
لاہور : جموں و کشمیر جرنلسٹ فورم کے زیر اہتمام 27 اکتوبر کو بھارت کے جموں و کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیخلاف لاہور پریس کلب کی لائبریری میں ایک فکری نشت کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت سینئر صحافی راجہ اورنگزیب نے کی جبکہ مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر اصغر اقبال (پنجاب یونیورسٹی) اور سردار ساجد محمود (ڈائریکٹر کشمیر سنٹر) تھے۔
دیگر شرکاء میں سینئر صحافی عظیم قریشی’اطہر عارف صائمہ وڑائچ’ممبران گورننگ باڈی لاہور پریس کلب امجد عثمانی’قمرالزماں بھٹی’رضوان خالد’صدر جموںو کشمیر جرنلسٹ فورم خالد منہاس ‘محمد عبداللہ’زاہد شفیق طیب’سجاد اعوان’شیر افضل بٹ’اعجاز حیدر بٹ’شہباز’بابر شاہ اور عقیل احمد سمیت دیگر موجود تھے۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر اصغر اقبال نے کشمیر کی مکمل آزادی کیلئے ہر سیاسی جماعت اور ہر مکتب فکر کے لوگ ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں۔
ہماری کوتاہیوں کے باعث عالمی سطح پر کشمیر کا مسئلہ کمزور ہو رہا ہے۔ آزادی اس وقت تک ہمارامقدر نہیں بن سکتی جب تک ہر کشمیری ایک وژن پر متفق نہ ہو جائے۔ آج ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ کشمیر کی مکمل آزادی تک بھارتی تسلط کیخلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔بھارت کی پاکستان کیخلاف حالیہ جارحیت کا مقصد پاکستان کو کمزور بناتے ہوئے کشمیر پر اپنے قبضے کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
بھارت کو کشمیر ی عوام کی آزادی کا پیدائشی حق سلب نہیں کرنے دیں گے۔سردار ساجد محمود نے کہا کہ بھارت’ عالمی برادری سے کیا گیا وعدہ پورا کرتے ہوئے ریاست جموں وکشمیر کے عوام کوحق خودارادیت دے۔ بھارت جمہوریت کا دعوی کرتا ہے جبکہ کشمیری عوام کی آزادی سلب کر کے طاقت کے ذریعے نہتے کشمیری عوام کا قتل عام کر کے عالمی دہشت گردی کا مرتکب ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ہر حکومت نے کشمیری عوام کی آواز موثر طریقے سے بلند کی ہے۔ کہ اقوام متحدہ ریاستی عوام کا حق آزادی دلانے میں اپنا کردار ادا کرے تا کہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔
