
ممبئی (جیوڈیسک) بھارت میں 1 ماہ سے جاری مون سون بارشوں کے نتیجے میں اب تک 709 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ملک بھر میں ان بارشوں کی وجہ سے سیلابی کیفیت پیدا ہو چکی ہے اور جگہ جگہ مٹی کے تودے گرنے کے واقعات بھی پیش آ رہے ہیں۔
ان آفات کے سبب اب تک سینکڑوں افراد زخمی بھی ہو چکے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا یہ سلسلہ اس ہفتے بھی جاری رہے گا۔
