Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

سانحہ لاہور پر مگرمچھ کے آنسو مت بہائیے

February 16, 2017 0 1 min read
Lahore Blast
Lahore Blast
Lahore Blast

تحریر : عماد ظفر
لاہور میں دھماکہ ہوا اور بارود کی بو نے آن ہی میں مال روڈ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا. چند لمحات میں ہی 16 کے قریب افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے. لاشوں کی گنتی ہمیشہ کی طرح جاری ہے اور زخمیوں کے ساتھ پالیسی سازوں کا فوٹو سیشن بھی جاری رہے گا. لاہور شہر میں ایک ایسے وقت پر دھماکہ کرنا جب پاکستان سپر لیگ کا فائنل بالکل قریب تھا واضح اشارہ دیتا ہے کہ طالبان اس بساط میں محض ایک مہرے کے طور پر استعمال ہوتے ہیں ان کی پشت پر موجود عالمی قوتوں نے ایک بار پھر انہیں استعمال کیا اور پاکستان میں نہتے افراد کے خون سے ہولی کھیل کر ایک بار پھر کھیلوں کی سرگرمیوں کو روک دیا گیا. یہ ایک فطری امر ہے کہ ضیاالحق اور مشرف کی طالبان سے ہمدردی اور جہاد کو فروغ دینے کی شدت پسندانہ اور بے وقوفانہ پالیسیوں کے نتیجے میں ہمارا ملک خود ایک پراکسی جنگ کا میدان بن چکا ہے. یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے میں ابھی مزید نہتے اور بے قصور انسانوں کا خون بہے گا. لیکن جو بات فہم سے بالاتر ہے وہ یہ ہے کہ کیوں آج بھی جہادیوں اور شدت پسند تنظیموں کو ریاست اور ریاستی اداروں کی خاموش تائید حاصل ہے. نہ ہی اس بات کی سمجھ آرہی ہے کہ شدت پسندانہ سوچ کے تدارک کیلئے کسی بھی قسم کے ٹھوس اقدامات کیوں نہیں اٹھائے جاتے. کیوں کہ کم سے کم کوئی بھی ذی شعور شخص اب یہ بات نہیں مان سکتا کہ شدت پسند بیانیے کو تبدیل کرنے کی کوئی سنجیدہ کوشش کی جا رہی ہے. مولانا سمیع الحق ہو یا مولانا عبدالعزیز، حافظ سعید ہو یا مولانا مسعود اظہر، جماعت اسلامی ہو یا کالعدم سپاہ صحابہ یا تحریک نفاز فقہ جعفریہ . یہ تمام تنظیمیں آزادانہ اور کھلے عام شدت پسندی کا پرچارکر کے دہشت گردی کی اس صنعت کو رواں دواں رکھتی ہیں. ان جماعتوں یا شخصیات پر ہاتھ ڈالنا ریاست کیلئے ناممکن نہیں ہے لیکن اس کے لیئے سب سے پہلے اپنے بنائے ہوئے خود ساختہ شدت پسند بیانیے کو ختم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

