
امرتسر (جیوڈیسک) بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں ٹریفک حادثے میں نو افراد ہلاک جبکہ سترہ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق مرنے والوں کی شناخت تاحال نہیں کی جا سکی۔ دوسری جانب پولیس نے حادثے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
