
اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جاوید ہاشمی نے واضح کیا ہے کہ پارٹی چیرمین عمران خان نے کبھی توہین عدالت نہیں کی، معافی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں ذرائع سے گفتگو جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ انکی جماعت اپنے معوقف پر قائم ہے۔ پوری قوم عمران کے موقف کے پیچھے کھڑی ہے، ایک سوال کے جواب میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان کی معافی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، عمران نے کھبی توہین عدالت نہیں کی حق مانگنے پر سپریم کورٹ کو غصہ نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمشہ عدالتوں کا احترام کیا۔ عمران خان عدالت میں وضاحت کے ساتھ سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔
