Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

بھارت نے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے برعکس کشمیر پر قبضہ کر رکھا ہے: ڈاکٹر ملیحہ لودھی

September 1, 2019 0 1 min read
Dr. Maliha Lodhi
Dr. Maliha Lodhi
Dr. Maliha Lodhi

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) اقوام متحدہ میں متعیّن پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بھارت نے غیر قانونی اور غیر منصفانہ طور پر مسلم اکثریتی ریاست مقبوضہ جموں وکشمیر کی خود مختار حیثیت کو ختم کیا ہے اور پاکستان نے اس غیر قانونی اقدام کو مسترد کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کا تنازع گذشتہ 70 سال سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے۔ حال ہی میں جب سلامتی کونسل کا بند کمرے کا اجلاس ہوا تو اس نے تسلیم کیا تھا کہ یہ ایک بین الاقوامی تنازع ہے اور اس کو پُرامن طریقے سے طے کیا جانا چاہیے۔

وہ نیویارک میں العربیہ نیوز چینل کے پروگرام ’ڈپلومیٹک ایونیو‘ میں میزبان طلال الحاج کے انھوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان متنازع ریاست جموں و کشمیر کے مسئلے پر پیدا ہونے والی نئی کشیدگی کے بارے میں تفصیلی اظہار خیال کیا ہے۔ بھارت نے 5 اگست کو ریاست جموں وکشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کردی تھی اور وہاں ملک کی دوسری ریاستوں کے باسیوں کو بھی جائیدادیں خرید کرنے کی اجازت دے دی تھی۔

بھارت کے اس اقدام کے بعد ریاست جموں وکشمیر کی نئی قانونی حیثیت کے بارے میں سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اس ریاست پر بھارت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قبضہ کررکھا ہے۔ بھارت وہاں ایک قابض قوت ہے اور وہ سلامتی کونسل کی ریاست میں استصواب رائے کے انعقاد سے متعلق گیارہ قراردادوں پر عمل درآمد سے مسلسل انکار کرتا چلا آرہا ہے۔ان قراردادوں میں کشمیریوں کوان کا پیدائشی حق خودارادیت تفویض کیا گیا ہے تاکہ وہ یہ فیصلہ کرسکیں کہ وہ پاکستان یا بھارت میں سے کس کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ’’مقبوضہ جموں وکشمیر میں گذشہ سات عشروں سے انسانی حقوق کا بحران جاری ہے اور کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔گذشتہ چار ہفتوں سے اس مقبوضہ ریاست میں جو کچھ ہورہا ہے، وہ دنیا کے سامنے ہے ۔وہاں بھارتی فوج نے کرفیو نافذ کررکھا ہے اور اس سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ مزید سنگین تر ہو چکا ہے۔‘‘

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے ریاست میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہاں ابلاغی بلیک آؤٹ کا سلسلہ جاری ہے ، وادی کے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ برقی ذرائع سے رابطہ نہیں کرسکتے ہیں ، ٹیلی فون لائنیں بند پڑی ہیں، انٹرنیٹ سروس معطل کی جاچکی ہے ،لوگوں کو نماز کے لیے مساجد میں جانے کی آزادی نہیں ہے اور جموں وکشمیر کے دارالحکومت سری نگر کی سب سے بڑی جامع مسجد گذشتہ چار ہفتے سے بند پڑی ہے۔

لوگ علاج کے لیے اسپتال نہیں جاسکتے۔ وال اسٹریٹ جرنل نے گذشتہ روز ہی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ کشمیر میں اسپتال قبرستانوں میں تبدیل ہوچکے ہیں کیونکہ وہاں مریضوں اور زخمیوں کے لیے ادویہ دستیاب نہیں ۔ ڈاکٹر حضرات خود مریضوں کے علاج کے لیے گھروں سے ان اسپتالوں میں نہیں آسکتے ہیں۔

