے۔ وہ عوام کی زبان میں ان کی سوچ اور ان کے مسائل کا ذکر بھرپور انداز میں کرتے ہیں۔ شاید اسی وجہ سے وہ خود کو عوامی لیڈر کہلانے میں بھی فخر محسوس کرتے ہیں۔

خود کو لیڈر کہلوانے کے دعویدار اِن سیاست دانوں کی تمام خوبیاں اگر کسی ایک شخص میں موجود ہوں تو یقیناً وہ ایک عظیم انقلابی لیڈر بن سکتا ہے لیکن بدقسمتی سے ہماری سیاسی تاریخ میں کوئی بھی لیڈر ایسا نہیں آ سکا کہ جس میں یہ تمام صفات پائی جاتی ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ ملک آج روز افزوں تنزلی کی طرف گامزن ہے۔ پاکستان کے بارے میں چین کے انقلابی لیڈر مائوزے تنگ کا کہنا تھا کہ یہ ایک عظیم قوم ہے اور ایک دن پوری دنیا پر حکومت کرے گی لیکن شرط یہ ہے کہ اسے اچھی لیڈرشپ مل جائے۔ اس میں شبہ نہیں کہ ہمارے سیاست دانوں میں جہاں بہت سی خامیاں موجود ہیں وہیں کئی بے مثال خوبیوں کے مالک بھی ہیں۔ اگر تمام سیاست دانوں کی مشترکہ خوبیاں کسی ایک فرد میں مجتمع ہو جائیں تو یقیناً وہ ایک عظیم انقلابی لیڈر بن سکتا ہے۔

Najeem Shah
Najeem Shah

تحریر: نجیم شاہ

Share this:
Tags:
imran khan leader pervez musharraf quaid e azam revolutionary انقلابی پرویز مشرف عمران خان قائداعظم لیڈر
Previous Post ڈنگہ کی خبریں 7/11/2013
Next Post لالہ موسیٰ کی خبریں 7/11/2013

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close