Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

بھارت میں مسخ سیکولر نہاد جمہوریت کے انتخابی میلے

April 15, 2019 0 1 min read
Indian Elections
Indian Elections
Indian Elections

تحریر : قادر خان یوسف زئی

بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات کا پہلا مرحلہ 11 اپریل سے شروع ہو چکا ہے۔ لوک سبھا کے انتخابات سے قبل پر تشدد واقعات نے بھی اپنا رنگ دکھانا شروع کر دیا ہے۔ پُر تشدد واقعات کی پہلی جھلک ریاست چھتیس گڑھ میں نظر آئی جہاں ماؤ نواز باغیوں کے حملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے۔بی جے پی رہنما بھیما منداوی کو اُس وقت حملے کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنی انتخابی مہم کے بعد واپس آرہے تھے۔ ایک دوسراواقعہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے کشتواڑ میں پیش آیا جہاں بی جے پی سے تعلق رکھنے والے ایک مقامی گروہ کے رہنما چندرا کانت شرما کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ بھارتی کے سات مرحلوں کے انتخابات میں پُرتشدد واقعات میںمزید اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں ’17 فیصد مجرمانہ ریکارڈ والے’ امیدواروں کی بڑی تعداد شامل ہے ۔ ظاہر کئے گئے گوشواروں کے مطابق پہلے مرحلے میں قسمت آزمانے والے 1279 امیدواروں میں سے 17فیصد کے خلاف کوئی نہ کوئی مجرمانہ معاملہ درج ہے۔ ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز(اے ڈی آر) نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے امیدوارں نے، جو حلف نامے دیے ہیں، ان کے مطابق 146 کے خلاف سنگین جرائم کے ریکارڈ ہیں۔ ان میں سے10 کے خلاف قتل اور 25 کے خلاف اقدام قتل میں ملوث ہونے کے مقدمات درج ہیں۔کانگریس کے 83 میں سے 35 یعنی 42 فیصد اور بی جے پی کے 83 میں سے 30 یعنی 36 فیصد امیدواروں نے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا حلفیہ بیان دیا ہے۔

کانگریس کے 22 اور بی جے پی کے 16 امیدواروں پر سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔ جبکہ جن اہم سیاسی رہنماوں کی قسمت داؤ پر ہے، ان میں وفاقی وزیر اور حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما نتن گڈکری، نائب وزیر خارجہ جنرل وی کے سنگھ، شعلہ بیان مقرر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی اور سابق وزیر اعظم چرن سنگھ کے بیٹے راشٹریہ لوک دل کے صدر اجیت سنگھ شامل ہیں۔پہلے مرحلے میںجن ریاستوں میں ووٹنگ ہوئی ان میں آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، آسام، بہار، چھتیس گڑھ، مقبوضہ جموں و کشمیر، مہاراشٹر، میزورم، منی پور، میگھالیہ، ناگالینڈ، اڑیسہ، سکم، تلنگانہ، تری پورا، اترپردیش، اترا کھنڈ، مغربی بنگال، جزیرہ انڈمان نکوبار اور لکش دیپ شامل ہیں۔بھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت گیارہ اپریل کو 20 صوبوں میں 91 پارلیمانی حلقوں کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں، جہاں تقریباً 1300 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے۔ واضح رہے کہ گیارہ اپریل سے 19 مئی تک سات مرحلوں میں ہونے والے لوک سبھا کے انتخابات میںمقبوضہ کشمیر سے راجستھان کے صحراؤں اور جزیرہ انڈمان تک تقریباً 90 کروڑ ووٹرز اپنے نمائندے منتخب کریں گے۔

