Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

بھارت کی کہہ مکرنیاں

September 29, 2018 0 1 min read
Bipin Rawat
Bipin Rawat
Bipin Rawat

تحریر : نسیم الحق زاہدی

ہمارے ازلی دشمن بھارت کی وعدہ کر کے مکرنے کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ وہ 1951ء میں کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے سے مُکر گیا اور گزشتہ 71 سالوں سے روایتی ہٹ دھرمی پر قائم رہتے ہوئے مظلوم کشمیریوں کو وعدے کے مطابق رائے شماری کا حق دینے سے مسلسل انکاری ہے۔ متعدد بار ہندوستان مذاکرات کے لئے تیار ہوا مگر چانکیانی فطرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عین موقع پر کہہ مکرنیاں کرتا رہا۔ جس کی واضح مثال حال ہی میں نیویارک میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا اپنے ہم منصب شاہ محمود قریشی سے اچانک بات چیت سے انکار کرنا ہے۔ حالانکہ دونوں وزرائے خارجہ کے مابین مذاکرات وزیراعظم عمران خان کے مودی کو بھیجے گئے مکتوب کے مطابق طے شدہ تھے۔وزیراعظم عمران خان نے حلف برداری کے بعد بھارت کو خطے میں امن کے قیام کے لئے مل کر کردار ادا کرنے کا پیغام بھیجا۔ جس پر بھارت نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا اور وزیراعظم نریندر مودی کے خیر سگالی کے جذبات بھی سامنے آئے اور وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر ہی بھارت نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر وزرائے خارجہ کی ملاقات پر آمادگی کا اظہار کیا تھا۔ملاقات کی منسوخی کے فوراً بعد بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبھکیاں بھی سامنے آنے لگی اور بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اب پاکستانی فوج سے بدلہ لینے کا وقت آ گیا ہے۔ پاکستان کو اُسکی زبان میں ہی جواب دیا جائے گا۔ اور بہت جلد پاکستان کو سرپرائز دینگے۔جس پر ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ہم امن کے حامی ہیں مگر جنگ کے لئے تیار ہیں۔ کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینگے۔ ہم امن خراب نہیں کرنے دینگے اگر ایسا وقت آیا کہ کسی نے صبر کا امتحان لینا چاہا تو قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کی منسوخی سے متعلق بھارت کے منفی اور متکبرانہ کردار پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے چھوٹے لوگوں کو بڑے عہدوں پر قابض دیکھا ہے، یہ لوگ بصارت سے عاری ہیں اور دور اندیشی سے یکسر محروم ہوتے ہیں۔تجزیہ نگاروں کے مطابق وزیراعظم صاحب کو ایسا بیان دینے کے بجائے دنیا کو بھارت کا اصل مکروہ چہرہ دکھانے کے اقدامات کرنے چاہیں اور اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں کے ضمیر کو بھی جھنجھوڑنا ہو گا۔ گزشتہ ماہ امریکی وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کا دورہ کیا اور پاکستان سے بھارت سے مذاکرات پر زور دیا تو دوسری جانب بھارت پر اپنی نوازشات کا سلسلہ جاری رکھا۔ اربوں ڈالرز کے دفاعی معاہدے اس امر کی عکاسی کرتے ہیں کہ امریکہ برصغیر میں بھارتی بالادستی کو بڑھانے کا خواہاں ہے انہی عزائم کی تکمیل کے لئے ہندو بنیا کو شہہ دے رکھی ہے کہ وہ برصغیر کا امن و امان بھی خطرے میں ڈال دے۔پاکستان دو دہائیوں سے امریکی نام نہاد دہشت گردی کی جنگ لڑ رہا ہے اس میں ہزاروں بے گناہ زندگیاں اس کی بھینٹ چڑھ چکی ہیں۔

