
نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ میں سابق جج پر زیر تربیت خاتون وکیل کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے کیس کی سماعت بدھ کو ہو گی۔
سپریم کورٹ کے سابق جج سواتنتر کمار کو اپنے پاس زیر تربیت خاتون وکیل کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام کا سامنا ہے۔
سپریم کورٹ کے سینئر وکیل نے بھارتی اخبار کو بتایا ہے کہ اس کیس کی سماعت کر نے والے بینچ کی سربراہی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس خود کریں گے۔
