
بھارت (جیوڈیسک) بھارتی ریاست میگھالیہ کے نواحی گائوں میں زیادتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر 4 بچوں کی 35 سالہ خاتون کو قتل کر دیا گیا۔ ریاستی پولیس چیف لاکاردر سیام نے بتایا ’’گارو لبریشن آرمی‘‘ کے جنگجوئوں نے گھر میں گھس کر خاتون کے بچوں اور خاوند کو باندھ دیا اور خاتون سے زیادتی کی کوشش کی اور مزاحمت پر گولی مار دی۔ جگنجو مسلح تھے۔
یہ واقعہ اتر پردیش میں 2 بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کر نعشیں درخت کے ساتھ لٹکانے کے چند روز بعد پیش آیا ہے۔ ادھر ہیومن رائٹس واچ کی ڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیا میناکشی گنگولی نے وزیراعظم نریندر مودی پر زور دیا ہے وہ خواتین کے خلاف تشدد روکنے کے اقدامات کریں۔ ادھرامریکہ نے کہا ہے بھارت میں خواتین کیخلاف تشدد نے ہیبت زدہ کر دیا ہے۔
سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی نائب ترجمان میری ہارف نے کہا ہماری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے یہ بات اترپردیش میں 2 بہنوں سے زیادتی اور قتل کے دلدوز واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہی۔
