
بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنما اور چھتیس گڑھ کے صوبائی صدر نند کمار پٹیل اور ان کے بیٹے کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں۔ کانگریس پارٹی کے صوبائی صدر نند کمار پیٹیل اور ان کے بیٹے کی آخری رسومات بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں ان کے آبائی گاں نندیلی میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔
تقریب میں پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ آخری رسومات کے موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر آنجہانی نند کمار پٹیل کے حامیوں نے وزیراعلی اور ان کی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور وزیراعلی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز سکمہ کے علاقے میں ما باغیوں نے گھات لگا کر ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں نند کمار پٹیل اور ان کے بیٹے کی ہلاکت ہوئی تھی۔
