Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

بھارت کی ہٹ دھرمی

September 29, 2018 0 1 min read
India
India
India

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

پاکستان کے معرضِ وجود میں آنے کے ساتھ ہی” ہندو لالے” کے پیٹ میں مروڑ اُٹھنے لگے اور اب وہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا۔ ہمیں یہ ذہن میں رکھنا ہوگا کہ بھارتی حکمران نریندر مودی ہو یا کوئی اور، سبھی کی پاکستان کے بارے میں پالیسی ایک البتہ ہمارے ہاں صرف حکمران ہی نہیںکچھ دوسرے لوگ بھی امن کی خواہش پالے ہوئے۔ یہ وہ گروہ ہے جو ”امن کی آشا” کے گیت گاتا، سرحدوں پہ دیئے جلاتا اور امن کی فاختہ اُڑاتا رہتا ہے ۔ اگر کہا جائے کہ

پکڑ کے زندہ ہی جس درندے کو تم سدھانے کی سوچتے ہو
بدل سکے گا نہ سیدھے ہاتھوں وہ اپنے انداز دیکھ لینا

اُنہیں یہ سمجھانے کی کوشش بے سود کہ لاتوں کے بھوت ،باتوں سے نہیں مانتے اور ہندو لالے کو تو آغوشِ مادر سے ہی یہ سبق سکھایا جاتا ہے کہ زورآور کے سامنے سجدہ ریز ہو جاؤ اور کمزور کا دھرتی سے نام ونشان مٹا دو، تو وہ ٹھک سے ہم پر ”غیرت بریگیڈ” کا الزام دھر دیتے ہیں۔ حقیقت مگر یہ کہ غیرت مند قومیں ہی ہمیشہ سرخرو ہوتی ہیں۔ اقبال کا درسِ بیداری بھی یہی کہ

غیرت ہے بڑی چیز جہانِ تگ ودَو میں
پہناتی ہے درویش کو تاجِ سرِ دارا

تاریخ گواہ کہ بھارت تو گزشتہ سات عشروں سے جنگی جنون میں مبتلاء ہے مگر ہم نہیں۔ ہماری امن کی خواہش کو ہمیشہ ہماری کمزوری ہی سمجھا گیا۔ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ہم نے بھارت کو جنگ کی دھمکی دی ہو البتہ اُدھر سے ”گیدڑ بھبھکیوں” کی یلغار ہوتی ہی رہتی ہے۔ ایک فرق اور کہ بھارتی قوم اور میڈیا پاکستان مخالفت میں اپنی حکومت کے کندھے سے کندھا ملائے کھڑے نظر آتے ہیں جبکہ ہمارے ہاں اگر کسی سربراہِ مملکت نے امن کی خاطر قدم آگے بڑھایا بھی تو قوم دو حصوں میں تقسیم نظر آئی۔ ایک گروہ تو وہ جو بہرحال بھارت سے دوستی کا خواہش مند، خواہ اِس کے لیے ”منتوں تَرلوں” ہی سے کام کیوں نہ لیناپڑے اور دوسرا بقول سیکولرز ”غیرت بریگیڈ”۔ سارک کانفرنس کے موقعے پر بینظیر بھٹو نے اسلام آباد سے کشمیریوں کی آزادی کے پوسٹر اتروائے تو وہ غدار ٹھہرائی گئیں۔ میاں نوازشریف کے دَورِحکومت میں بھارتی وزیرِاعظم اٹل بہاری واجپائی پاکستان کے دورے پر آئے تو میاں صاحب نے واہگہ بارڈر پر اُن کا استقبال کیا لیکن اُس وقت کے چیف آف آرمی سٹاف پرویز مشرف نے استقبال کے لیے جانا تک گوارا نہ کیا۔ جماعت اسلامی نے واجپائی کی آمد کے خلاف پورا لاہور بند کر دیا۔ نون لیگ کے پچھلے دورِحکومت میں بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی میاں نوازشریف کی نواسی کی شادی میں شرکت کے لیے اچانک پاکستان آئے تو پاکستان کے دَرودیوار”مودی کا جو یار ہے، غدار ہے، غدار ہے” کے نعروں سے گونجنے لگے۔

طُرفہ تماشہ یہ کہ بھارت کی طرف قدم بڑھانے والے ہر حکمران پر سیاسی جماعتیں غداری کا ”لیبل” تو چسپاں کر دیتی ہیں لیکن جب اُنہی کے ہاتھ حکومت آتی ہے تو سب سے پہلے بھارت کو امن کا پیغام دیا جاتا ہے۔ تحریکِ انصاف کے ہاں کل تک تو پوری شد ومَد سے میاں نوازشریف پر” بھارت دوستی” کا الزام دھرا جاتا رہا اور کہا گیا کہ میاں صاحب کا بھارت کے ساتھ ذاتی کاروباری تعلق ہے اِس لیے وہ بھارت کے ساتھ دشمنی مول نہیں لے سکتے (حالانکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار میاں نوازشریف کی حکومت میں ہی اقوامِ عالم کو بھارتی ریشہ دوانیوں کے ڈوزیئر دیئے) لیکن اُسی تحریکِ انصاف کے وزیرِاعظم عمران خاں نے بھی اپنی پہلی تقریر میں ہی بھارت کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے کہا ” اگر بھارت ایک قدم آگے بڑھائے گا توہم دو قدم آگے بڑھائیں گے”۔ اگر میاں نوازشریف کی امن کی خواہش غلط تھی تو پھر عمران خاں کی خواہش کیسے درست ہو سکتی ہے۔

