
سرینگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارت نواز نیشنل کانفرنس کے صدر سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارت میں طویل عرصے سے ایک لابی کام کر رہی ہے جو دفعہ 370 جس کے تحت کشمیر کو خصوصی درجہ حاصل ہے کے باقی حصوں کو بھی ختم کرنے کے درپے ہے۔