اپنی نوجوان اور آنے والی نسلوں سے معافی مانگ کر یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ اب تک ہم نے جو دفاعی مزہبی اور قومی بیانیے تشکیل دیئے وہ تمام کے تمام خود ساختہ اور نظریہ ضرورت کے تحت تھے جن کا دنیا کی حقیقتوں سے دور دور کا بھی لینا دینا نہیں تھا. مسئلہ اب یہ ہے کہ بلی کے گلے میں گھنٹی کون باندھے. آخر کو کون پہلے بڑھ کر غلطی تسلیم کرے . کیونکہ غلطی تسلیم کرنا دنیا کا مشکل ترین کام ہے اور شاید یہ غلطی جس کا ذکر ہم کر رہے ہیں یہ ایک ایسا جرم ہے جو لاکھوں افراد کو لقمہ اجل بنا چکا ہے. اور کڑوڑوں انسانوں کو آج کے زمانہ جدید میں زندہ رہنے کیلئے ذہنی و فکری طور پر بانجھ بنا چکا ہے.وطن عزیز آزاد ہوا اور پھر جناح کے بیانیے کو ہائی جیک کر کے ایسے بیانیے عوام پر ٹھونسے گئے کہ خدا کی پناہ.کشمیر کے تنازعے کو لیکر بھارت سے جنگیں پھر مشرقی پاکستان کا ٹوٹنا ،سعودیہ ایران تنازعے میں فریق بننا ،عرب دنیا کی لڑائیوں میں حصہ ڈالنا، افغانستان اور روس کے معاملے میں امریکہ سے ڈالرز لیکر روس کے خلاف جنگ کرنا پھر افغانستان میں طالبان کی حکومت قائم کروانا. نائن الیون کے بعد امریکہ سے ہی ڈالرز لیکر افغانستان میں پھر کود پڑنا اپنے بنائے ہوئے طالبان میں سے چند کو دوست اور چند کو دشمن سمجھنا.کشمیر میں پراکسی جنگ لڑنا اور بدلے میں بلوچستان کو آگ و خون میں جھونک دینا.یہ جرائم اس قدر طویل اور بھیانک ہیں کہ لفظ سیاہ بھی ان کے آگے بہت چھوٹا لگتا ہے. یہی نہیں وطن عزیز میں مذہب کو بنیاد بنا کر اپنے ہی ہموطنوں اور دنیا بھر سے نفرت کرنا، زندگی کی رونقوں اور مسرتوں کو تیاگنے کا درس دینا شدت پسند فرقہ وارانہ اور جہادی تنظیموں کی سرپرستی کر کے جہادی مائنڈ سیٹ تیار کرنا جیسے تمام جرائم سانحہ لاہور اور دیگر دہشت گردی کے واقعات کا جواز بنتے ہیں.جب تک یہ بیانیے تبدیل نہیں ہوں گے دہشت گرد اور شدت پسند پیدا ہونا ختم نہیں ہوں گے۔

شدت پسندی کا یہ ٹائم بم ہم نے وطن عزیز کے قائم ہونے کے چند سال بعد ہی تیار کر لیا تھا اور آج یہ ٹائم بم وطن عزیز میں کڑوڑوں شدت پسندوں کی صورت میں ہمارے سامنے ہے.کتنے بموں کو ناکارہ بنائیں گے کہ ریاستی پراپیگننڈہ اور بیانیے کے زیر اثر پروان چڑھنے والے دماغ دلیل اور منطق جیسے الفاظ سے نابلد ہیں. اور ستم ظریفی دیکھئے کہ پڑھا لکھا طبقہ بھی اس سوچ کا شکار ہے. یہ چلتے پھرتے کڑوڑوں انسان نما بم جو ریاستی بیانیے اور پالیسیوں کی وجہ سے تیار ہوئے انہیں ناکارہ بنائے بغیر وطن عزیز سے کبھی بھی دہشت گردی اور شدت پسندی کا خاتمہ نہیں کیا جا سکتا. لیکن بدقسمتی سے ریاست ستو پی کر سوئی پڑی ہے.خود سینکڑوں محافظوں کے حصار میں گھومنے والے ارباب اختیار کو اس مسئلے کو ختم کرنے میں کوئی بھی دلچسپی نہیں ہے. زندگی کی رمق سے بھرپور تمام تہوار یا سرگرمیاں بے حیائی یا کفاروں کی تہزیب قرار دے کر پابندی کا شکار کر دیئے جاتے ہیں اور پھر بیانات داغے جاتے ہیں کہ دیکھا ہم اپنی تہزیب کو کس طرح بچانے میں کامیاب هوئے. اسی لاہور دہشت گردی کے سانحے کو دیکھ لیجیئے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت قانون نافذ کرنے والے ادارے ویلنٹائن ڈے منانے والوں کی مخبری میں مصروف رہے اور دہشت گرد اپنا کام دکھا گئے. فیصلہ آپ خود کر لیجئے پھولوں اور.محبت کے دن کو منانے والوں کو روکنا ضروری ہے یا پھر بارود اور خون میں ڈوبی لاشیں دینے والوں کو.اسی طرح جنت کی آرزو میں دنیا کو جہنم بنانے والوں کی تقلید ضروری ہے یا پھر دنیا کو جنت بنانے والوں کی تقلید؟ سوال یہ نہیں ہے کہ ہم دہشت گردوں کا صفایا کیسے کریں گے سوال یہ ہے کہ اپنے اندر کے دہشت گرد مائنڈ سیٹ کو آخر کب اور کیسے تبدیل کریں گے. ہر سانحہ کے بعد ہم کب تک جھوٹی تسلیاں دے کر اپنے آپ کو فریب میں مبتلا کیئے رکھیں گے کہ بہتوں اور بے گناہوں کی جان لینے والے دہشت گرد مسلمان نہیں ہو سکتے۔

