Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

بھارت میں ہندو توا کے سائے چھانے لگے

February 18, 2015 1 1 min read
Rashtriya Swam Sevak Sangh
Rashtriya Swam Sevak Sangh
Rashtriya Swam Sevak Sangh

تحریر : حذیفہ یمان
آر ایس ایس کی سرمایہ کاری بالآخر رنگ لے آئی ہے۔2014ء میں ہونے والے بھارتی انتخابات میں راشٹریہ سیوک سنگھ اور دیگر ہندو انتہاپسند جماعتوں نے خوب سرمایہ کاری کی اور نریندرا مودی کو منتخب کروانے میں اپنا کردار اداکیا۔ہندوتوا کے ایجنڈے پرانتخابات لڑے گئے اور مودی کو جتوانے کے لیے ہرطرح کے جتن کیے گئے۔ مسلمانوںاور پاکستان کے مخالف بیانات داغے گئے اور گجرات کی مسلم کشی کے نمونے کو پورے بھارت میں نافذ کرنے کے دعوے ہوئے، چنانچہ پورے بھارت میں ہندو ووٹ کو متحد کیا گیا۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق انتخابی برقی مشینوں کے ذریعے بھی دھاندلی سننے میں آئی،جو بی جے پی کے انجینئروں کاہی منصوبہ ہے۔ جن حلقوں میں فرقہ پرست پارٹی کو اپنی جیت کی امید خود بھی نہیں تھی،وہاں بی جے پی نے اکثریتی ووٹ حاصل کیے۔ بنارس کے حلقے ورانسی میں جعلی ووٹوں کی کثیر تعداد کاانکشاف اور اس پر بھارتی الیکشن کمیشن کی لیپا پوتی غیرتسلی بخش ہے۔ ووٹنگ مشین کی خرابی کے بہت زیادہ واقعات کے پس منظر کاجائزہ لیاجائے تومشینوں میں گڑبڑکرکے اور کسی بھی بٹن دبانے کی صورت میں ووٹ بی جے پی کو جانے کے انتظامات اورانتخابی مہم پربے دریغ پیسہ بہاکر ہندو توا کے ایجنڈے کوکامیاب کروانا مقصود تھا۔ یہ سب اس لیے تھاجس کے نتائج آج ہمیں بھارت میں نظر آ رہے ہیں۔بی جے پی کے برسراقتدار آتے ہی تمام انتہاپسند تنظیموں نے پرپرزے نکالنے شروع کردیے۔ ہرایک کو گویا کھلی چھوٹ مل گئی ۔راشٹریہ سیوک سنگھ (RSS)ان سب سے آگے تھی کہ اب اس کادیرینہ ایجنڈا پورا ہونے کی امید نظر آنے لگی تھی۔ چنانچہ بھارت کو ہندو توا بنانے کے لیے طرح طرح کے بیانات اور حرکتیں سامنے آنے لگیں۔ کبھی فجرکی اذان پرپابندی کی صدا سنائی دی اور کبھی نریندر مودی کی حمایت نہ کرنے والوں کو بھارت سے نکل جانے کی دھمکیاں دی گئیں۔ یوں بھارت میں مقیم اقلیتوں کو جی بھرکر ہراساں کیاگیا۔

حالیہ دنوں میں ان بھارتی تنظیموں کی جانب سے ایک نیا شوشہ سامنے آیاہے۔ ہندومذہب میں اسلام یا عیسائیت کی مانند تبلیغ کاکوئی تصور نہیں ہے اور کسی غیر ہندو کو ہندو بنانے کاکوئی طریقہ کار ہندو مت میں متعین نہیں ہے، جبکہ دوسری طرف اسلام بھارت میں تیزی سے بڑھ رہا ہے۔انتہاپسند ہندؤوں کو یہ خطرہ ہے کہ اگر اسی طرح بھارت میں اسلام ترقی کرتارہااور مسلمانوں کی تعداد ہندؤوں کے مقابلے میں بڑھتی رہی تو جلد مسلمان اقلیت نہیں رہیں گے اوریہاں پر دوبارہ مسلمانوں کی حکومت آجائے گی۔ چنانچہ اسی سلسلے میں ہندو انتہاپسند رہنماؤں کی طرف سے ہندو عورتوں کو زیادہ بچے پیدا کرنے کی تلقین بھی زور وشور سے کی جا رہی ہے۔ آرایس ایس کے رہنما، جن میں عورت اور مرد دونوں شامل ہیں،انھوں نے ہندو عورتوں پر زور دیا ہے کہ وہ کم ازکم پانچ بچے پیدا کریں تاکہ ہندو اکثریت کو قائم رکھا جاسکے۔ اس کے علاوہ مزید ایک حربہ بھی اختیار کیا گیا کہ غریب مسلمانوں کو زبردستی ہندو بنایاجائے اور اس مہم کو گھر واپسی کا نام دیاگیا۔ہندو انتہاپسند تنظیموں نے یہ پروپیگنڈا کیا کہ بھارت میں موجود تمام مسلمان اور عیسائی پہلے ہندو تھے۔انہیں مسلمان حکمرانوں اور انگریزوں نے زبردستی مسلمان اور عیسائی بنایاتھا۔ چنانچہ اب ان کو ان کے اصل مذہب پر واپس لایاجارہا ہے، اسی لیے اس مہم کو گھر واپسی کانام دیاگیاہے۔

