
نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں پہلی مونو ریل کا آغاز ہو گیا۔ مسافروں نے ممبئی سے چلنے والی ریل کے مزے لوٹے پہلی مونو ریل خدمات کا افتتاح مغربی مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ پرتھوی راج چوہان نے کیا۔
اسے عوام کے لیے باقاعدہ کھول دیا گیا، یہ مونو ریل وڈالا، چمبور روٹ کی 8.9 کلو میٹر طویل راہداری پر چلائی جائے گی۔ مونو ریل کی تمام کوچز ائیر کنڈیشنڈ ہیں، جس میں 560 مسافر سفر کرسکتے ہیں۔
جس کا ٹکٹ 5 روپے سے 11 روپے ہے، اس کا آغاز دو سال قبل ہونے والا تھا لیکن کچھ تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر یہ پراجیکٹ دو سال تاخیر کا شکار ہو گیا۔
