
نئی دلی(جیوڈیسک)شمالی ریاست اترپردیش کی کچی آبادی خوشی نگر میں آگ نے 140 گھر نگل لیے ، چولہے سے لگنے والی آگ سے 2 خواتین ہلاک ہوگئیں ، حکام اور مقامی افراد آگ بجھانے کی کوشش کرتے رہے ۔
حکومت کی امداد کے انتظار میں لوگ اپنی دنیا اجڑ جانے پر روتے رہے ، ایک اور آگ کانپور کے کپڑا گودام میں لگی، پولیس نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