مودی سرکار کو لوک سبھا کے انتخابات میں کامیابی کے لئے بڑی دشواریوں کا سامنا ہے۔ خاص طور پر بتایا جارہا ہے کہ پہلے مرحلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو کم نشستیں ملنے کا امکان ہے۔الیکشن مانیٹرنگ کرنے والے اداروں کے اعداد و شمار کے مطابق 2014کے مقابلے میں لوک سبھا کے لئے انتخابات کے پہلے مرحلے میں بی جے پی کی اتحادی جماعت قومی جمہوری اتحاد کی نشستیں کم ہوسکتی ہے۔ 2014میں بی جے پی نے 32سیٹیں جیتی تھی جبکہ کانگریس صرف7نشستوں پر جیتنے میں کامیاب ہوسکی تھی ۔ انتخابات پر نظر رکھنے والے اداروں کی رائے کے مطابق بی جے پی کی مقبولیت میں کافی کمی ہوئی ہے اور اس کی کئی وجوہات بیان کی جاتی ہیں۔”سی ووٹر ”کے ایک ملک گیر سروے کے مطابق پلوامہ واقعے اور آپریشن بالاکوٹ کے بعد حکمران جماعت بی جے پی نے قوم پرستی کا جو ماحول بنایا تھا اس سے عام انتخابات میں اس کو ملنے والے سیاسی فائدے کے امکانات کم ہوتے نظر آ رہے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی گرتی مقبولیت کو جو سہارا ملا تھا وہ بھی کمزور پڑ گیا”۔ نریندر مودی نے بھارت میں الیکشن میں کامیابی کے لئے جنگی جنون کا راستہ اختیار کیا تھا اور بھارت کے لئے مودی ضروری کا انتخابی نعرے کو مقبول بنانے کی کوشش کی تھی ۔ لیکن نریندر مودی کو انتخابات سے قبل اپوزیشن جماعتوں سمیت کئی ایسے واقعات میں دھچکے کا سامنا ہوا جس سے نریندر مودی کو اپنی انتخابی مہم کو چلانے کے لئے ہندو انتہا پسندی اور پر تشدد واقعات کا سہارا لینے کی ضرورت بڑھ جائے گی۔

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سربراہ مایاوتی کہنا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کو نیا انتخابی منشور جاری کرنے کے بجائے سابقہ انتخابی وعدوں کے ضمن میں”کاروائی رپورٹ” ملک کی عوام کے سامنے پیش کرنا چاہئے۔ محترمہ مایاوتی نے مزید کہاکہ گذشتہ انتخابات میں بی جے پی نے لبھاونے وعدوں کا سبز باغ دکھا کر اپنی جال میں پھنسا لیا تھا۔ اس بار بھی بی جے پی نے انتخابی منشور کے ذریعہ عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابی وعد ہ خلافی کرنیوالے نریندر مودی حکومت کو عوام سے معافی مانگنی چاہئے۔ انہوں نے پانچ سال میں صرف مالداروں کے لئے ہی کام کیا ہے۔ انتخابی منشور کے بجائے انہیں گذشتہ انتخابات میں کئے گئے وعدوں پر”کاروائی رپورٹ” جاری کرنا چاہئے لیکن ایسا کرنے کی ہمت نہیں ہے کیونکہ بی جے پی اور نریندر مودی حکومت وعدہ خلافی کرنے والی حکومتوں کی سرتاج ثابت ہوئی ہے۔”

بریندر مودی کو ووٹنگ سے قبل تین بڑے جھٹکے لگے ہیں جس میں سب سے بڑا رافیل کرپٹ کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ میں دوبارہ سنوائی کی منظوری نے مودی کے اس بیانیہ کو متاثر کیا ہے کہ کیا اپوزیشن جماعتیں اور میڈیا، عدلیہ اور بھارتی فوج پر اعتبار نہیں کرتی ، مودی کودسمبر 2018میں سپریم کورٹ نے رافیل کرپشن کیس پر متنازع فیصلے دیئے تھے جس پر مودی کو حوصلہ ملا تھا کہ رافیل طیارہ کرپشن کیس سے بھارت کا انتخابی ماحول متاثر نہیں ہوگا ۔ لیکن مودی سرکار کا ایک اور کارنامہ سامنے آیا جس میں بھارتی اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں رافیل ڈیل کی حساس دستاویزات چوری ہونے کا انکشاف کیا۔واضح رہے کہ مودی سرکار نے 2016 میں فرانس سے 36 رافیل جیٹ طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا تھا جس میں مودی حکومت پر کریشن کے الزامات لگائے گئے تھے۔جس پر سپریم کورٹ نے جنگی طیارے رافیل کی خریداری میں مبینہ بدعنوانی کے کیس کی دوبارہ سماعت کرنے سے اتفاق کر لیا۔جس سے نریندر مودی کی ساکھ متاثر ہونے اور کانگریس کی جانب سے مودی سرکار کے خلاف مضبوط بیانیہ کو تقویت مل گئی ۔نریندر مودی نے بالا کوٹ میں پاکستانی حدود کی خلاف ورزی اور مبینہ مدرسے کو نشانہ بنانے سمیت ایف 16طیارہ مار گرائے جانے کے جھوٹے دعوے کئے تھے لیکن بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے مودی سرکارکے تمام دعوئوں کو غلط ثابت کردیا ۔ خاص طور پر پاکستان پر حملے کے لئے بھارت نے جو میزائل گرانے کی سازشی منصوبہ بندی کی تھی اُس کو بھی پاکستان نے بر وقت دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ۔ بری ، فضائی اور بحری محاذ پر بھارت کو شرمناک شکست کا سامنا ہوا جس سے مودی سرکار کی مقبولیت میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ۔ اسی طرح مذہبی اقلیتں بھارتی جنتا پارٹی سے بُری طرح بد ظن ہوچکی ہیں اور مودی سرکار سے اُن کے وعدوں کا حساب مانگ رہی ہے۔