Terrorism
Terrorism

کب تک یہ گھسا پٹا جملہ جو اب سماعتوں میں زہر بن کے گھلتا ہے کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اسے بطور ڈھال استعمال ہی کرتے رہیں گے. وہ بے گناہ افراد جو ان سانحات میں جان سے جاتے ہیں ان کا خون کا زمہ ہمارے بنائے ہوئے جھوٹے نظریات پر بھی ہے اور ہم سب بھی ان کے قتل میں برابر کے شریک ہیں. جس دن ہم مذہب اور قومیت کے نعرے لگاتے دنیا کو فتح کرنے کے جذباتی اور غیر منطقی افکار نسلوں میں منتقل کرتے ہیں ہم اسی دن سانحہ لاہور جیسے لاتعداد واقعات کی بنیاد رکھ دیتے ہیں.آخر کو کتنے اوع بے گناہ قربان کر کے ایک عام فہم سی بات ہماری سمجھ میں آئے گی کہ دہشت گردی کا ماخذ یہی سوچ ہے جسے ہم خود اپنے بچوں میں منتقل کرتے ہیں. یہ وطن کیا ہم نے اپنے ہی ہموطنوں کی خون کی ہولی کھیلنے کیلئے حاصل کیا تھا.کیا ہماری نظریاتی اساس تلوار اور بندوق کے گرد گھومتی تھی.ایسا تھا تو بانیان پاکستان ہمارے قومی جھنڈے میں سبز اور سفید رنگ کے ساتھ چاند تارہ نہیں بلکہ بندوق اور تلوار کا نشان بناتے.ہم نے یہ وطن کیا عربوں اور امریکہ کی پراکسی جنگیں لڑنے کیلئے حاصل کیا تھا؟ ایسا تھا تو جناح نے کیوں کبھی اس کا ذکر نہیں کیا؟ دفاع کے نام پر قائم بیانیہ ہزاروں بچوں اور معصوموں کو نگل گیا مشرقی پاکستان کو بھی علحدہ کر ڈالا لیکن آج تک اسی طرح قائم دائم ہے.کمال کی بات ہے اب بھی یہ بیانیہ دفاع کو ہی معاشرے کی بقا کا ضامن سمجھتا ہے.مذہبی بیانیہ آج بھی جہاد قتل دنیا پر غلبہ کی جھوٹی کہانیاں پیش کرتا ہے.قتل کو بہادری اور جہاد کو فرض قرار دیتا یہ بیانیہ یہ بھی دیکھنے سے قاصر ہے کہ جہاد اور قتل صرف اور صرف ایک دوسرے کے خلاف ہو رہا ہے. یہ بیانیہ قتل جہاد اور کفار کو نیست و نابود کرنے کا سبق معاشرے میں دیتا ہے اور پھر دہشت گردوں کو خود ہی پیدا کر کے اپنے ہی بچے ان کے ہاتھوں مروا کر اعلان فرماتا ہے کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔

