Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

پاک بھارت سرحد اور خوفناک گجرات فسادات

March 5, 2014 3 1 min read
Ali Imran Shaheen
India
India

28 فروری کے دن فورٹ عباس میں پاک بھارت سرحد روانہ ہوئے تو چند ہی کلومیٹر کے بعد پاک رینجرز کی عجب خان پوسٹ آ گئی جہاں پاکستانی فورسز کے جوان جان ہتھیلی پر رکھے دشمن بھارت کے خلاف سیاچن سے صحرائوں اور سمندروں تک ہماری حفاظت کیلئے سینہ سپر ہیں۔ پوسٹ کا نام ”عجب خان” سے منسوب دیکھا تو خیال آیا کہ یہ کہیں اس عجب خان آفریدی کے نام سے تو منسوب نہیں جن کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ سے تھا اور انہوں نے 1920ء کی دہائی میں طاقتور حکمران انگریزوں کو اپنے چند گھڑ سوار ساتھیوں کے ہمراہ جہادی یلغاروں میں ناکوں چنے چبوا دیئے تھے۔ عجب خان آفریدی کا ذکر کبھی ہمارے نصاب کی کتابوں کا حصہ توتھا لیکن اب یہ قصۂ پارینہ بن چکا ہے لیکن جب پوسٹ میں داخل ہوئے تو وہاں ایک دوسرے عجب خان کی ہی داستان ایک دیوار پہ رقم تھی۔ یہ وہ عجب خان تھے جنہوں نے اپنی پاک سرزمین کا بھارتی حملے کے دوران دفاع کرتے ہوئے اسی مقام پر جام شہادت نوش کیا تھا اور دشمن کے حملے کو ناکام بنایا تھا۔

ہماری حفاظت پر بیٹھے پاک رینجرز کے جوانوں اور افسروں سے مل کر بے حد خوشی ہوئی تو دوستوں نے کہا کہ اگر آپ پسند کریں تو قریب سے دشمن کے علاقے کا نظارہ کر سکتے ہیں۔ اس طرف پہنچ کر جب بھارت کی جانب نظر دوڑائی تو اس طرف خوف ہی خوف محسوس ہوا۔ ابھی اندھیرا چھانا شروع بھی نہیں ہوا تھا کہ بھارت کی جانب سے ساری سرحد انتہائی تیز برقی قمقموں سے روشن ہو گئی۔ سرحد پر بھارت کی طرف سے نصب خاردار تاروں کی کئی دیواریں نظر آنے لگیں۔ بھارت کی جانب دفاعی حصار میں گھنے درختوں کی دیواریں کھڑی تھیں۔ جیپوں پر پٹرولنگ اور فوج کا پیدل مارچ بھی دکھائی دے رہا تھا تو نہ نظر آنے والے کیمرے، سنسرز، بارودی سرنگیں اور خلائی سیارے بھی یہاں نظریں گاڑے ہوئے تھے۔ ”اف میرے خدا! بھارت اس قدر خوفزدہ…” ساتھ ہی اپنے حفاظتی انتظامات کا خیال آیا تو پاک رینجرز کے جوان کے الفاظ کانوں میں گونجنے لگے: ”ہمارا دفاع تو ہمارا رب ہی کرتا ہے۔” سرحد کے اس پار دیکھتے ہوئے خیالات کا دھارا 12سال پیچھے کی طرف مڑ گیا جب خوفزدہ بھارت کی ریاست گجرات میں 28 فروری 2002ء کو مسلمانوں کا وہ خوفناک قتل عام شروع ہوا تھا جس کے ہزارہا زخم آج بھی تازہ ہیں۔

وہ 27 فروری 2002ء کا دن تھا۔ بابری مسجد کی جگہ بنائے گئے مندر میں پوجا پاٹ کر کے واپس آنے والے ہندو یاتریوں کی سابرمتی ٹرین جب گجرات کے گودھرا ریلوے سٹیشن پر پہنچی تو اس میں پراسرار آگ بھڑک اٹھی تھی۔ اس آگ کا نشانہ بن کر 58 یاتری ہلاک ہو گئے۔ خبر پھیلنے کی دیر تھی کہ وشوا ہندو پریشد نے اس کا الزام مسلمانوں پر عائد کر کے اگلے روز ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ اگلا دن 28 فروری کا تھا… وہ دن کہ جب سینکڑوں ہزاروں ہندو مسلمانوں پر تلواریں، بھالے، ڈنڈے، درانتیاں اور سریے لے کر چڑھ دوڑے تھے۔

