
بھارت میں کورونا وائرس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی سرکاری تعداد چار لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
چھالیس ہزار سے زائد نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ ساڑھے آٹھ سو افراد اس عالمی وبا کی وجہ سے دم توڑ گئے۔
اس وقت بھارت میں کووڈ انیس کے فعال کیسوں کی تعداد پانچ لاکھ سے زائد ہے، بھارت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے حکومت دباؤ کا شکار ہے۔