ایک بات یاد رہے کہ یہ مہم بھارت میں پہلی مرتبہ نہیں شروع کی گئی بلکہ اس سے پہلے بھی متحدہ ہندوستان میں شدھی اور سنگھٹن نامی تحریکوں کے نام پر اسی طرز کی مذموم حرکات کرنے کی پوری کوشش کی گئی تھی۔ شدھی کے تحت مسلمان اور عیسائیوں کو ہندوبنایاجاتاتھا اوربقول ہندؤوں کے انہیں پاک کیاجاتاتھاجبکہ جولوگ شدھی ہونے سے انکار کرتے تھے،انہیں سنگھٹن تحریک کی بھینٹ چڑھایا جاتا تھا، یعنی قتل کردیاجاتاتھا۔ یوں متحدہ ہندوستان میں بھی ہزاروں مسلمانوں کوموت کے گھاٹ اتاراگیاتھا۔ اس تحریک کا مرکزہندوستان کاعلاقہ میوات تھا جہاں بہت سے مسلمانوں کو ہندو بنایاگیااور بہت سوں کو قتل کر دیاگیا تھا۔اب ہندؤوں نے اسی تحریک کو دوبارہ زندہ کیا ہے۔ اوّل اعلان تو یہ کیاگیا کہ مسلمانوں اور عیسائیوں کو ہندو بنایاجائے گا۔بعدازاں ہندؤوں سے چندے کی بھی اپیل کی گئی کہ گھر واپسی مہم کے لیے چندہ دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ہندو بنایا جاسکے۔ اس معاملے میں جو اعلان کیاگیا وہ کچھ یوں تھا کہ ایک عیسائی کو ہندو بنانے پر دولاکھ جبکہ ایک مسلمان کو ہندو بنانے پرپانچ لاکھ روپے کا خرچ آتاہے۔ اگرآبادی کے تناسب کے اعتبار سے دیکھا جائے تو مسلمان عیسائیوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔

India
India

انتہاپسند ہندورہنماساکشی مہاراج نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ میں مذہب کی تبدیلی پرپابند ی کا بل پیش کیاجائے۔جوہندو ہے ،وہ ہندو رہے گا اورجومسلمان ہے، وہ مسلمان رہے گا۔البتہ جب تک یہ بل پاس نہیں ہوتا وہ ”بھٹکے ہوئے لوگوں کو راہ راست” پر لانے کافریضہ سرانجام دیتے رہیں گے۔ یہ بل بھی اسی خطرے کے پیش نظر ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو قابو میں کیاجاسکے اور ہندؤوں کواسلام قبول کرنے سے روکا جاسکے۔ حالیہ گھر واپسی مہم کاشکار ویدنگربستی کے مسلمان بنے ہیں۔ان مسلمانوں میںاکثریت غریب لوگوں کی ہے۔ بھارتی انتہاپسندتنظیموں کی طرف سے دعویٰ کیا گیا کہ اس تقریب میں موجوددو سومسلمانوں نے ہندو مذہب کوقبول کرلیاہے اور وہ دوبارہ ہندو بن گئے ہیں۔ اس بات کااعلان میڈیاکے سامنے کیاگیااور ان مسلمانوں نے ہندو مذہبی رسومات بھی اداکیں۔ بعدازاں ایک ہندومورتی کے ساتھ ان مسلمانوں کی تصویریں بھی بنائی گئیں۔ یہ خبرجیسے ہی میڈیاپرعام ہوئی تو ہندوستان بھرکے مسلمانوں میں تشویش کی لہردوڑگئی۔ یہ بات قابل ہضم نہ تھی کہ اسلام جیسے سچے اور صاف ستھرے دین کو چھوڑ کر کوئی” غلیظ ہندو” مذہب کوبھی اختیارکر سکتا ہے؟ مسلمان اپناعقیدہ نہیں بدل سکتے چنانچہ اس معاملے کی تحقیقات کاآغاز ہوا اور اس سارے معاملے کی قلعی کھل گئی۔ آرایس ایس کے مطابق ان ہندو بننے والوں کو خبراس وقت ہوئی جب ان کاایک شخص قریب کی دکان سے راشن لینے گیاتو دکاندار نے اسے راشن دینے سے انکار کردیا۔دکاندار نے انہیں بتایا کہ وہ ہندو ہوچکے ہیں، اس لیے انہیں راشن دینے سے انکار کردیا۔