پنڈت جواہر لال نہرو سے نریندر مودی تک کوئی ایک دَور بھی ایسا نہیں گزرا جس میں بھارت جنگی جنوں میں مبتلاء نہ ہوا ہو۔ ہر بھارتی حکمران اپنی آڑھت کی دُکان پاکستان دشمنی پر سجاتا اور خصوصی طور پر انتخابات کے دوران تو اپنی انتخابی کمپین میں پاکستان کے خلاف زہر اگلتا رہتا ہے۔ پاکستان کے دشمن ،بابری مسجد کی شہادت کے ذمہ دار اوربھارتی مسلمانوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے وحشی درندے نریندر مودی کو شاندار کامیابی اپنی اسلام اور پاکستان دشمنی کی بنیاد پر ہی ملی۔ یہ وہی شخص ہے جس نے بنگلہ دیش میں جا کر بَرملا کہا کہ پاکستان کو دولخت کرنے میں بھارت کا بھی ہاتھ ہے۔تو پھر ایسے شخص کو امن اور ملفوف محبت کا پیغام؟ ۔بات اگر عمران خاں کی تقریر تک محدود رہتی تو گوارا مگر کپتان کو شاید جلدی ہی بہت تھی۔

اُنہوں نے بھارتی حکومت کا رَدِ عمل آنے سے پہلے ہی بغیر سوچے سمجھے بھارتی وزیرِاعظم کو خط لکھ ڈالا کہ پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ جب نیویارک میں ہوں تو ملاقات کی کوئی سبیل نکالی جائے۔ بھارتی حکومت نے ملاقات کے لیے مثبت جواب دیاتو تحریکِ انصاف نے پورے ملک میں شور مچا دیا کہ بھارت ”مذاکرات” پر راضی ہو گیا۔ جوا باََبھارتی حکومت نے پہلے تو یہ کہا کہ بات مذاکرات کی نہیں، ملاقات کی ہوئی ہے اور پھر انتہائی حقارت سے دھتکارتے ہوئے کہہ دیا کہ ملاقات بھی نہیں ہوگی۔ تحریکِ انصاف کے اکابرین کو سوچنا چاہیے تھا کہ جو حکومت سفارتی آداب کو جوتے کی نوک پہ رکھتے ہوئے عمران خاں کے خط کو میڈیا میں ”وائرل” کر دیتی ہے، اُس سے خیر کی توقع بھلا کہاں۔ اب کپتان صاحب لاکھ کہتے پھریں کہ نریندر مودی نے ”چھوٹا آدمی” ہونے کا ثبوت دیا ہے، بات بنتی نظر نہیں آتی۔

بھارتی دھتکار کے بعد تحریکِ انصاف کا بیانیہ یہ ہے کہ ملاقات بھی ہو جانی تھی اور مذاکرات بھی لیکن 2019 ء کے انتخابات اور سکینڈل کی زد میں آئے ہوئے نریندر مودی نے دباؤ میں آکر ملاقات منسوخ کی ہے۔ بجا! مگر کِس بھارتی حکمران نے کبھی پاکستان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا تھا؟۔ نریندر مودی وہی کچھ کر رہا ہے جو ہمیشہ سے بھارتی پالیسی رہی ہے۔ پاکستان کا وجود اُسے کل قبول تھا نہ آج ہے اور ایٹمی پاکستان تو ہمہ وقت اُس کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے۔ اِس پر مستزاد اقتصادی راہداری، جو دفاعی طور پر مضبوط پاکستان کو اقتصادی رفعتوں سے ہمکنار کرنے جا رہی ہے، بھارتی حکمرانوں کی نیندیں حرام کیے ہوئے ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ بھارتی چیف آف آرمی سٹاف کا بیان اِسی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔ اُس نے پاکستان کے خلاف جو ہرزہ سرائی کی، اُس کا انجام بھی وہ خوب جانتا ہے۔ بھارت سمیت اقوامِ عالم کو یہ معلوم کہ بھارت کا ایک ایک شہر پاکستان کے ایٹمی میزائلوں کی زَد میں۔ اِس لیے ناممکن ۔۔۔۔۔ ناممکن کہ بھارت کبھی خواب میں بھی پاکستان پر حملہ آور ہونے کا سوچے۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
India pakistan Peace Rule ruler امن بھارت پاکستان حکمران
Samia Raheel Qazi
Previous Post آبادی کے لحاظ سے سکولوں میں اضافے کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ فلاحی تنظیمیں بھی اس کار خیر میں حصہ ڈالیں: سمیعہ راحیل قاضی
Next Post سی آئی پولیس جہلم کی بڑی کاروائی 1500 لیٹر دیسی ساختہ شراب برآمد ملزمان گرفتار
Arrested

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close