انتخابات میں تشہیر کے ذریعے ووٹر کو اپنی جانب راغب کرنے کا رجحان ایک جدید سائنس کی شکل اختیار کرچکا ہے ۔ نریندر مودی کو ایک اور بڑا جھٹکااس وقت لگا جب الیکشن کمیشن نے چینل نمو ٹی وی پر حکومتی کارناموں کو چلانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کسی بھی قسم کے اشتہارات چلانے کے لئے اجازت لینے کی شرط عائد کردی ہے۔ واضح رہے کہ نریندر مودی کو اُس وقت بڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جب پلوامہ واقعہ ہونے کے بعد بھی نریندر مودی فلموں میں عکس بندی کرا رہے تھے ۔ اس عمل کو بھارتی عوام نے بے حسی سے تعبیر کیا تھا ۔ واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتیں اور سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ پلوامہ واقعے میں مودی سرکار کے ملوث ہونے کے شبہات کا اظہار کرچکی ہے۔ دوسری جانب پاکستان کو پلوامہ واقعے سے متعلق نامکمل و ناقص شواہد دینے پر بھی مودی سرکار کے لئے مشکلات پیدا کردی ہیں۔ پلوامہ واقعے کو نریندر مودی نے اپنے انتخابی مقاصد کے استعمال کرنے کی ناکام کوشش کی ۔

کانگریس سمیت اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے دائر درخواست الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا ہے کہ جب نریندر مودی نے’ لاتور’ کی انتخابی ریلی میں بالا کوٹ کوٹ فضائی حملے اور پلوامہ واقعہ پر نریندر مودی نے عوام سے ووٹ مانگا ۔ مہاراشٹر کے چیف الیکشن کمیشن کے’ اوسا’ میں ہونے والی انتخابی ریلی میں نریندر مودی کی انتخابی ریلی میں کی جانے والی تقریر کی کاپی الیکشن کمیشن آف انڈیا بھیجنے کی تصدیق کی ہے۔ اس کاروائی سے ثابت ہوتا ہے کہ نریندر مودی نے اقتدار کے لئے جوسازشی جنگی حصار بنایا تھا وہ ٹوٹنا شروع ہوگیا ہے۔ نریندی مودی کو اپنی انتخابی ریلیوں میں کی جانے والی تقاریر پر اپوزیشن کی تنقید کا سامنا کرنے میں دشواری کا سامنا ہے ۔ خاص کر جب وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ بیان نے بھارتی سیاست میں ہل چل مچا دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے غیرملکی صحافیوں کو انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ”اگر بھارت کے انتخابات میں کانگریس کے مقابلے میں نریندر مودی کی جماعت کامیاب ہوئی تو کشمیر کے مسئلے پر امن مذاکرات میں پیش رفت کا امکان ہے”۔وزیراعظم پاکستان کے اس بیان کو بھارتی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بی جے پی کے خلاف استعمال کرتے ہوئے نریندر مودی اور ان کی جماعت پرپاکستان کی زبان بولنے کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ، ”انہیں ایسا لگتا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی لوک سبھا انتخابات میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو بھارت کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے بہتر ماحول بن سکتا ہے۔” اس بیان کے بعد بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے بے جے پی کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے” نریندر مودی اور عمران خان کے درمیان گٹھ جوڑاور اتحاد ہوچکا ہے۔

کانگریس کے اعلی ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا، ”پاکستان نے مودی کے ساتھ آفیشل اتحاد کیا ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے’مودی کو ووٹ دینے کا مطلب ہے پاکستان کو ووٹ دینا’۔ مودی جی، پہلے نواز شریف سے پیار اور اب عمران خان آپ کا چہتا یار! ڈھول کی پول کھل گئی۔”دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیا،”پاکستان مودی جی کو کیوں کامیاب بنانا چاہتا ہے؟ مودی جی ملک کو بتائیں کہ پاکستان سے ان کے کتنے گہرے رشتے ہیں؟ تمام بھارتی شہری یہ جان لیں کہ اگر مودی جی کامیاب ہوئے تو پاکستان میں پٹاخیں پھوٹیں گے۔”

