
اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران خان کہتے ہیں کہ وہ دھرنے سے کہیں نہیں جانے والے،وہ یہیں بیٹھیں رہیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ نامی ڈی چوک پرہی ٹہرا رہے گا۔
انہوں نے قومی اسمبلی کے اسپیکر سے تحریک انصاف کے ارکان کے استعفے منظور کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ عمران خان کا کہنا تھاکہ میں کہیں جانے والا نہیں، یہیں بیٹھا رہوں گا۔