آج بھی پاک فوج دہشت گردی کیخلاف نبردآزما ہے۔ ہماری بہادر فوج کے عظیم سپوت مادر وطن پر اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ دنیا کی کوئی دشمن طاقت پاک فوج کے مقابل نہیں آ سکتی۔بھارتی آرمی چیف کی جنگ کی دھمکیاں پاک افواج کو ڈرا نہیں سکتیں۔ بھارتی سپہ سالار کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ جب بھارتی فوج نے پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیک کارروائی کی دھمکی دی تھی تو ہمارے جری و نڈر فوجیوں نے بھارتی سرحد پر جوابی کارروائی کی کہ بھارت سرکار کے ہوش اڑ گئے تھے اور اس کے فوجیوں کو دم دبا کر بھاگنے پر مجبور کر دیا تھا۔مودی سرکار کا اصل مسئلہ یہ ہے کہ وہ معاشی، سماجی و سیاسی محاذ پر ایک نااہل حکومت بن چکی ہے۔ 2014ء کے الیکشن میں رام مندر کا ایشو اٹھا کر انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔ اب مودی حکومت کے چار سالوں میں رام مندر کے غبارے کی ہوا نکل چکی ہے۔ اس لئے اب یکساں سول کوڈ، ماب لیچنگ، گائے ذبحہ اور طلاق ثلاثہ پر پابندی کے ساتھ ساتھ پاکستان پر حملہ کرنے کی دھمکی دیکر 2019ء کے الیکشن میں فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔موجودہ حالات میں سیاسی ہوا بی جے پی کے خلاف چل رہی ہے اور اُسے 2019ء کے عام الیکشن میں شکست نظر آ رہی ہے۔ بھارتی عوام کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت پاکستان کیساتھ جنگی بخار میں مبتلا کیا جا رہا ہے تاکہ پاکستان دشمنی کا روایتی حربہ استعمال کرتے ہوئے ہندوستانی تاریخ کے سب سے بڑے عسکری فراڈ ‘رافیل طیاروں کی خریداری’ سے نظر ہٹائی جا سکے۔مذکورہ ڈیل میں بدعنوانی کے انکشافات کے بعد راہول گاندھی نے نریندر مودی سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا ہے۔ راہول گاندھی نے کہا کہ مودی نے فوجیوں کا خون بیچا۔ شرم کریں۔ پاکستان پر الزام تراشی مودی سرکار کی فیس سیونگ کی کوشش ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کی شہادت کے بعد تحریک آزادی میں شدت آ چکی ہے۔ کشمیری نوجوان پاکستانی پرچموں کو خود پر لپیٹے بھارتی درندہ صفت افواج کے سامنے برسرِ پیکار ہیں۔ طالبات بھی ہاتھوں میں سنگ اٹھائے اسرائیلی مہلک اسلحہ سے لیس قابض سکیورٹی اہلکاروں سے آزادی کی جنگ لڑ رہی ہیں۔ بھارتی فوجی ہتھکنڈے، بدترین تشدد اور ظلم بھی ان کے حوصلے پست نہ کر سکا۔ کشمیر میں بھارتی فوج کشمیریوں کی بلند حوصلگی، آزادی کی تڑپ کے آگے شکست خوردہ ہو چکی ہے۔ اب اپنے لوگوں کے سامنے اپنی خفت کو مٹانے کے لئے پاکستان کیخلاف زہر اگلنا شروع کر دیتی ہے۔ بھارتی میڈیا کو بھی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ بھارتی نیوز چینلز 24 گھنٹے پاکستان اور پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی جدوجہد میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ کشمیری مجاہدین نہیں پاکستانی فوج لڑ رہی ہے اور سرحد پار سے انہیں عسکری و مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔حالانکہ یہ ساری دنیا جانتی ہے کہ یہ کشمیریوں کی آزادی کی لڑائی ہے جو وہ گزشتہ 71 برسوں سے اپنا لہو دیکر اسے پروان چڑھا رہے ہیں۔ ہزاروں کشمیری اپنی جانیں قربان کر چکے ہیں اور ہزاروں اس راہ میں شہید ہونے کے لئے تیار ہیں۔