ان کے پاس پٹرول سے بھرے کین بھی تھے۔ انہوں نے سب سے پہلے احمد آباد کی اس گلبرگ سوسائٹی کا رخ کیا جہاں سب سے متمول اور خوشحال مسلمان رہائش پذیر تھے۔ انہوں نے سب سے پہلے سابق رکن پارلیمنٹ احسان جعفری کے گھر کا رخ کیا۔ ہنگامہ اور شور سن کر احسان جعفری باہر نکلے تو انہوں نے ہجوم کے تیور دیکھتے ہی اندازہ کر لیا کہ کیا ہونے والا ہے۔ انہوں نے ہجوم سے صرف اتنی اپیل کی کہ انہیں بے شک قتل کر دیا جائے لیکن ان کی عورتوں اور بچوں کو کچھ نہ کہا جائے۔ حملہ آور ہندوئوں نے احسان جعفری کو حکم دیا کہ وہ اپنے سارے کپڑے اتار کر الف ننگا گلی میں دوڑنا شروع کرے۔ معمولی تاخیر پر ہندوئوں نے ان کا سر تلوار کے وار سے کاٹ ڈالا اور پھر ان کے تڑپتے لاشے کو جلتی آگ میں ڈال دیا۔ چند ہی لمحوں بعد ساری گلبرگ سوسائٹی شعلوں میں گھر چکی تھی اور باہر نکلنے والی مسلم عورتیں جنہیں شاید ننگے سر آسمان نے بھی نہیں دیکھا تھا۔

Gujarat Riots
Gujarat Riots

ان ہندو درندوں کے ہتھے چڑھ چکی تھیں، جن کی سرعام اجتماعی طور پر عزتیں لوٹی جاتیں پھر قتل کر دیا جاتا۔ دیکھتے ہی دیکھتے احمد آباد اور سارے گجرات میں مسلمان نشانے پر تھے۔ جیسے جیسے خبریں پھیل رہی تھیں، گجرات کی آس پاس کی ریاستوں سے وشوا ہندو پریشد، بجرنگ دل، شیو سینا کے علاوہ بی جے پی کے ہزارہا کارکن ہر طرح کا سامان قتل و غارت گری لے کر تیزی سے پہنچ رہے تھے۔ صرف اسی 28 فروری کے دن پولیس کی بندوقوں نے آگ اگلی تو جانیں بچانے کیلئے بھاگنے والے 40 مسلمان سرعام قتل کر دیئے گئے۔

یہاں ایک دو دن نہیں مارچ کا پورا مہینہ لاکھوں ہندو دہشت گرد پولیس کے ساتھ مل کر مسلمانوں پر وہ قیامت ڈھاتے رہے کہ جس کی سختیاں آج بھی 50 ہزار سے زائد مسلمان اپنے علاقوں اور گھروں سے دور بے خانماں برداشت کر رہے ہیں۔ یہ مسلمان ایسی پناہ گزین بستیوں میں مقیم ہیں جہاں زندگی کی بنیادی سہولیات بھی نہیں اور کیڑوں مکوڑوں کی طرح رینگ رینگ کر زندگی گزارنے والے ان لوگوں کے بچے تعلیم کے حصول تک سے محروم ہیں۔ ہزاروں دیگر املاک کے ساتھ سب سے پہلے جلنے والی گلبرگ سوسائٹی کے سینکڑوں عالیشان مکانات 12 سال پہلے کی لگی آگ میں جھلسے ہوئے سیاہی سے بھرے ہیں۔ یہاں 12 سال سے چمگادڑیں بسیرا کئے ہوئے ہیں اور انسان یہاں سے دور بھاگتے ہیں۔

فسادات کے بعد عالمی میڈیا نے بھی تسلیم کیا تھا کہ یہاں 500 سے زائد مساجد جلائی اور گرائی گئی تھیں۔ مسلمانوں کے ایک لاکھ سے زائد گھر، 11 سو سے زائد ہوٹل، 25 ہزار املاک جلائی گئی تھیں۔ یہاں کے مسلمانوںنے کچھ عرصہ پہلے عالمی میڈیا کے سامنے اپنے حالات کچھ یوں بیان کئے تھے۔ ایک خاتون جن کا نام فرزانہ ہے، نے بتایا کہ دن میں ہم لوگ آبائی زمینوں پر اپنا کام کر کے شام میں یہاں سے گودھرا چلے جائیں گے۔ یہاں بہت ڈر لگتا ہے۔ فرزانہ سے کچھ ہی دور ایک اور مسلمان شیخ عبدالرحیم ایک چارپائی پر بیٹھے تھے اور اپنے کھیت کی طرف دیکھ رہے تھے۔ فسادات میں ان کے تین بیٹے مارے گئے تھے۔