اس بات پر وہ شخص روتا پیٹتا بستی میں واپس آگیااور بستی کے تمام لوگوں میں اس بات پرسوگ کی فضا چھاگئی۔ بستی کے لوگوں کاکہناتھا کہ ان کے ساتھ دھوکہ ہواہے۔ انہیں تواس بات کا علم ہی نہ تھا کہ انہیں ہندو بنایاجارہاہے۔ بستی کی رہائشی منیرابیگم کاکہناتھا کہ ان کے پاس کچھ ہندو لوگ آئے اور کہاکہ تم لوگ اپنے نئے کپڑے پہن کر فلاں جگہ آجانا ،تم سب کو راشن کارڈاوربی بی ایل کارڈ ملیں گے۔ منیرہ بیگم کاکہناتھا کہ وہ سب اس لیے وہاں چلے گئے۔ وہاں جو رسومات ہوئیں،انھوں نے یہ سمجھا کہ وہ اپنی کوئی رسومات کررہے ہیں۔چنانچہ وہ خاموشی سے بیٹھے رہے۔ راشن کارڈ اور دیگر سہولیات کے لالچ میں،جو ان سے کہاگیا انھوں نے کیا۔مثلاً ماتھے پر تلک لگوانااور آگ میں گھی ڈلواناوغیرہ۔ اسی بستی کے رمضان شیخ کہتے ہیں کہ جاتے جاتے ان لیڈروں نے کہا کہ اب تم ہندو ہوگئے ہو۔ انھوں نے ہمارے ہاتھ میں ایک مورتی دے کر اس کی تصویر بھی لی،پھروہ چلے گئے۔ وہ مورتی توہم نے پاس ہی نائی کے گھر رکھوادی۔رمضان کہتے ہیں کہ وہ سب اب بھی مسلمان ہیں اور اپنے مذہب کے پابندہیں۔ہم سب کو بیوقوف بنایا گیا۔ اس خبرکے عام ہوتے ہی بھارت کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ برپاہواہے۔ حزب اختلاف کی جماعتوں نے بھارت سرکار سے مطالبہ کیاہے کہ بھارت سرکاراس معاملے پراپنامؤقف واضح کرے۔ واضح رہے کہ نریندرمودی نے ابھی تک اس معاملے میں خاموشی اختیار کررکھی ہے۔

Narendar Modi
Narendar Modi

حزب اختلاف کی تمام جماعتوں نے اس بات کاالزام لگایا ہے کہ مودی سرکار نے جان بوجھ کر اس معاملے میں خاموشی اختیار کررکھی ہے اور آر ایس ایس جیسی تنظیموں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، جبکہ بھارت سرکار نے تاحال اس معاملے پراپناکوئی مؤقف واضح نہیں کیا۔ نریندرامودی پرحزب اختلاف کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات میں بہت حدتک صداقت ہے۔ اس کی وجہ ہے کہ نریندرا مودی خود ایک انتہا پسند ہندو ہے اور جیساکہ ہم نے آغاز میں ذکر کیاکہ وہ آر ایس ایس کی سرمایہ کاری ہی کے نتیجے میں وزیراعظم بناہے،چنانچہ وہ ان معاملات پرزبان کھولنے کی جرأت بھی کیسے کر سکتا ہے؟ بلکہ وہ تووہیں بھاگوت کے دیرینہ خواب بھارت کو ہندو توا بنانے کے لیے اپنی پوری توانائیاں صرف کررہا ہے، لیکن بھارت سرکار ایک بات یادرکھے کہ ان اوچھی حرکتوں سے اسلام کو بھارت سے بے دخل نہیں کیاجاسکتا۔بلکہ اسلام ہی اس بھارت کامستقبل ہے۔ یہ بات ہادی برحق حضرت محمدeکی زبان سے اس حدیث کی مد میں ہے کہ جس میں بھارت سے غزوہ کرنے والوں کو جنت کی نوید سنائی گئی ہے۔ حدیث کچھ یوں ہے: قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عِصَابَتَانِ مِنْ أُمَّتِی أَحْرَزَہُمَا اللَّہُ مِنْ النَّارِ عِصَابَة تَغْزُو الْہِنْدَ وَعِصَابَة تَکُونُ مَعَ عِیسَی ابْنِ مَرْیَمَ عَلَیْہِمَا السَّلَام۔(صحیح ابن حبان) چنانچہ امت محمدیہeکے نوجوان ہر صورت اس بھارت پرپرچم لہراکر رہیں گے۔ البتہ ہندوانتہا پسند تنظیموں کی جانب سے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کے باعث یہ مرحلہ جلد ہی آجائے گا اوربھارت کے مسلمانوں کی بھی بیداری کاباعث بنے گا۔ا ن شاء اللہ

تحریر : حذیفہ یمان

Share this:
Tags:
gujrat Hindu India narendra modi pakistan shadow Size بھارت پاکستان سائے گجرات نریندرا مودی ہندو
Tariq Pahar
Previous Post لیہ کی خبریں 11/02/2015
Next Post مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے خلاف نفرت کا طوفان
Kashmir

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close