
ممبئی (جیوڈیسک) بھارت کی شمال مشرقی ریاست تری پورہ میں بس کے تالاب میں گرنے سے چھ افراد ہلاک جبکہ بیس سے زائد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق حادثہ بس کا سٹیئرنگ لاک ہو جانے کی وجہ سے پیش آیا۔ جس سے بس دیوار سے ٹکرانے کے بعد تالاب میں جا گری۔