وہ کہتے ہیں، ہمارا تو سب کچھ برباد ہو گیا۔ اس چھوٹے سے گائوں میں مسلمانوں کی چھوٹی سی آبادی تھی۔ اب سبھی نے اپنی زمنیں ہندوئوں کو ٹھیکے پر دے دی ہیں۔ یہاں کے رہنے والے ایک اور مسلمان ہارون بھائی جیسے سبھی لوگ یہاں یہی کہتے ہیں کہ مسلمانوں کو ایک سیاسی سازش کے تحت تباہ کیا گیا۔ ہمیں ڈر لگتا ہے اور گھبراہٹ ہوتی ہے، ان لوگوں (ہندوئوں)کا بھروسہ نہیں ہے۔ بی بی سی کے نامہ نگار سوشیل جھا نے ہی ان فسادات کے دس سال مکمل ہونے پر علاقے کا کچھ یوں نقشہ بیان کیا تھا۔گودھرا بٹا ہوا شہر ہے۔ ہندو اور مسلمانوں کے علاقے واضح طور پر بٹے ہوئے ہیں۔ میرے ڈرائیور کو جیسے ہی معلوم ہوا کہ میں ایک صحافی ہوں اور مسلمانوں سے ملنا چاہتا ہوں تو اس کا پہلا سوال تھا ”آپ ہندو ہیں یا مسلمان؟” دوسرا سوال تھا ‘ آپ ڈبیشور مہاراج کو بھی دیکھیں گے؟ ڈبیشور مہاراج سے اس کی مراد سابرمتی ایکسپریس کا وہ تھا ڈبا جس کو آگ لگی تھی ۔میں نے ڈرائیور سے کہا کہ میں پہلے لوگوں سے ملوں گا۔

علاقے میں داخل ہوتے ہی ڈرائیور کے دو الفاظ نے بہت کچھ کہہ دیا۔ادھر ہندوستان اور آگے چھوٹا کراچی ہے یعنی ”مسلمانوں کا علاقہ” بھارت کا انصاف بھی دیکھئے کہ ان فسادات کے بعد سابرمتی ٹرین جلانے کے الزام میں 93 مسلمان گرفتار کر کے ان پر مقدمہ چلایا گیا۔ اگرچہ کہ ہر طرح سے ثابت بھی ہو گیا کہ ٹرین کو آگ اندر رکھے کیمیکل سے لگی تھی پھر بھی یہ مسلمان سالہاسال جیل میں رہے۔ بلکہ کئی ابھی تک جیل میں ہیں اور کئی ایک کی لاشیں بھی آ چکی ہیں۔ دوسری طرف وحشت ناک انداز میں 25 ہزار سے زائد مسلمانوں کے قتل کے جرم میں صرف 90 ہندو گرفتار ہوئے جن میں 63 کو بعد میں بری کر کے انہیں قید میں رہنے کا معاوضہ بھی دے دیا گیا۔

آج 12 سال بعد ہزاروں مسلمانوں کو اپنی نگرانی میں جلانے، لاکھوں کو خانہ برباد کرنے والے نریندر مودی کو بھارت کا وزیراعظم بنانے کی تیاریاں ہیں تو مسلمانوں کو محض ووٹ حاصل کرنے کیلئے مختلف پارٹیوں کی جانب سے لالچ دیئے جا رہے ہیں۔ شام ڈھل چکی تھی۔سرحد سے واپسی کے ساتھ ساتھ اپنے پیارے پاکستان کی قدروقیمت کا احساس بھی جاگزیں ہو رہا تھا۔

بھارت کے شہر ممبئی میں مسلمانوں کا علاقہ ”چھوٹا پاکستان” ہے تو گجرات میں چھوٹا کراچی… دو قومی نظریہ مٹانے کی سعی کرنے والے اس سے ٹکراتے ٹکراتے خود کو لہولہان کرتے جانوں سے جا رہے ہیں لیکن نظریہ ہر روز پہلے سے مضبوط تر ہے۔

Ali Imran Shaheen
Ali Imran Shaheen

تحریر: علی عمران شاہین

Share this:
Tags:
Awesome border gujarat India pakistan Riots strikes حملے خوفناک فسادات گجرات
India, Pakistan
Previous Post ہندو ذہنیت اور تحفظ نظریہ پاکستان مہم
Next Post فریدی دھوتے رہے بنگالی روتے رہے
Dr. B.A Khurram

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close