وزیر اعظم پاکستان نے نریندر مودی کو کشمیر کے حل میں معاونت کے لئے پیش رفت کے امکان کا جو بیانیہ دیا ہے اس کی وضاحت ابھی باقی اور پاکستانی عوام کے لئے بھی حیران کن ثابت ہو رہی ہے کہ نریندر مودی جیسا انتہا پسند انہ سوچ رکھنے والا ، جس کا موقف ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں صرف سری نگر انت ناگ کے اڑھائی علاقوں میں بے امنی ہے اور پورا مقبوضہ کشمیر پُر امن اور بھارت کے ساتھ ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان کے مکمل بیان پر پالیسی بیان ریاست کے ادارے ہی دے سکتے ہیں ۔ تاہم عام عوام کے نزدیک بھارت میں پاکستان مخالفت میں نریندر مودی جیسا انتہا پسند و مسلم دشمن حکمران آج تک نہیں گزرا۔ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے تو بی جے پی کے علاوہ کانگریس سمیت کسی بھی بھارتی سیاسی جماعت سے حل کی توقع رکھنا فضول ہے ۔ جب تک اقوام متحدہ کی قرارداد و نگرانی میں کشمیریوں کی منشا و رضا کے مطابق ریفرنڈم نہیں ہوتا ۔ مقبوضہ کشمیر کا پُر امن حل ممکن نظر نہیں آتا ۔ کراچی یونیورسٹی کے شعبہء بین الاقوامی تعلقات کی سابق سربراہ ڈاکڑ طلعت اے وزارت کے خیال میں عمران خان کا بیان حقیقت پسندانہ نہیں ہے، ”مودی اور بی جے پی کو کوئی ایک مرتبہ انتخابات تو نہیں لڑنے ہیں۔ وہ تو بار بار انتخابات میں جائیں گے اور ان کے پاس فرقہ وارانہ نعروں اور پاکستان دشمنی کے علاوہ کیا ہے۔ کرتار پور کے مسئلے پر بھی انہوں نے بے جا مطالبات کیے، کیونکہ وہ یہ راستہ کھولنا نہیں چاہتے، لیکن انہیں ایسا سکھ کمیونٹی کی وجہ سے کرنا پڑا۔ تو میرا نہیں خیال کہ مودی انتخابات جیت کر پاکستان سے بات چیت کرے گا۔”

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی انتخابات میں مسلمانوں اور عیسائیوں کو مذہبی تشدد کے خوف کا سامنا ہے۔کرسچئین نیوز ایجنسی (کے این اے) کے مطابق مسیحیوں سے بھی زیادہ مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک نریندر مودی اور ان کی جماعت بی جے پی کی پہچان بن چکا ہے۔اے ڈی ایف انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر پاؤل کولمن کا کہنا تھا، ”مسیحی شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، ان کے بنیادی حقوق فراہم کرنے سے بھی انکار کیا جاتا ہے۔”چھتیس گڑھ میں اقلیتی مسیحیوں کو مارپیٹ کا نشانہ بنایا گیا اور ان کی مقدس کتاب بائبل کو پھاڑ دیا گیا، تامل ناڈو میں انہیں ایک مندر میں لے جا کر بھگوان کی پرستش پر مجبور کیا گیا اور راجھستان میں ہندو انتہاپسندوں کی طرف سے عبادت کرتے ہوئے مسیحیوں پر پتھر پھینکے گئے۔ یونائیٹڈ کرسچئین فورم اور آزادی مذہب کی بین الاقوامی نتظیم ‘الائنس ڈیفینڈنگ فریڈم’ (اے ڈی ایف) کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی مسیحیوں کے خلاف رواں برس جنوری میں پیش آنے والے 29 واقعات میں سے یہ صرف تین واقعات ہیں، جو صورت حال کی سنگینی کو عیاں کرتے ہیں۔

