
نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی ایوان صدر سے ملکی سلامتی سے متعلق انتہائی خفیہ دستاویزات چوری ہو گئی ہیں۔ بھارتی ذرائع کے مطابق دستاویزات کی چوری میں جاسوسی کے جدید آلات کا استعمال کیا گیا۔
جن میں جعلی فون کالز بھی شامل ہیں۔بھارتی حکام نے ایوان صدر سے دستاویزات کی چوری کو تشویشناک معاملہ قرار دیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ دستاویزات انتہائی کڑی سیکیورٹی میں رکھی گئی تھیں، اس چوری کو انٹیلی جنس اداروں کی ناکامی قرار دیا جا رہا ہے۔
