
ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش میں عدالتی حکم کے بعد معروف ہدایت کار سنجے لیلی بھنسالی کی بلاک بسٹر فلم رام لیلا کی نمائش پر پابندی لگا دی گئی۔
فلم بھارت سمیت دنیا بھر میں ستر کروڑ روپے کا بزنس کر چکی ہے،رام لیلا میں دیپیکا پڈکون اور رنویر سنگھ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ گذشتہ روز الہ آباد ہائیکورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ فلم سے عوامی جذبات بھڑک سکتے ہیں۔
فلم کے کئی مناظر سے تشدد اور فحاشی کو فروغ مل رہا ہے، اس سے پہلے ممبئی ہائیکورٹ نے بھی اس فلم کی ریاست مہاشٹرا میں نمائش پر پابندی لگا چکی ہے۔
