
بھارت (جیوڈیسک) اور چین میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، اترپردیش میں متاثرین کی مدد کے لیے فوج طلب کر لی گئی ہے۔ چین کے شمال مشرقی صوبے تانگ ژیانگ کے رہائشیوں کو صدی کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے جس نے ہرطرف تباہی مچا دی ہے۔
مقامی دریا میں طغیانی کے بعد کئی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔ سیلاب کے باعث فیوان میں ایک لاکھ ستر ہزار لوگوں کو بیرونی دنیا سے زمینی راستہ منقطع ہو گیا ہے، بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر الہ آباد میں ڈیم ٹوٹنے سے کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے، فوج متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کرنے میں مصروف ہے۔