معاشرے میں بسنے والی اکثریت ان دونوں بیانیوں سے متاثر ہو کر فکری و نظریاتی اساس بناتی ہے اور پھر ایک دوسرے کو کافر اور گناہ گار قرار دیتے ایک دوسرے ہی کے گلے کاٹ دیتے ہیں.اپنے بچوں کو سکھاتے ہیں کہ احمدی اسماعیلی مسیحی اور دیگر اقلیتیں قابل نفرت ہیں.دنیا بھر کی غیر مسلم اقوام ہماری دشمن ہیں یوں بچہ ہوش سنبھالنے کی عمر تک دوسروں سے نفرت کرنا سیکھ جاتا ہے.اپنے سوا ہر کسی کو کافر یا گمراہ سمجھتا ہے اور پھر انہی بچوں میں سے دہشت گرد اور ان کے معاونین پیدا ہوتے ہیں جو جنت اور حوروں کی لالچ میں اس معاشرے اور دنیا کو جہنم بنا ڈالتے ہیں.کیا یہ سیدھا سا کلیہ سمجھنا اتبا مشکل ہے کہ ہم ان تمام سانحوں کے بعد بھی بچوں کے زہنوں میں نفرت اور شدت پسندی کے بیج بونا نہیں چھوڑتے. سانحہ لاہور اور دیگر سانحات میں اجڑنے والی ماوں کی گودوں کا ذمہ دار یہ رویہ ہے جسے ہم ترک نہیں کرتے تو پھر ہمیں ان ماوں سے جھوٹی ہمدردی دکھانا بھی چھوڑ دینی چاھیے. ویسے بھی دنیا میں نہ تو کوئی لفظ ایسا تخلیق ہو سکا ہے جو کسی ماں کو اس کے لال کے ہمیشہ کیلئے چھن جانے پر صبر دے سکے اور نہ ہی کوئی ایسا مرہم جو ماوں کی سونی گودوں کے زخم پر مرہم رکھ سکے.اور پچھلے 70 برسوں سے ہم نے لفاظی کے علاوہ اور کیا بھی کیا ہے. سانحہ لاہور میں جاں بحق ہونے والے افراد کو ایسا کونسا دفاعی مذہبی بیانیہ یا سوچ ہے جو زندگی واپس دلوا سکے.ان کے لواحقین کے آنگنوں کو کونسا ایسا میڈل یا انعام ہے جو دوبارہ سے ہنستا بستا اور زندگی کے قہقہوں سے پھر آباد کر سکے.لیکن ہمیں کیا فرق پڑتا ہے ہم بہت ہوا تو پھر سے کوئی نیا گانا بنا کر دشمن کو موسیقی کے میدان میں شکست فاش سے دوچار کر دیں گے۔

کچھ دن موم بتیاں جلا کر اور دعائیں کروا کر پھر سے اپنی معمولات زندگی میں مصروف ہو جائیں گے.پھر سے کافر کافر کھیلیں گے پھر سے دنیا کو نیست و نابود کرنے کے طریقے ڈھونڈے گے پھر سے اپنے بچوں کو اپنی ملک کی اقلیتوں اور دنیا کی غیر مسلم اقوام سے نفرت کرنا سکھاتے رہیں گے. ہم وہ لوگ ہیں جو نفرت کے بیج بو کر محبتوں کی فصلیں کاٹنے کے خواب دیکھتے ہیں. دنیا کو تباہ کرنے کی خواہش لے کر اپنے شہروں اور گلیوں کو ہنستا بستا اور پر امن دیکھنا چاہتے ہیں. یا تو اپنے جھوٹے افکاروں کے بتوں کو پاش پاش کیجئے یا پھر سانحہ لاہور جیسے دہشت گردی کے مزید واقعات کا انتظار کیجئے. لاہور زندہ دلوں کا شہر ہے جہاں زندگی سے پیار کرنے والے بستے ہیں.ارباب اختیار اور ہم سب کو سانحہ لاہور پر مگرمچھ کے آنسو بہانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اپنے اندر کے شدت پسند مائینڈ سیٹ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

Imad Zafar
Imad Zafar

تحریر : عماد ظفر

Share this:
Tags:
incident injured lahore pakistan policy state taliban tears آنسو پاکستان پالیسی دھماکہ ریاست زخمی سانحہ طالبان لاہور
Attack on Journalism
Previous Post صحافت پر حملے، کب کیا ہوا
Next Post آگ سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
House Fire

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close