پاکستانی سفیر نے جموں وکشمیر میں بھارتی سکیورٹی فورسز کی پکڑ دھکڑ کی کارروائیوں کے بارے میں سوال کے جواب میں بتایا کہ وہاں خواتین کی عصمت ریزی کے واقعات کو ایک جنگی حربے کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔انسانی حقوق کی علمبردار بین الاقوامی تنظیمیں اس حوالے سے اپنی رپورٹس میں خواتین سے انسانیت سوز سلوک کے واقعات کی تفصیل بیان کر چکی ہیں۔ہم تو ہمیشہ سے یہ چاہتے ہیں کہ عالمی برادری مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ۔اب تو صورت حال یہ ہے کہ اس مقبوضہ ریاست کے ایک کروڑ چالیس لاکھ نفوس اپنی ہی سرزمین پر قیدی بن کر رہ گئے ہیں۔وہاں سات لاکھ سے زیادہ بھارتی فوجی تعینات ہیں۔ حال ہی میں بھیجے گئے ایک لاکھ تیس ہزار نیم فوجی دستوں اور دوسری سکیورٹی فورسز کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ قابض قوت ریاست کے عوام کو جبر وتشدد کے ذریعے دبائے رکھنے کے لیے طاقت کے تمام حربے استعمال کررہی ہے۔یہ تو بین الاقوامی میڈیا کی اطلاعات ہیں کہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے اقدام کے خلاف گذشتہ تین چار ہفتے کے دوران میں بھارت کے خلاف پانچ سو سے زیادہ مظاہرے ہوچکے ہیں اور کشمیریوں کے احتجاج کو دبانے کے لیے ان کے خلاف ریاستی دہشت گردی کو استعمال کیا جارہا ہے۔

انھوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ اب کشمیریوں کے بھارت کے خلاف غیظ وغضب میں اضافہ ہوچکا ہے لیکن کسی علاقے کے عوام کو ہمیشہ کے لیے کرفیو اور جبرواستبداد کی کارروائیوں کے ذریعے دبایا نہیں جاسکتا ہے۔بھارتی فورسز پُرامن کشمیری مظاہرین کے خلاف پیلٹ گولیوں کا استعمال کررہی ہے جس سے لوگ بینائی سے محروم ہورہے ہیں۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیر کی صورت حال اور وہاں بھارتی سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو اقوام متحدہ سمیت عالمی سطح پر اٹھا رہا ہے ۔دنیا کو ممالک کو حالات کی سنگینی سے آگاہ کررہا ہے۔ہم یہ چاہتے ہیں کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں کسی بڑے انسانی المیے کو رونما ہونے سے پہلے ہی رو ک لے اور وہاں انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوانے کے لیے اپنا اثرورسوخ استعمال کرے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تنازع کشمیر کا پُرامن ذرائع سے حل چاہتا ہے اور اس ضمن میں اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور کشمیر میں استصواب رائے کے انعقاد کے لیے اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرانا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے بھی سلامتی کونسل کی ایک مخصوص قرار داد موجود ہے اور تنازع کا کوئی ایک فریق بھی وہاں آبادی کے تناسب کو کسی بھی اقدام کے ذریعے تبدیل نہیں کرسکتا ہے۔بھارتی حکام کا ریاست جموں وکشمیر میں آبادی کی حیثیت کو تبدیل کرنے سے متعلق اقدام سلامتی کونسل کی اس قرارداد کی صریح خلاف ورزی ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انھوں نے پاکستان کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت عالمی برادری بھار ت پرسلامتی کونسل کی کشمیر یوں کو ان کا حق خودارادیت دلانے سے متعلق قراردادوں پر عمل درآمد کرانے کے لیے دباؤ ڈالے۔ کشمیریوں کو محض اس بنا پر اس حق سے محروم نہیں کیا جانا چاہیے کہ وہ مسلمان ہیں جبکہ دنیا کے دوسرے متنازع علاقوں میں ایسی ہی صورت حال میں لوگوں کو استصواب رائے کا حق دیا جاچکا ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں مل کر اپنے دوطرفہ مسائل بات چیت کے ذریعے طے کرسکتے ہیں تو اس کے جواب میں انھوں نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا کہ تنازع کشمیر دوطرفہ کے ساتھ ایک بین الاقوامی مسئلہ بھی ہے کیونکہ یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں شامل ہے ۔جہاں تک پاکستان کے بھارت کے ساتھ مذاکرات کا تعلق ہے تو بھارتی حکومت نے تو گذشتہ تین سال سے مذاکرات ہی معطل کررکھے ہیں ۔جب دوطرفہ بات چیت ہی نہیں ہوگی تو دوطرفہ مسائل کیونکر حل ہوں گے۔

Share this:
Tags:
Dr. Maliha Lodhi India kashmir occupation resolutions security council بھارت ڈاکٹر ملیحہ لودھی سلامتی کونسل قبضہ قراردادوں کشمیر
London Protest
Previous Post پارلیمان کی معطلی: برطانیہ میں ملک گیر احتجاجی مظاہرے
Next Post ہانگ کانگ: پابندی کے باوجود جمہوریت نواز مظاہرین سڑکوں پر
Hongkong Protest

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close