بھارت پیلٹ گنوں سے کشمیریوں کی بینائی چھین رہا ہے۔ نوجوانوں کو اپاہج بنا رہا ہے۔ پھر بھی ان کی تحریک سے خائف دکھائی دیتا ہے۔بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے ایک بار پھر گیڈر بھبکی دی ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف ایک اور سرجیکل اسٹرائیک کی ضرورت ہے، پاکستانی حکومت کے کنٹرول میں تمام ادارے نہیں، جب تک یہ ادارے حکومت کے کنٹرول میں نہیں آتے تب تک سرحد پر حالات نہیں بدلیں گے۔2016کی مبینہ سرجیکل اسٹرائیک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ سرجیکل اسٹرئیک کے وقت بھارت کی تینوں مسلح افواج چوکس تھیں اور اگر سرجیکل اسٹرائیک کے دوران بات بڑھتی تو ہم جنگ کیلئے بھی تیار تھے ، انہوں نے کہا کہ اس سرجیکل اسٹرائیک کا حکم نریندر مودی نے براہ راست دیا تھا، ہم انہیں اور مشیر قومی سلامتی اجیت دیول کو سرجیکل اسٹرائیک کی پل پل خبر دے رہے تھے،انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان سرحد پار دہشتگردی نہیں روکتا تو بھارت ایک اور سرجیکل اسٹرائیک کرنے سے کترائے گا نہیں۔بپن راوت کا جذباتی حماقت کی حدوں کو چھوتا ہؤا بیان دراصل بھارت کے سیاسی منظر نامہ کا پیش لفظ دکھائی دیتا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے متوازن اور غیر جذباتی جوابی بیان نے اس بیان کے غبارے سے بڑی حد تک ہوا نکال دی ہے۔ جنرل بپن راوت نے کل وزیر اعظم عمران خان کے بھارتی قیادت کے بارے میں تلخ اور ہتک آمیز ٹویٹ پیغام کے بعد یہ دھمکی آمیز بیان جاری کیا تھا۔ گو کہ جنرل راوت کا کہنا ہے کہ وہ سیاسی معاملات میں نہیں بولنا چاہتے لیکن ان کے بیان کا ایک ایک لفظ سیاسی پیغام لئے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ‘ ہمیں دہشت گردوں اور پاکستان کی بربریت کا جواب دینے کے لئے سخت قدم اٹھانا ہوگا۔اندازہ لگائیے بھارتی جنرل کی اپنے وزیر اعظم سے خوشامد کا کہ تاریخ کے سب سے بڑے دفاعی سودے میں کرپشن میں ملوث ہونے کے انکشافات کے بعد فور اسٹار جنرل کیسے سیاسی محاذ پر ان کا دفاع کر رہا ہے۔بھارتی سیاست میں فرانس کے سابق صدر کے ایک بیان طوفان بپا کردیاہے۔ فرانسس ہولاندے نے ایک بیان میں کہا تھا کہ 2016 میں بھارت کو فرانسیسی کمپنی ڈوسالٹ نے 36 رافیل جنگی طیاروں کی فروخت کے لئے معاہدہ میں بھارتی حکومت کے دباؤ کی وجہ سے سرکاری ہندوستان ایرو ناٹک لیمٹیڈ کی بجائے سرمایہ دار انیل امبانی کی ملکیت میں چلنے والی ریلائینس کمپنی کے ساتھ شراکت کا معاہدہ کیا تھا۔ بھارتی قانون کے مطابق دفاعی خریداری میں کل رقم کا تیس فیصد کام متعلقہ کمپنی کو کسی بھارتی کمپنی کے ساتھ اشتراک میں کرنا پڑتا ہے۔ اس پابندی کا مقصد ہائی ٹیکنالوجی سے شناسائی اور بھارت میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

جدید عسکری ٹیکنالوجی کی خریداری کے معاہدوں میں عام طور سے سرکاری کمپنی شراکت دار ہوتی ہے لیکن رافیل کے 8،7 ارب ڈالر کے معاہدہ کے لئے نریندر مودی نے بذات خود معاملات طے کرتے ہوئے انیل امبانی کی کمپنی کو شراکت دار بنانے پر زور دیا تھا۔ سابق فرانسیسی صدر کا کہنا کہ ان کے پاس اس مطالبے کو ماننے کے سوا کوئی چارہ نہیںاس انکشاف کی بنیاد پر کانگرس اور متعدد چھوٹی سیاسی پارٹیاں نریندر مودی کو ملکی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے رافیل معاہدہ میں ملوث ہونے کی وجہ سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کررہی ہیں۔ ایک طرف بھارت کی سیاسی حکومت سخت مشکل کا شکار ہے تو دوسری طرف بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں امن بحال کرنے اور عوام کی تحریک کو دبانے میں ناکام رہی ہے۔اس پس منظر میں بھارتی حکومت کے پاس مسائل بھارتیوں کی توجہ ہٹانے کے لئے پاکستان کو ہدف بنایا گیا ایک طرف بھار تی عوام کو جنگی جنون میں متبلا کر دیا جائے تو دوسری جانب نریندر مودی کی کر پشن پر پردہ ڈالا جا سکے۔

Naseem Ul Haq Zahidi
Naseem Ul Haq Zahidi

تحریر : نسیم الحق زاہدی

Share this:
Tags:
Enemies imran khan India Kashmiris Naseem-ul-Haq-Zahidi talks بھارت دشمن عمران خان کشمیریوں مذاکرات
Rodhy Shah ki Mai Borh
Previous Post روڈھے شاہ کی مائی بوڑھ
Next Post ھمبرگ کے کارنیوال میں کشمیریوں کے حقوق کو اجاگر کیا جائے گا
Kashmir in a Community Carnival in Germany

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close