دوسری جانب گھائو رکھشا کے نام پر مسلمانوں پر مظالم کی ایک الگ المناک داستان ہے ۔ گزشتہ ایک مسلم قصاب پر گائے ذبیح کا الزام لگا کر حرام گوشت کھلانے کی وائرل ہونے والی ویڈیو نے بھارت کا سیکولر چہرہ بے نقاب کرکے انتہا پسند رجحانات اور شدت پسند اقدامات کو دنیا کے سامنے آشکار کیا ہے۔خاص طور پر راہل گاندھی کے دو حلقوں سے انتخابات لڑنے پر کانگریس کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے خاص کر راہل گاندھی کا ایک ایسے حلقے سے انتخابات لڑنے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے جہاں مسلمانوں کی 50فیصد سے آبادی ہے۔بھارتی انتخابات میں فرقہ واریت کا رنگ بہت نمایاں ہے اس کا اندازہ اس بات سے بھی لگیا جاسکتا ہے کہ گذشتہ30برسوں سے گجرات سے ایک بھی مسلم امیدوار کامیاب نہیں ہوسکا ہے ۔گوکہ کانگریس نے ایک مسلم امیدوار کو ٹکٹ دیئے لیکن گجرات میں انہیں کامیابی نہیں مل سکی جبکہ2014میں بھارتی جنتا پارٹی نے کسی مسلمان کو گجرات سے ٹکٹ ہی جاری نہیں کیا تھا ۔واضح ر ہے کہ سال 1960 میں گجرات کا قیام ہوا تھا۔ اس کے بعد ہونے والے عام انتخابات میں بناسکانٹھا سیٹ سے مسلم امیدوار ظہرہ چاوڑا منتخب ہوئیں۔ اس کے بعد 1977 کے انتخابات میں احمد پٹیل بھروچ اور احسان جعفری احمد آباد سے منتخب ہوئے۔ سال 1977 کے انتخابات میں پہلی اور آخری مرتبہ سب سے زیادہ 2 ارکان لوک سبھا میں پہنچے۔سال 2014 میں کانگریس نے 15 مسلم امیدواروں کو میدان میں اتارا تھا، ان میں گجرات کا ایک مسلم امیدوار بھی شامل ہے، جبکہ بی جے پی نے کسی بھی امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا تھا۔ کانگریس نے اس مرتبہ بھی ایک مسلم امیدوار کو بھروچ سیٹ سے ٹکٹ دیا ہے۔

بھارتی انتخابی دنگل جیسے جیسے آگے بڑھتا جائے گا ۔ اقلیتوں پر ویسا ہی دبائو بھی بڑھتا جائے گا ۔ مودی کے نئے بھارت کا چہرہ مزید نمایاں ہوتا چلے جائے گا ۔ ان حالات میں کہ پاکستان اس خطرے کا اظہار کرچکا ہے کہ 16تا 20اپریل کے درمیان مودی سرکار کی جانب سے پھر نئی مہم جوئی کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں تاہم بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لئے پاکستان کی مسلح افواج ہمہ وقت و پوری طرح تیار ہیں۔ پاکستان نے بھارتی جھوٹے پروپیگنڈے کو مزید نمایاں کرنے کے لئے بھارت میں موجود غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے نمائندے ، سفیروں اوراتاشیوں کے ہمراہ جبہ کے مقام اور مبینہ مدرسے کا سروے بھی کرا ودیا ۔ پاکستان کا ایف16طیاروں کی مکمل تعداد محفوظ ہونے کی رپورٹ بھی بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں جاری ہوچکی ہے کہ پاکستان کے کسی طیارے اورایف16 کی تعداد پوری ہے ۔ اب پاکستان بھارت سے مطالبہ کررہا ہے پاکستان نے لائن آف کنڑول کی خلاف ورزی پر دوسرے طیارے کو مار گرایا تھا اس کی تفصیلات سمیت اپنے جنگی طیاروں مگ 21کی تعداد کی تفصیلات عالمی میڈیا کے سامنے لائے۔ ہندو انتہا پسندی کی جنونیت کے خلاف پاکستان نے اخلاقی برتری حاصل کرلی ہے ۔ اب جس جنونی ماحول میں مودی سرکار نے بھارتی عوام کو گمراہ کیا ہے ہر آنے والے دنوں میں جھوٹ کے پردے چاک ہونے سے مودی سرکار کے تمام منصوبوں پر پانی پھرتا نظر آرہا ہے۔ بھارتی عوام مذہبی جنونیت پر غور و فکر کرے۔پاکستان ہمیشہ امن کی خواہش کو مقدم رکھتا ہے ۔ بھارت میں کسی بھی سیاسی جماعت کا اقتدار ہو ، بھارت کا داخلی معاملہ ہے لیکن پاکستان چاہتا ہے کہ خطے میں امن کے لئے سیاسی بُردبار اورانتہا پسند سوچ مخالف کی کامیابی جنوبی ایشیائی ممالک سمیت دنیا کے لئے بہتر ہو گا۔

Qadir Khan Yousafzai
Qadir Khan Yousafzai

تحریر : قادر خان یوسف زئی

Share this:
Tags:
candidates democracy elections India kashmir secular امیدواروں انتخابات جمہوریت سیکولر کشمیر
Pakistan Muslim Alliance
Previous Post دین اور سیاست ۔۔۔پی ایم اے کا ورکرز کنونشن
Next Post سیاسی بساط پر مسلمانوں کی حیثیت ! دوسری قسط
Indian Elections

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close