
نئی دلی (جیوڈیسک) بھارت کے ریاستی انتخابات حکمران جماعت کانگریس کو لے ڈوبے۔ بی جے پی نے چار ریاستوں میں واضح اکثریت حاصل کر لی جبکہ نئی سیاسی جماعت”عام آدمی” نے دلی میں بڑی کامیابی سمیٹ کر بڑی پارٹیوں کو سخت مقا بلے کا پیغام دے دیا ہے۔
نئی دلی میں بی جے پی سب سے بڑی سیاسی قوت بن کر ابھری ہے جبکہ پندرہ سال سے دلی پر راج کرنے والی پارٹی کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی نے انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔
جھاڑو کے نشان والی نو مولود سیاسی جماعت عام آدمی نے بھی غیر متوقع طور پر دلی میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ راجستھان کی 199 نشستوں میں سے150 اور مدھیہ پردیش کی 230 نشستوں میں سے152 نشستیں بی جے پی نے جیت لی ہیں۔
ریاست چھتیس گڑھ کے 90 حلقوں میں بی جے پی کو 50 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔ ریاست میزورم کے انتخابی نتائج آنا باقی ہیں۔
